• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لو لگنا sun stroke

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
یہ ایک عام حادثہ ہے جو گرمیوں کے موسم میں اکثر لوگوں کو پیش آتا ہے ،اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دھوپ میں کام کرتے کرتے کوئی شخص بے ہوش ہو کر گر جاتا ہے یا کسی بند اور گرم کمرہ میں کام کرنے سے ایک عجیب طرح کی نقاہت طاری ہوجاتی ہے اور مریض کے ہوش وحواس گم ہونے لگتے ہیں ، ایسے شخص کو فورا کسی ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ میں جہاں تازہ ہوا با افراط مہیا ہو آرام سے لٹا دیں اس کی گردن کے بند ڈھیلے کریں اور تازہ پانی سے اس کے چہرہ ،سر چھاتی ،پشت اور ٹانگیں اچھی طرح سے دھودیں اس عمل سے مریض کو ہوش آجائے گا کیونکہ جب جلد کا پانی خشک ہونا شروع ہوگا تو جسم کی گرمی اعتدال پر لے آئیگی ،
پانی کے اس علاج کے علاوہ ہومیوپیتھی میں بہترین ادویہ موجود ہیں جو ایسی حالتوں میں جادو نما اثر کرتی ہیں سن اسٹروک کی نمبر ون دوا گلو نائین glunine 30 ہے اس کا استعمال پانی میں ڈال کر کریں ، اگر چہرہ بھی سرخ ہوگیا ہے تو نیٹرم میور 6x بھی کریں اگر دھوپ میں جانے کا اتفاق ہو اور زیادہ دیر تک دھوپ میں رہنا لازمی ہو تو اس دوا کی دو تین خوراکیں حفظ ماتقدم کے طور پر کھالیں یا پھر چٹکی بھر نمک آدھے گلاس پانی میں گھول کر پی لیں اس سے آپ سن سٹروک سے محفوظ رہیں گے ،سن اسٹروک کے پرانے اثرات کے لئے نیٹرم کارب nit;carb 30 دوا کو یاد رکھیں ۔
 
Top