• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لڑکیوں کی شادی

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ارسلان بھائی آپ دل تھوڑا نہ کریں ،انشاء اللہ ہو جائے گی۔( ابتسامہ)
تمام اراکین فورم سے گذارش ہے کہ اس پر آمین کہے۔
آمین۔
آمین
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم

رشتہ تو دیکھ بھال کے ہی کرنا چاہئے اس پر کسی کا بیٹا اور کسی کی بیٹی کی زندگی بھر کا ساتھ ھے اگر اس میں کہیں کوتاہی ہو جائے تو کبھی کبھی بعد میں بڑے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، اسطرح رشتوں میں لڑکیوں کو دیکھ کر پسند نہ آنے پر بڑا کردار مڈل وومن جو رشتہ کروانے والی ھے اس کا بھی ہوتا ھے۔ اور اس کا ایک نام لاہور میں "وچولن" بھی ھے۔
والسلام
السلام علیکم
کنعان بھائی رشتہ دیکھ بھال کے ہو یا نہ ہو البتہ ’’وچولن‘‘ جس کو ہمارے یہاں ’’بچولی‘‘ کہتے ہیں اس کا انتخاب ضرور دیکھ بھال کے ہونا چاہئے
کچھ کا تو یہ باقاعدہ پیشہ ہوتا ہے
کچھ شوقیہ کرتے ہیں یا کرتی ہیں
اور کچھ بلیک میلنگ کرتے ہیں یا کرتی ہیں
جن کا پیشہ ہوتا ہے وہ تو کھلی بات ہے یہ ان کا روزگار ہے اسے اپنے پیسہ سے مطلب اسے اس سے مطلب نہیں کسی کا گھر بنے یا اجڑے
اور جو شوقیہ کرتے ہیں ان کی زندگی بھی عجیب و غریب ہوتی ہے انہیں ستر گھر کے کھانے کی عادت پڑ جاتی ہے یہ حضرات جو بھی کاروبار کرتے ہیں وہاں اپنا جگاڑ ضرور لگالیتے ہیں۔ان کی اولین کوشش یہ ہوتی ہے کہ رشتہ کی بات لمبی چلے تاکہ ناشتہ پانی ٹھیک ٹھاک چلتا رہے اور یہ خصوصیت ’’معمار ‘‘لوگوں میں زیادہ ہوتی ہے دنیا بھر کے گھروں کے لڑکوں اور لڑکیوں کی خبر رکھتے ہیں
اور جوبلیک میلنگ کرتے ہیں یہ خطرناک قسم کے ٹھگ ہوتے ہیں شادی کروانے سے پہلے اور شادی کروانے کے بعد دونوں پارٹیوں سے اچھی خاصی رقم بطور ادھار لے لیتے ہیں اور جو بھی پیسوں کا تقاضہ کرتا ہے اپنے احسانات گنوانا شروع کردیتا ہے اور رشتہ توڑوانے (ختم کروانے) کی دھمکی دیتا ہے مجبوراً دونوں پارٹیاں خاموش ہوجاتی ہیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

کچھ رشتہ ڈھونڈنے والے بھی کم نہیں ہوتے یہ سب انہوں نے ہی سکھایا ہوتا ھے۔

میری اہلیہ کے بھائی کے لئے رشتہ تلاش کرنے کا وقت آیا تو انہوں نے وچولن سے رابطہ کیا، اور اس کو ساری ڈیٹیل بتائی جس میں کچھ فیملی ممبران اور کچھ دور نزدیک والوں کا تعارف بھی ساتھ کروایا تو وچولن نے جواب دے دیا، وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ جو نام آپ نے بتائے ہیں ان میں سے ایک فیملی کا رشتہ میں نے ابھی حال ہی میں کروایا تھا تو انہوں نے پہلی میٹنگ کے بعد مجھے برا بھلا کہہ کے گھر سے نکال دیا اور اپنی لائن ڈائریکٹ سیدھی کر لی۔ بینگگگگگگگگگگگ۔

پھر میری ساس نے انہیں کہا کہ ہم ایسا نہیں کریں گے اور دوسرا جس رشتہ کی تم بات کر رہی ہو ہمیں اس کا بھی علم نہیں کہ ان کا کوئی رشتہ ہوا ھے یا نہیں، پھر بھی میں ان سے پوچھوں گی کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا اور ایسے ہی اسے اعتماد میں لیا تو وہ راضی ہو گئی، کامیاب رشتہ اور شادی ہوئی جس پر اسے اس کا جو معاوضہ بنتا تھا وہ بھی دیا۔

میری ساس کو معلوم تھا ان کا کہ ان کی خاتون ایسی ھے اس لئے اسے یہ نہیں پوچھا کہ تم نے وچولن کی چھٹی کروا دی مگر رشتہ پر پوچھا تو انہوں نے انکار کیا، مگر رشتہ ہوا ہوا تھا اور اپنے وقت پر وہیں شادی ہوئی۔ کچھ لوگ بچوں کے رشتہ پر ہوار بھی نہیں نکالتے خاموشی سے کر لیتے ہیں۔ اور وچولن کی چھٹی۔ ایسے بہت سے واقعات ہیں۔

والسلام
 
Top