• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لیموں سے دانت انتہائی چمکدار اور سفید بنانے کا آسان نسخہ !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
لیموں سے دانت انتہائی چمکدار اور سفید بنانے کا آسان نسخہ

لندن (نیوزڈیسک)چمکدار اور صاف دانت اچھی اور پراعتماد شخصیت کا آئینہ دار ہوتے ہیں۔اگر دانت پیلے اور بدنما ہوں تو ہم کھل کر ہنسنے سے اجتناب کرتے ہیں۔ لوگ دانتوں کو چمکدار بنانے کے لئے مہنگی ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ آج ہم آپ کو دانتوں کو صاف رکھنے کا انتہائی آسان نسخہ بتائیں گے۔

لیموں کا رس نکال کر اسے پانی میں اچھی طرح حل کر لیں۔ دن میں دو بار برش کریں اور ہر بار آخر میں لیموں کے پانی کی کلی کر لیں۔ لیموں کے چھلکے کا سفوف بنا لیں اور اسے پانی میں حل کر کے اس پیسٹ سے دانتوں کی مالش کرکے کلی کریں۔ چند ہی دنوں میں آپ کے دانت موتیوں کی طرح سفید ہو جائیں گے۔

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کےلئے آسان گھریلو نسخے

لاہور (نیوز ڈیسک) چمکدار دانت خوبصورتی کا بنیادی عنصر ہیں اور عموماً لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ مہنگے ٹوتھ پیسٹ کے استعمال کے باوجود دانتوں میں سفیدی اور چمک دکھائی نہیں دیتی۔

اگر آپ بھی دانتوں کو صحتمند اور چمکدار بنانے کی فکر میں ہیں تو کچھ سادہ اور دیسی ٹوٹکے حاضر ہیں جنہیں صدیوں سے کارگر پایا گیا ہے۔

-1 کیلے کا چھلکا:

کیلے کے چھلکے کو ضائع مت کریں، اس میں پوٹاشیم، مینگیز اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں جو دانتوں کو صحتمند اور چمکدار بنانے کا بہترین نسخہ ہیں۔ تقریباً ایک منٹ کیلئے چھلکے کو دانتوں پر رگڑیں اور یہ عمل روزانہ دو مرتبہ کریں، مالٹے کے چھلکے کے بھی ایسے ہی فوائد دیکھے گئے ہیں۔

-2 سٹرابیری:

دو یا تین عدد تازہ سرخ سٹرابیریاں لے کر انہیں مسل لیں اور اچھی طرح دانتوں پر مل دیں۔ دو سے تین منٹ تک انتظار کے بعد کلی کرلیں۔ سٹرابیری میں پایا جانے والا میلک ایسڈ دانتوں کو چمکا دے گا۔

-3 گاجریں اور سیب:

جب آپ گاجریں یا سیب کھاتے ہیں تو ان کا فائبر قدرتی طور پر دانتوں کی صفائی کرتا ہے، یہ بیکٹیریا کو بھی ختم کرتے ہیں۔

-4 سگریٹ نوشی سے پرہیز:

تمباکو دانتوں کو بدنما بنانے کی عام وجہ ہے، سگریٹ نوشوں کے دانت مستقل طور پر بدنما ہوجاتے ہیں لہٰذا اس بری عادت سے بچیں۔

-5 ٹھنڈے گرم سے پرہیز:

نہایت گرم یا نہایت ٹھنڈا مشروب نہ صرف دانتوں کے درد کا عام سبب ہے بلکہ دانتوں کی سفیدی اور چمک کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اگر آپ ایسے مشروبات پینا ضروری سمجھتے ہیں تو سٹرا (پلاسٹک کا باریک پائپ) ضرور استعمال کریں تاکہ مشروب براہ راست دانتوں کو چھوئے۔
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198

ان سب سے بہتر ہے۔کہ مسواک کی جاے
 
Top