• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لے ہی لیتے جاں میری کیوں قلق رہنے دیا

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
لے ہی لیتے جاں میری کیوں قلق رہنے دیا
زندگی کی دیکھ کر مجھ میں رمق رہنے دیا

رہنمائے عاشقاں پوری پڑھی اس نے مگر
تھا وفا کا زکر جس میں وہ سبق رہنے دیا

داستاں اس کے ستم کی میں‌ سنا دیتا مگر
ہو بھری محفل میں رنگ اس کا نہ فق رہنے دیا

مجھ کو گھر داماد رکھنے کے مخالف تھے سسر
دیکھ کر بیٹی کی آنکھوں میں عرق رہنے دیا

دل کی چوری پر رپٹ لکھوا تو سکتا تھا مگر
ڈر سے تھانے اور کچہری کے یہ حق رہنے دیا

کل رقیبوں نے گلی میں‌ اس طرح‌ گھیرا مجھے
کر دیے تیرہ تو روشن ایک طبق رہنے دیا

خط تجھے لکھنے کو شوکت اس نے پکڑا تھا قلم
جانے پھر کیا سوچ کر سادہ ورق رہنے دیا

شوکت جمال
بشکریہ شعرو سخن ڈاٹ کام​
 
Top