• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مارکیٹنگ دوسری قسط

شمولیت
جنوری 31، 2015
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
71
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرّٰحَیْمَ
کوئی بھی ادارہ اس وقت تک صحیح طریقے سے مواقع اور خطرات کو نہیں جان سکتا جب تک اسے ماحول کے متعلق فہم نہ ہو ۔ مارکیٹنگ ماحول میں وہ تمام لوگ اور طاقتیں جو آپ کو متاثر کر سکتیں ہیں انہیں اپنی صلاحیت اور کسٹمرز سے تعلقات کے ذریقے کنٹرول کریں ۔ مارکیٹنگ انوئرمینٹ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے ایک مائیکرو انوئرمینٹ اور دوسرا میکرو انوئرمنٹ ۔ مائیکرو انوئرمینٹ میں اداردے کا اندونی ماحول ، سپلائرز ، ڈسٹریبیوٹز ، ایجنسیز، کسٹمرز ، کمپیٹیٹرز اور پبلک پر غور و فکر کیا جاتا ہے ۔ میکرو انوئرمنٹ میں ڈیموگرافک ، اکنامک ،قدرتی ، ٹیکنالوجی ، سیاسی اور ثقافتی ماحول شامل ہے ۔ انسانی آبادی کے سائز ، لوکیشن ، عمر ، جنس ، نسل ، قبیلے اور پیشے کے مطالعہ کو ڈیموگرافی کہتے ہیں ۔ اکنامک انوئرمینٹ سے مراد ہے کہ کسٹمرز کی اکنامک حالت کیسی ہے ۔ آپکے کے کتنے فیصد گائک تنخواہ پر کام کرتے ہیں اور کتنے اپنا کاروبار کرتے ہیں وغیرہ ۔ ٹیکنالوجیکل انوئرمینٹ سے مراد ہے کہ آپ نئی ٹیکنالوجی پر نظر رکھیں اور جو آپ کے کاروبار کو بہتر بنا سکتی ہے اسے استعمال کریں ۔ سیاسی انوئرمینٹ میں قوانین ، سرکاری ایجنسیز اور دوسرے تیسرے گروپس کے متعلق معلومات رکھیں ۔ ثقافتی ماحول میں دیکھیں کہ لوگ زیادہ تر کیسے کپڑے پہنتے ہیں ، کیا کھاتے پیتے ہیں ، کتنا شعور ہے ، چال ڈھال کیسی ہے اور کیسے گھروں میں رہنا پسند کرتے ہیں وغیرہ ۔

ہر مارکیٹر کو مارکیٹنگ ریسرچ کی ضرورت ہوتی ہے اور بڑی کمپنیوں نے تو ذاتی مارکیٹنگ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ بنائے ہوتے ہیں ۔ کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو بااصول طریقے سے معلومات اکھٹی کریں ۔ مارکیٹنگ ریسرچ کا عمل چار مراحل پر مشتمل ہے : " مسئلہ کیا ہے اور کن پہلووں پر تحقیق کرنی ہے ، پلان کریں کہ ریسرچ کس طرح کرنی ہے ، اس منصوبہ بندی پر عمل کریں اور اس انفارمیشن سے بہتر نتیجہ اخذ کریں" ۔ آپ ریسرچ کے لیے مشاہدے ، سروے ، تجربے ، میل سوال ، ٹیلی فون انٹرویواور انٹرنیٹ سروے بھی کرسکتے ہیں ۔

آپکی چیز یا سہولت استعمال کرنے والے کے متعلق ریسرچ کریں کہ : " وہ کیسے ، کب ، کہاں ، کیوں اور کیاخریدتا ہے اور جب اسے کوئی آفر ملتی ہے تو اس کا رویہ کیسا ہے وغیرہ " ۔ آپ ان سوالوں کا جواب جاننے کے لیے خریدار کا کلچر ، سوشل کلاس ، کن کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے ، فیملی ، عمر ، لائف سٹائل ، شعبہ ، مالی صورت حال ، شخصیت ، سوچ و بچار ، مہذب و عقیدہ ، حرکات و سکنات ، تعلیم اور رویہ دیکھیں ۔ غور و فکر کریں کہ کسٹمر کس کے کہنے پہ چیزیں خریدتا ہے مثال کے طور پر :"کئی دفعہ بیوی، بچوں کی پسند سے خریدو فروخت ہوتی اور بعض اوقات والدین کی چاہت کے مطابق "۔ خیال رکھیں کہ آپکا کسٹمر کہا ں کھڑا ہے یعنی وہ صرف کھانے پینے اور پہننے کے خرچے برداشت کر تا ہے یا پھر اپنی حفاظت کرنے اور معاشرے میں اثر و رسوخ بنانے کے لیے بھی کوشش کر رہا ہے وغیرہ ۔ بزنس مارکیٹ زیادہ تر ایسے ادارے شامل ہوتے ہیں جو چیزیں یا سہولتیں خرید کر اگے بیچتے ہیں ۔

کوئی بھی کسٹمر یا کنزیمر (چیز کو استعمال کرنے والا )جب کوئی شے خریدتا ہے تو وہ اپنے فوائد خریدتا ہے۔ ایک پروڈکٹ (چیزیا مصنوعات) کچھ بھی ہو وہ مارکیٹ کو توجہ اور حصول کی پیشکش کرتا ہے کہ مجھے استعمال کر کے اپنی خواہش اور ضرورت پوری کر لو ۔ ہر پروڈکٹ کنزیمر کو یہ بھی پیشکش کرتا ہے کہ اسے تین طرح دیکھ سکے ۔ نمبر ایک کیا کنزیمر کی بنیادی ضرورت پوری ہو رہی ہے ۔ نمبر دو کوالٹی لیول ، خصوصیات ، ڈیزائن ، برانڈ کا نام اور پیکجنگ کیسی ہے اور نمبر تین گارنٹی وغیرہ ۔ خیال رکھیں کہ پروڈکٹ جلدی استعمال ہونے والا ہے یا کافی عرصے تک چلنے والا ہے ۔ ایسا پرو ڈکٹ جو آخری کنزیمر اپنے استعمال کے لیے خریدے اسے کنزیمر پروڈکٹ کہتے ہیں اور کنزیمر پروڈکٹ کی بھی کئی قسمیں ہیں ۔ انڈسٹریل پروڈکٹ ایسے پروڈکٹ کو کہتے ہیں : " جس پر مزید عمل کرنے یا بزنس میں استعمال کرنے کے لیے خریدا جائے " ۔ آپکے پروڈکٹ کا ڈیزائن اورسٹائل ایسا ہونا چاہیے کہ دیکھنے والا اسے خریدنے پر مجبور ہو جائے ۔ کچھ خریدار ایک خاص برانڈ استعمال کرتے ہیں ۔برانڈ ایک نام ، سائن ، علامت یا ڈیزائن یا ان سب کو ملا کر بنایا جا سکتا ہے جو چیز کو بنانے یا بیچنے یا سہولت مہیا کرنے والے کی شناخت کرتا ہے ۔ برانڈ کا نام رکھتے ہوئے جن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ان میں سے : " اس کے فوائد اور خصوصیات ،امتیازی ہو،بولنے ، شناخت اور یاد رکھنے اور دوسری زبانوں میں ترجمہ کرنا بھی آسان ہو اور سرکاری حمایت بھی حاصل ہو یعنی رجسٹریشن کروانے کے قابل ہو ۔ "

صارفین کے مختلف چیزوں کو چیک کرنے کے ذوق ، ٹیکنالوجی میں تیزی اور مقابلہ بازی زیادہ ہونے کی وجہ سے کمپنیوں کو نئے پروڈکٹس اور سہولتیں لانی پڑتیں ہیں ۔ نئے پروڈکٹ کی نشو و نما تصورات سے شروع ہوتی ہے اور بہت زیادہ رائے اکھٹی ہوتیں ہیں اوران میں سے بہترین خیالات کو ڈھونڈا جاتا ہے ۔اس کے بعد پروڈکٹ کی مارکیٹنگ تراکیب تیار ہوتیں ہیں کہ اسے مارکیٹ میں کس طرح متعارف کروایا جاسکے ۔ پھر اس بات پر غور و فکر کیا جاتا ہے کہ : " کتنا خرچہ ہے ، کتنے میں بیچنا ہے اور کمپنی کو کیا منافع ہو گا وغیرہ " ۔ پھر پروڈکٹ کو تیار کیا جاتا ہے اورمارکیٹ میں لا کر ٹیسٹ کیا جاتا ہے ۔ اگر پروڈکٹ مارکیٹنگ ٹیسٹ پاس کر لے تو کمپنی پروڈکٹ لانچ کر دیتی ہے یعنی دل کھول کر تیار اور متعارف کرتی ہے ۔ شروع میں کنزیمر نئے پروڈکٹ کے متعلق معلومات اکھٹی کرتا ہے ۔ اگر معلومات دلچسپ ہوں تو پھر وہ ٹیسٹ کرتا ہے کہ کیا واقعی یہ میری ضروریات کو پورا کر سکتا ہے ۔ اگر تو اسے حاجت پوری ہوتی دیکھائی دے تو وہ اسے با قاعدہ طور پر استعمال کرنا شروع کردیتا ہے ۔ نئے پروڈکٹ کو بازار میں لانے کے بعد کمپنی کی چاہت ہوتی ہے کہ ان کا پروڈکٹ زیادہ سے زیادہ چل سکے ۔ پروڈکٹ کی زندگی میں پانچ مختلف مراحل آتے ہیں : " نمبر ایک جب اسے تیار کرنے کا سوچا جاتا ہے اور اس پر کام شروع کیا جاتا ہے اس وقت سیل بلکل بھی نہیں ہوتی اور خرچ ہوتا ہے ۔ نمبر دو جب اسے مارکیٹ میں متعارف کروایا جاتا ہے اس ٹائم سیل کم ہوتی ہے ۔ نمبر تین مارکیٹ میں قبولیت بڑھتی ہے تو منافع بڑھ جاتا ہے ۔ نمبرچار جب سیل کم ہوجاتی ہے اور نمبر پانچ جب سیل بلکل گر جاتی ہے ۔ (جاری ہے)

اس مضمون کو تیار کرنے کے لیے ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کی کتاب :" Principles of Marketing" ، سے مدد لی گئی ہے ۔
By: Abdullah Amanat Muhammadi
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام علیکم!
@عبداللہ امانت محمدی
بھائی مجھے ایک ایسے سافٹ ویئرکی تلاش ہے جو ایک سیل مین کومکمل سپورٹ کرے۔فری ہواردومیں ہواورموبائل کے لیئے ہوتوبہت بہترہے۔
کیا آپ اس معاملے میں میری کوئی ہیلپ کرسکتےہیں؟
 
شمولیت
جنوری 31، 2015
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
71
السلام علیکم!
@عبداللہ امانت محمدی
بھائی مجھے ایک ایسے سافٹ ویئرکی تلاش ہے جو ایک سیل مین کومکمل سپورٹ کرے۔فری ہواردومیں ہواورموبائل کے لیئے ہوتوبہت بہترہے۔
کیا آپ اس معاملے میں میری کوئی ہیلپ کرسکتےہیں؟
السلام علیکم بھائی! میرے علم میں تو ایسا کوئی سوفٹ ویئر نہیں کیونکہ مجھے کھبی اس کی ضرورت نہیں پڑھی لہذا میں نے دوستوں سے اس کے متعلق شیئر کیا ہے تو انہوں نے کہا ہے:" آپ کا سوال واضح نہیں ہے۔ سیل مین کو کیا فیچرز چاہئیں؟
اگر سوال پوائنٹ آف سیل کے حوالے سے ہے تو کچھ عرصہ قبل ایک بھائی نے یہاں اوپن سورس شئر کیا تھا۔ مگر وہ اردو میں نہیں تھا۔
میں کسی ایسے سافٹ وئیر کے حوالے سے کوئی خاص معلومات نہیں رکھتا۔
ایک سیلس مین کی تمام ضرورتوں کا ایک ہی اطلاقیہ ہے میرے خیال سے،،، اینڈرائیڈ میں،،،، پچھلے دنوں اس اطلاقیہ کا اردو ترجمہ کر رہا تھا،،، مگر بیچ میں ہی رہ گیا تھا،،، آج آپ نے یاد دلا دیا۔اس میں روٹ پلاننگ بھی تھی اور اکاؤنٹنگ بھی ،،، SFA سے متعلق تھا۔"
اگر آپ مزید اس کے متعلق کچھ بتا دیں تو میں وہ بھی ان سے شیئر کر لیتا ہوں؟
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام علیکم بھائی!
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میں نے دوستوں سے اس کے متعلق شیئر کیا ہے تو انہوں نے کہا ہے:" آپ کا سوال واضح نہیں ہے۔ سیل مین کو کیا فیچرز چاہئیں؟
دوستوں سے شیئرکرنےکابہت بہت شکریہ بھائی۔ ایسے فیچرزوالا سافٹ ویئرجوایک سلیس مین کی تمام ضروریات کوپوراکرتاہے۔اگراردومیں نہ بھی ہوتوکوئی بات نہیں۔موبائل کےلئےہو،فری ہواوریوزکرنے میں آسان ہو۔میں نے اکثرسیلس مین کو دیکھاہے ان کے پاس موبائل جیسی ایک ڈیوئس ہوتی ہے جس میں ساراحساب کتاب رکھتے ہیں ۔اوراس میں بہت سہولیات ہوتیں ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ بہت مہنگی ہوتی ہے جوکہ میری پہنچ سے دورہے۔
ایک سیلس مین کی تمام ضرورتوں کا ایک ہی اطلاقیہ ہے میرے خیال سے،،، اینڈرائیڈ میں،،،، پچھلے دنوں اس اطلاقیہ کا اردو ترجمہ کر رہا تھا،،، مگر بیچ میں ہی رہ گیا تھا،،، آج آپ نے یاد دلا دیا۔اس میں روٹ پلاننگ بھی تھی اور اکاؤنٹنگ بھی ،،، SFA سے متعلق تھا۔"
بھائی اس کالنک دے دیں۔
 
شمولیت
جنوری 31، 2015
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
71

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

السلام علیکم!
@عبداللہ امانت محمدی
بھائی مجھے ایک ایسے سافٹ ویئرکی تلاش ہے جو ایک سیل مین کومکمل سپورٹ کرے۔فری ہواردومیں ہواورموبائل کے لیئے ہوتوبہت بہترہے۔
کیا آپ اس معاملے میں میری کوئی ہیلپ کرسکتےہیں؟
اس پر آپکو اپنے کاروبار کے مطابق سوفٹویئر بنوانا پڑے گا، کیونکہ جو پروگرامر ایسے سوفٹویئر بناتے ہیں وہ اس کا اصل اور کاپی بھی کمپنی کو نہیں فراہم کرتے، اس لئے کہ سوفٹویئر میں جب بھی کوئی پروبلم ہو تو انہیں سے اسے درست کرایا جائے۔

والسلام
 
Top