• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مالدار وہ جس کا دل غنی ہے۔

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
وقول الله تعالى ‏ {‏ أيحسبون أنما نمدهم به من مال وبنين‏}‏ إلى قوله تعالى ‏ {‏ من دون ذلك هم لها عاملون‏}‏ قال ابن عيينة لم يعملوها لا بد من أن يعملوها‏.‏
اور اللہ تعالیٰ نے سورۃ مومنون میں فرمایا ”کیا یہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو مال اور اولاد دے کر ان کی مدد کئے جاتے ہیں۔ آخر آیت ”من دون ذلك هم لها عاملون‏“ تک۔ سفیان بن عیینہ نے کہا کہ ھم لها عاملون‏ سے مرادیہ ہے کہ ابھی وہ اعمال انہوں نے نہیں کئے لیکن ضرور ان کو کرنے والے ہیں۔

حدیث نمبر: 6446
حدثنا أحمد بن يونس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا أبو بكر،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا أبو حصين،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبي صالح،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبي هريرة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ ليس الغنى عن كثرة العرض،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ ولكن الغنى غنى النفس ‏"‏‏.‏

ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوبکر بن عیاش نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو حصین نے بیان کیا، ان سے ابوصالح ذکوان نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تونگری یہ نہیں ہے کہ سامان زیادہ ہو، بلکہ امیری یہ ہے کہ دل غنی ہو۔


کتاب الرقاق صحیح بخاری
 
Top