• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مانسہرہ میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 5 میجرز سمیت 12 اہلکار شہید (ان شاءاللہ)

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مانسہرہ میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 5 میجرز سمیت 12 اہلکار شہید (ان شاءاللہ)
ویب ڈیسک جمعرات 6 اگست 2015



صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا- فوٹو: فائل

مانسہرہ: پھلڑہ کے قریب سری پہاڑی پر ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 میجرز سمیت 12 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ میں پھلڑہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سری پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے، جن میں 5 میجرز بھی شامل ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 12 اہلکار ہی سوارتھے، شہید ہونے والوں میں 2 پائلٹ میجر ہمایوں ٹیپو اور میجر مزمل جب کہ دیگر میں میجرڈاکٹرعاطف، میجرڈاکٹرعثمان، نائیک عامرسعید، نائیک اوٹی مقبول ، ڈاکٹرشہزاد، نرسنگ اسسٹنٹ امان اللہ ، سپاہی وقار ، سپاہی رحمت اللہ، اور حوالدارمنیرعباسی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سوار تھے جو راولپنڈی سے زخمی فوجی کی طبی امداد کے لیے گلگت جارہی تھی کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر بھینگڑہ کے پہاڑ سے ٹکرا گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر گرتے ہی اس سے شعلے بلند ہونا شروع ہوگئے.

دوسری جانب صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہا رکیا ہے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
نہ جا اس کے تحمل پہ کہ بے ڈھب ہے گرفت اس کی
ڈر اس کی دیر گیری سے کہ ہے سخت انتقام اس کا​
 
Top