• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماں کا دودھ بخشوانے کی حقیقت

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
قرآن و حدیث میں ایسی کوئی بات نہیں ملتی لیکن سماج میں یہ بات مشہور ہے کہ ماں سےدُودھ بخشوا لو۔یا بعض مائیں بولتی ہیں کہ میں نےاپنا دودھ بخش دیا۔

یہ دراصل توہمات میں سے ہے ۔ اسلام میں اصل چیز ہےاللہ تعالی کے حقوق کے بعد بندوں کے حقوق۔

بندے کو اللہ کے حقوق ادا کرنا چاہئے اور اسی طرح بندے کے اوپر بندوں کے جو حقوق ہیں اسے ادا کرنا چاہئے ۔

اللہ تعالی نے ماں باپ کے حقوق واضح کردئے ہیں۔


والدین کے حقوق میں

٭ والدین کے ساتھ بھلائی کا حکم

٭ ماں باپ کی خدمت کرنا

٭بڑھاپے میں سہارا بننا

٭والدین کے ساتھ نرمی و تواضع، خاکساری و انکساری سے پیش آنا

٭والدین کے لئے دعا کرنا

٭ والدین کی ناراضگی سے بچنا اور ان کا حکم بجالانا

یہ سب ماں باپ کے حقوق ہیں ، جو ان حقوق کو بجالائے گا وہ اللہ کے یہاں ماں کا دودھ بخشوانے کے متعلق نہیں پوچھا جائے گا۔


واللہ اعلم
 
Top