• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماں کی ممتا

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
"مما! میں نے کافی عرصہ ہوا، اس ایکسیڈنٹ سے پہلے ایک خواب دیکھا تھا- میں نے دیکھا تھا کہ مجھے میرے بھائیوں، بہنوں اور باپ نے قبر میں اتار دیا ہے، مگر ماں ان میں شامل نہیں تھی-"
"وہ اس لیے کہ جب تمہیں کومے میں گئے چھٹا ماہ ہو گیا تھا تو سب تمہاری طرف سے مایوس ہو گئے تھے سوائے تمہاری ماں کے- صرف میں تھی جو کہتی تھی کہ میرا بچہ ٹھیک ہو جائے گا-" وہ مسکراتے ہوئے اس کے بالوں میں انگلیاں چلا رہی تھیں-
"مما"- وہ چہرے پر سوچ کی پرچھائیاں لیے پوچھ رہا تھا- "یہ ماں اتنی پرامید کیوں ہوتی ہے؟"
"ریان! تم ماں کی کمیسٹری نہیں سمجھ سکتے-" انھوں نے بڑے مدبرانہ انداز میں کہا تھا-
"سمجھ سکتا ہوں-" ریان نے نظر اٹھا کر انھیں دیکھا اور چند لمحے دیکھتے رہنے کے بعد بولا-
"ماں اور خدا تعالیٰ وہ ہستیاں ہیں جن کی محبّت، رحمت اور شفقت بے حساب ہوتی ہے- اس دنیا میں خدا تعالیٰ کے احکامات کی روز نافرمانی ہوتی ہے- ، لوگ اسکی ذات کو ماننے سے انکاری ہوتے ہیں، مگر کیا وہ انھیں روزی دینا بند کر دیتا ہے؟
کیا چشمے سوکھ جاتے ہیں؟
کیا اناج کا قحط پڑ جاتا ہے؟
نہیں نا! وہ اپنے نافرمان بندوں کو بھی رزق دیتا ہے- خدا جب بھی کسی چیز کو واضح کرنا چاہتا ہے تو وہ انتہائی خوبصورت تشبیہات کا استعمال کرتا ہے- قرآن میں جنّت و جہنم، عذاب و ثواب، ہر شے کو مثال دے کر واضح کیا گیا ہے-
مگر جب بات آتی ہے بنی انسان سے محبّت واضح کرنے کی، وہ فوراً کہتا ہے میں ستّر ماؤں سے زیادہ محبّت کرنے والا ہوں- الله کسی اور کی مثال دیتا، شوہر کی محبّت، بھائی کی محبّت، بہن کی محبّت، بیوی کی محبّت، دوستوں، قرابت داروں کی محبّت سے اپنی محبّت کا موازنہ کرتا مگر نہیں، اس نے ماں کی مثال دی کیوں کہ دنیا میں سب سے زیادہ بے غرض، بے لوث اور قابل اعتبار محبّت ماں کی ہے-"
تحریر: نمرہ احمد
اقتباس: سانس ساکن تھی

ماں تجھے سلام!
اے اللہ!ہمارے والدین کوعافیت،سلامتی، صحت وتندرستی والی زندگی عطافرما۔آمین
 
Top