• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماں

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
. سوچو ،اکثر یوں ہوتا ہے
لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے
بچپن میں سب بھائی ،بہنیں
ماں کی قربت ہتھیانے کو
اِک دُوجے سے لڑ پڑتے ہیں
ہر کوئی چِلّاتا ہے
ماں میری ہے ،
ماں میری ہے
اور آنکھوں میں پیار بھرے ماں
دھیرے دھیرے ہنستی ہے
بعد میں لیکن یوں ہوتا ہے
سوچو ،ایسا کیوں ہوتا ہے
اپنے اپنے گھر والے جب ہو جاتے ہیں
بہنیں بھائی بُوڑھی ماں کو
اِک دوجے کے سر پر ڈالا کرتے ہیں
اِک دُوجے سے لڑتے اور جھگڑتے ہیں
ہر کوئی چلاتا ہے
ماں تیری ہے ،ماں تیری ہے
تب ماں دل میں درد سموئے
چپکے چپکے روتی ہے
بے حد حیراں ہوتی ہے...
 
Top