• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماں

شمولیت
اپریل 13، 2011
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
142
پوائنٹ
0
ماں اس لازوال رشتے کا نام ہے کہ جو ہر حال میں بچوں کے لیے راحت و خوشی کا سامان پیدا کرتی ہے اور ایک ننھی منی جان کو زندگی کے حقائق کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔ آج کی دنیا میں کم و بیش ہر ملک میں ماں کے عظیم رشتے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی خاص دن منایا جاتا ہے۔ مختلف ممالک میں ماوں کا دن منانے کی تاریخیں مختلف ہیں اور اس سلسلے کی ابتداءکیسے ہوئی ۔اس کے بارے میں بھی روایات الگ الگ ہیں۔ قدیم یونانی تہذیب میں یہ دن منانے کی روایت موجود تھی اور اس تہوار کو سائبیلی کا نام دیا گیا تھا ۔ جبکہ رومی تہذیب میں موٹرونالیا کے تہوار کا مقصد بھی ماوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا اور اس دن ماوں کو تحفے دئیے جاتے تھے۔ ایران میں ماوں کا دن حضرت محمد ﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہ ؓ کے یوم ولادت کی نسبت سے قمری سال کے مطابق بیس جمادی الثانی کو منایا جاتا ہے۔ اگر مغرب کا رخ کریں تو برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں ایسٹر کے تہوار سے تین ہفتے قبل آنیوالا اتوار کا دن اس مقصد کے لیے مخصوص ہے۔ اور اس کا تعلق سولہویں صدی کیایک مذہبی روایت سے جوڑا جاتا ہے کہ جس دن خاندان کے تمام افراد ماوں کے ساتھ عبادت میں حصہ لیتے تھے۔ البتہ امریکہ اور کئی دوسرے ملکوں میں مئی کے دوسرے اتوار کو ماوں کا دن قرار دیا گیا ہے ۔ ایک امریکی شاعرہ اور صحافی جولیا وارڈ ہوو نے Julia Ward Howe اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کی تحریک چلائی اور ااٹھارہ سو ستر میں پہلی دفعہ اپنی ماں کو تحفہ پیش کرکے ایک نئی روایت کا آغاز کیا ۔ انیس سو بارہ میں ایک سماجی کارکن انا جیرویس نے امریکہ میں Mother's Day International Association قائم کر کے حکومت سے اس دن کو منانے کی باضابطہ منظوری حاصل کی ۔ اسلامی نقطہ نظر سے ماں کے حقوق کو باپ کے مقابلے میں تین گنا زیادہ قرار دیا گیا ہے اور حضور اکرم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے ۔ ماں کے کسی بھی انسان کی زندگی پر احسانات اس قدر زیادہ ہوتے ہیں کہ انہیں تحائف اور الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے لیکن دنیا بھر کے لوگ اب ایک خاص دن منا کر اس عظیم ہستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس دن ماوں کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے اور بچے مختلف قسم کے کارڈز، پینٹنگز ، پھولوں اور قیمتی تحائف کے ذریعے ماوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔ اس دن کی نسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جن کا مقصد ماں جیسے لازوال رشتے کو سلام پیش کرنا ہوتا ہے۔
 
Top