1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہ صفرمنحوس نہیں ہے

'تذکار ایام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد ارسلان, ‏دسمبر 26، 2011۔

  1. ‏دسمبر 26، 2011 #1
    محمد ارسلان

    محمد ارسلان خاص رکن
    شمولیت:
    ‏مارچ 09، 2011
    پیغامات:
    17,865
    موصول شکریہ جات:
    40,798
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,155

    ماہ صفرمنحوس نہیں ہے


    شهرالصفرليس بمشؤوم
    ( باللغة الأردية)


    ترتیب

    ابوکلیم مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ


    مراجعہ
    شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

     
    • شکریہ شکریہ x 5
    • پسند پسند x 1
    • لسٹ
  2. ‏دسمبر 26، 2011 #2
    محمد ارسلان

    محمد ارسلان خاص رکن
    شمولیت:
    ‏مارچ 09، 2011
    پیغامات:
    17,865
    موصول شکریہ جات:
    40,798
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,155

    ناشر
    دفترتعاون برائے دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ
    ریاض- مملکت سعودی عرب



    الناشر
    المکتب التعاوني للدعوة وتوعية الجاليات بالربوة
    الرياض- المملكة العربية السعودية

    2009ء-----1430ھ

    islamhouse.com

     
    • شکریہ شکریہ x 5
    • پسند پسند x 1
    • لسٹ
  3. ‏دسمبر 26، 2011 #3
    محمد ارسلان

    محمد ارسلان خاص رکن
    شمولیت:
    ‏مارچ 09، 2011
    پیغامات:
    17,865
    موصول شکریہ جات:
    40,798
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,155

    بسم اللہ الرحمن الرحیم​
    حديث نمبر :62
    خلاصہء درس : شیخ ابوکلیم فیضی الغاط الخیریة
    بتاریخ : 01 / 02 صفر 1430ھ م 27/26جنوری 2009

    ماہ صفر منحوس نہیں ہے



    (عن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال النبي صلى الله عليه وسلم : لا عدوى ولا طيرة ولا صفر ولا هامة ، فقال أعرابي : يا رسول الله ! فما بال الإبل تكون في الرمل كأنها الظباء فيخالطها البعير الأجرب فيجربها ؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : فمن أعدى الأول) .
    ( صحيح البخاري : 5770 ، الطب / صحيح مسلم : 2220، الطب )

    تشریح
    اہل سنت و جماعت کا عقیدہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ہی ہر خیر و شر کاخالق ہے ، سبب اور مسبب کو اس نے پیدا کیا ہے ، چنانچہ اس نے تریاق کو پیدا کیا ہے اور زہرہلال کا خالق بھی وہی ہے ، اسی نے صحت کو پیدا کیا ہے اور وہی بیماری کا خالق ہے ، اسی نے بیماری کا علاج بھی پیدا کیا اور بیماری کے اسباب کا خالق بھی وہی ہے ، اسی نے آگ بھی پیدا کی ہے اور وہی اس کے اندر جلانے کی صلاحیت کا خالق بھی ہے ، لیکن قدیم زمانے سے یہ چلا آرہا ہے کہ بہت سے لوگ کم علمی ، کمزور ایمانی اور خالق حقیقی اور مالک کل پر توکل و بھروسہ نہ کرنے کے سبب ، اللہ تعالی کی پیدا کردہ خیر پر اس قدر بھروسہ کرلیتے ہیں گویا کہ خود اسی کے اندر نفع پہنچانے کی پوری صلاحیت موجود ہے اور اس خیر کے مالک حقیقی کو بھول جاتے ہیں کہ اگر وہ نہ چاہے تو یہ خیر تم تک نہیں پہنچ سکتا ، اسی طرح شر سے اس قدر خائف رہتے ہیں کہ گویا یہی ان کے ہر قسم کے ضرر و نقصان کا مالک ہے اور اس شر کے خالق حقیقی کو بھول جاتے ہیں کہ اگر وہ چاہ لے تو یہ شر انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ، مذکورہ بالا حدیث میں اس غلط عقیدہ کی تصحیح کی گئی ہے ، چنانچہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حدیث میں چار چیزوں کے متعلق اہل جاہلیت کے عقیدہ کی تصحیح کی ۔

    [1] بیماری کا کسی دوسرے کو لگ جانا کوئی چیز نہیں
    اس میں اس امر کی نفی نہیں ہے کہ بعض متعدی بیماریاں ایک مریض سے دوسرے تندرست شخص تک منتقل نہیں ہوتیں کیونکہ یہ تو ایک بدیہی چیز ہے اور خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ:" جس کا اونٹ بیمار ہو اسے نہیں چاہئے کہ اپنے اونٹ کو ان اونٹوں کے پاس لے جائے جو تندرست ہیں" ۔ ( صحیح بخاری ومسلم بروایت ابو ہریرہ )

    نیز فرمایا : "کوڑھی سے ایسے ہی بھاگو جیسے کہ شیر سے بھاگا جاتا ہے". ) صحیح بخاری و احمد بروایت ابو ہریرہ (، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد جاہل ، مشرک اور بیمار عقیدہ لوگوں کے اس باطل خیال کی تردید ہے کہ کسی بیماری میں دوسرے تک پہنچ جانے کی اپنی کوئی صلاحیت ہے بلکہ یہ بھی مشیت الہی کے تابع ہے ورنہ اگر بیماری ہی اصل سبب ہوتی تو پھر جس گھر کے ایک فرد کو کوئی متعدی بیماری لگ جائے تو اس گھر اور ان سے ملنے جلنے والے ہر فرد کو وہ بیماری لگتی جائے لیکن ایسا نہیں ہوتا ، حدیث کے آخر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرف رہنمائی فرمائی ہے ۔
    [2] بدشگونی کوئی چیز نہیں ہے
    کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو بجائے خود منحوس ہو ، منحوس وہی ہے جسے اللہ تعالی منحوس پیدا کرے ، کوئی پرندہ ، کوئی دن اور ہفتہ منحوس نہیں بلکہ یہ ساری مخلوقات حکم الہی کے تابع ہیں ، اگر کسی چیز میں نحوست پیدا ہوتی ہے تو وہ اللہ تعالی کے حکم کی نافرمانی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ، نیز بعض غیر مرغوب صفات تاریک گھر وغیرہ ، لیکن یہ نہیں ہے کہ یہ چیزیں ان معنی میں منحوس ہیں کہ ان کو دیکھ کر ، یا ان کے سامنے سے گزرجانے سے یا ان کی آواز سن لینے سے کسی قسم کے شر کی توقع کی جائے ۔
    [3] ماہ صفر منحوس نہیں
    تمام مہینوں اور دنوں کا خالق اللہ تعالی ہے اس نے اپنی حکمت و عدل سے یہ تو کیا ہے کہ بعض دنوں کو بعض دنوں پر اور بعض مہینوں کو بعض مہینوں پر فضلیت دی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ کسی مہینے کو منحوس ٹھہرایا ہو ، بلکہ جس مہینہ میں اللہ تعالی کے فرمان بجالائے جائیں وہ بندہ کے لئے مبارک اور جس مہینہ میں اللہ کی نافرمانی کی جائے وہ بندے کے لئے منحوس ہے ، اس لئے بجائے اس کے کہ بندہ کسی مہینہ کو منحوس تصور کرے اسے چاہئے کہ خود اپنی اصلاح کی کوشش کرے ، اس طرح ایک ایسا مہینہ جسے اللہ تعالی کسی فضیلت سے نہیں نوازا اس کے لئے مبارک بن جائے گا ۔
    [4] الّو منحوس نہیں ہوتا
    الّو بھی اللہ تعالی کی ایک مخلوق ہے ، اللہ تعالی نے اسے کسی بڑی حکمت کیلئے پیدا فرمایا ہے ، اس کا نام اللہ تعالی نے الّو نہیں رکھا بلکہ یہ لوگوں کی اپنی غلطی ہے کہ اسے الو کہتے ہیں ، اسے اللہ تعالی نے منحوس بھی پیدا نہیں فرمایا کہ اس کی آواز یا صورت کو دیکھ کر بندہ اپنے اندر انقباض محسوس کرے اور یہ سمجھے کہ ہمارے گھر کوئی مصیبت ضرور آنے والی ہے ، یہ لوگوں کی جہالت اور بدعقیدگی ہے کہ اللہ کی تسبیح و تحمید بیان کرنے والی ایک مخلوق الو کو منحوس کہا جارہا ہے ۔

    وصلى اللہ على نبینا محمد وآلہ وسلم​

     
    • شکریہ شکریہ x 6
    • پسند پسند x 1
    • لسٹ
  4. ‏دسمبر 29، 2011 #4
    طارق بن زیاد

    طارق بن زیاد مشہور رکن
    جگہ:
    saudi arabia
    شمولیت:
    ‏اگست 04، 2011
    پیغامات:
    324
    موصول شکریہ جات:
    1,718
    تمغے کے پوائنٹ:
    139

    جزاک اللہ خیر ارسلان بھائی۔
    آپکی شئیرنگ سے ہمیں کافی فائدہ ہوتا ہے۔
    اللہ آپکی حفاظت فرمائے۔اور آپکے علم میں مزید اضافہ فرمائے۔آمین۔
     
  5. ‏اپریل 08، 2012 #5
    محمد ارسلان

    محمد ارسلان خاص رکن
    شمولیت:
    ‏مارچ 09، 2011
    پیغامات:
    17,865
    موصول شکریہ جات:
    40,798
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,155

    الحمدللہ
    شکریہ طارق بھائی
     
  6. ‏دسمبر 07، 2013 #6
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    16,961
    موصول شکریہ جات:
    6,506
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

    563204_608525222537482_899299352_n.jpg
     
  7. ‏دسمبر 07، 2013 #7
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    16,961
    موصول شکریہ جات:
    6,506
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

    1469811_268535183294179_2031164570_n.jpg
     
  8. ‏دسمبر 07، 2013 #8
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    16,961
    موصول شکریہ جات:
    6,506
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

     
  9. ‏دسمبر 07، 2013 #9
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    16,961
    موصول شکریہ جات:
    6,506
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

    • اس کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں کیونکہ پیغامات بھیجنے کے نوجوان ہر میسج کو آگے بھیجنے کے چکر میں اس میسج کو بناء تحقیق پھیلا رہیں ہیں۔
    • جس چیز کی کوئی بنیاد نہیں اس پر عمل کرنا بدعت ہے اور بدعت گمراہی ہے اور جہنم میں لے جانے والی ہے۔
    1233321_608434705879867_978845949_n.jpg
     
    • پسند پسند x 2
    • زبردست زبردست x 1
    • لسٹ
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں