• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

متکبر اور شیخی بھگارنے والا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
متکبر اور شیخی بھگارنے والا

{اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنْ کَانَ مُخْتَالًا فَخُوْرًا o} [النساء:۳۶]
'' بے شک اللہ تعالیٰ تکبر کرنے والوں اور شیخی خوروں کو پسند نہیں فرماتا۔ ''
شرح...: وہ متکبر مراد ہے جو اپنے آپ کو فخر کی نگاہ اور لوگوں کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے اور غرور کی بناء پر منہ پھلا کر رکھتا ہے۔ اپنے مال و دولت، حسب و نسب اور اجتماعی مرکز کی بناء پر غرور کرتا اور زمین پر اکڑ کر چلتا اور آواز بلند کرتا ہے۔
حسب ذیل صفات کے حامل لوگ بھی اسی کے تحت آتے ہیں۔ والدین کے نافرمان، رشتہ داروں، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے پڑوسی، مسافر اور خادموں کو اچھا نہیں جانتے۔
لوگوں کو دکھانے اور اپنے آپ کو بڑا ظاہر کرنے کے لیے مہنگی سے مہنگی گاڑی خریدتے ہیں تاکہ لوگوں کی گردنوں پر سوار ہوسکیں، ان کے دلوں کو غلام بنا لیں اور خدمت و تعظیم کی خاطر ان کے دلوں کو اپنی طرف مائل کرسکیں۔
وہ لوگ بھی مراد ہیں جو محض دوسروں پر فخر کی خاطر اپنے لیے ان اشیاء کا دعویٰ کرتے ہیں جن کے وہ مالک نہیں، دنیا کی کوئی چیز چھن جائے تو غم زدہ نظر آتے ہیں اور جب دنیوی چیز مل جائے تو خوشی و سرور کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں پر غرور و تکبر اور فخر کرتے ہیں۔
نیز غمی، افسردگی میں ناجائز حد تک تجاوز کرجاتے ہیں۔
ایسے لوگوں کے متعلق فرمایا ارشاد ہے:
{إِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍ o} [لقمان:۱۸]
'' یقینا اللہ تعالیٰ ہر متکبر اور شیخی خور کو پسند نہیں فرماتا۔ ''

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top