• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مثالی مسلمان عورت

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مثالی مسلمان عورت
مصنف

ڈاکٹر محمد علی الہاشمی
مترجم
سلیم اللہ زمان
ناشر
دار الابلاغ پبلشرز،لاہور

تبصرہ
اسلام اللہ کا کامل دین ہے جوزندگی کے تمامسائل میں ہماری مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ جو شخص اسے اپنا لےگا وہی کامیاب وکامران ہے اور جواس سے بے رغبتی اختیار کرے گا وہ خائب وخاسر ناکام ونامراد ہوگا۔دینِ اسلام عقادئد ونطریات اور عبادات ومعاملات میں ہماری ہر لحاظ سے رہنمائی کرتا ہے ۔اس عارضی دنیا میں ہرمرد وعورت آئیڈیل لائف کے خواہاں ہیں ۔ وہ خود ایسی مثالی شخصیت بننا چاہتے ہیں جو مثالی اوصاف کی مالک ہو ۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی عارضی زندگی میں ان کی ہر جگہ عزت ہو ، وقارکا تاج ان کے سر پر سجے ، لوگ ان کےلیے دیدہ دل اور فرش راہ ہوں، ہر دل میں ان کے لیے احترام وتکریم اور پیار کا جذبہ ہو ۔عام طور پر تولوگوں کی سوچ اس دنیا میں ہر طرح کی کامیابی تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے ۔ لیکن حقیقت میں کامیباب اور مثالی ہستی وہ ہے جو نہ صرف دنیا میں ہی عزت واحترام ،پیار، وقار، ہر دلعزیزی اور پسندیدگی کا تاج سر پرپہنے بلکہ آخرت میں مرنے کے بعد بھی کامیاب مثالی مسلمان ثابت ہو کر دودھ، شہد کی بل کھاتی نہروں چشموں اور حورو غلمان کی جلو ہ افروزیوں سے معمور جنتوں کا مالک بن جائے ۔ زیر نظر کتاب ’’ مثالی مسلمان عورت‘‘ سعودی عرب کی ایک علمی شخصیت ڈاکٹر شیخ محمدعلی الہاشمی کی عربی تصنیف ’’ شخصية المرأة المسلمة كمايصوغها الاسلام ‘‘کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب مسلمان عورتوں کو کامیاب زندگی گزارنے کے راز بتاتی ہے اور ان پر مسلم معاشرے کا آئیڈیل بننے کا سنہری لائحہ عمل واضح کرتی ہے۔اور یہ کتاب ایک مثالی مسلمان عورت کی زندگی کو دس پہلوؤں میں تقسیم کر کے اس کوکامل راہنمائی فراہم کرتی ہے ۔کہ جس کواپنا کر وہ اس دنیا میں بھی دنیا والوں کی آنکھ کا تارا بن سکے اورمرنے کے بعد بھی فضیلت کے روشن آسمان میں چمکتے تاروں میں چاند بن سکے ۔ محترم طاہر نقاش صاحب نے ڈاکٹر شیخ محمدعلی الہاشمی ﷾ کی کتاب ’’شخصية المرأ المسلم كمايصوغها الاسلام‘‘ کا مثالی مسلمان مرد کے نام سےترجمہ کرکے شائع کیا ہے امید ہے کہ دارالابلاغ کی یہ دونوں کتابیں معاشرے کے مسلمان مردو عورت دونوں کو کامیاب زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاکر دنیا وآخرت میں اس کی مقبول وپسند اور آئیڈیل شخصیت کی تعمیر میں بنیادی کردار ادار کریں گی ۔ان شاء اللہ ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اورناشر کی تمام مساعی حسنہ کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو خواتین اسلام کے نفع بخش بنائے ۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ وہ اصلاحی وتبلیغی کتب کی اشاعت کے ذریعے دین ِاسلام کی اشاعت وترویج کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی تمام مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں (آمین)(م۔ا)
لنک
 
Last edited:
Top