• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مثالی معاشرے کے لیے سورہ الحجرات میں نو نصیحتیں

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
اجتماعی زندگی کے حوالے سے مسلمانوں کےلیے سورہ الحجرات میں نو نصیحتیں

1 ۔ اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ ﴿6﴾ سورة الحجرات
اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پشیمانی اٹھاؤ (6)
2 ۔ میل ملاپ کرا دیا کرو
وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ﴿9﴾ سورة الحجرات
اور اگر مسلمانوں کی دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں میل ملاپ کرا دیا کرو
3 ۔ عدل کرو
فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا ﴿9﴾ سورة الحجرات
تو پھر انصاف کے ساتھ صلح کرا دو اور عدل کرو
4 ۔ مذاق نہ اڑاؤ
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّن قَوْمٍ عَسَىٰ أَن يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِّن نِّسَاءٍ عَسَىٰ أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۖ ﴿11﴾ سورة الحجرات
اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے یہ ان سے بہتر ہوں
5 ۔ طعنہ زنی نہ کرو۔
وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُمْ ﴿11﴾ سورة الحجرات
اور آپس میں ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ
6 ۔ اور نہ ہی ایک دوسرے کے برے نام رکھو۔
وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَاب ﴿11﴾ سورة الحجرات
اور نہ کسی کو برے لقب دو۔
7 ۔ بہت گمان کرنے سے پرہیز کرو
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ ﴿١٢﴾ سورة الحجرات
اے ایمان والو! بہت بدگمانیوں سے بچو یقین مانو کہ بعض بدگمانیاں گناه ہیں۔
8 ۔ کسی کی عیب جوئی نہ کرے
وَلَا تَجَسَّسُوا ﴿١٢﴾ سورة الحجرات
اور بھید نہ ٹٹوﻻ کرو
9 ۔ تم میں سے کوئی کسی دوسرے کی غیبت کرے
وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ ﴿١٢﴾ سورة الحجرات
اور نہ تم میں سے کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی بھی اپنے مرده بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتا ہے؟
ان نصیحتوں کو اچھی طرح یاد کیجئے اور اپنی بقیہ زندگی کو اسی کے مطابق گزاریئے
یاد رکھیئے ! ہم سب کو خوش نہیں کر سکتے
لیکن یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کسی کو ہماری وجہ سے تکلیف نہ پہنچے
 
Top