1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجموعہ رسائل عقیدہ

'پی ڈی ایف' میں موضوعات آغاز کردہ از عبد الرشید, ‏اپریل 20، 2014۔

  1. ‏اپریل 20، 2014 #1
    عبد الرشید

    عبد الرشید رکن ادارہ محدث
    شمولیت:
    ‏مارچ 02، 2011
    پیغامات:
    5,178
    موصول شکریہ جات:
    9,941
    تمغے کے پوائنٹ:
    667

    کتاب کا نام
    مجموعہ رسائل عقیدہ
    تحقیق و تخریج
    ناشر
    [​IMG]
    تبصرہ
    دین ِ اسلام میں عقیدہ توحید بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔یہ عقیدہ توحید کی عظمت ہی کی دلیل کہ اس کی تبلیغ واشاعت کی خاطر اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندون انبیاے کرام اور اسلافِ امت نے بڑی کٹھن تکالیف برداشت کیں اور اس راستے میں کسی قسم کی مداہنت ومصالحت کیے بغیر اس فریضے کی بجا آوری میں سرتوڑ کوششیں کیں۔او رعقیدہ توحید کی اسی قدر ومنزلت کے پیشِ نظر ہر دور میں علماے امت نے اس کی شرح وتوضیح کی اور اسے اپنی تصانیف میں سرفہرست رکھا اور اس موضوع پر مستقل کتب تالیف کیں۔ برصغیر میں علوم اسلامیہ اور عقیدہ سلف کی نصرت واشاعت کےسلسلے میں نواب صدیق حسن خاںکی مساعی جمیلہ روزِروشن کی طرح عیاں ہیں اس سلسلے آپ نے بیسیوں کتب رقم فرمائیں او ردوسرے علماء کو بھی تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ کیا،ان کے لیے خصوصی وظائف کا بندوبست کیا او راسلامی علوم وفنون کے اصل مصادر ومآخذ کی از سرنو طباعت واشاعت کاوسیع اہتمام کیا۔نواب محمدصدیق حسن خان نے علوم اسلامیہ کے تقریبا تمام گوشوں سے متعلق مستقل تالیفات رقم کی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا دینی وعلمی موضوع ہو جس پر نواب صاحب نے کوئی مستقبل رسالہ یا کتاب نہ لکھی ہو ۔جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی کو یت کے تعاون سے فضیلۃ الشیخ ابو خالد فلاح خالد المطیری﷾ اور محتر م عارف جاوید محمدی﷾ کی زیر پرستی میں نواب صدیق حسن  کی مؤلفات پر تحقیق وتخریج او رترجمہ وتسہیل کا آغاز کیا گیا ہے ۔زیر نظر کتاب'' مجموعہ رسائل عقیدہ''اسی سلسلہ کی کڑی ہے اس میں نواب صاحب  کی عقیدہ توحید سے متعلق پندرہ کتب کو تحقیق وتسہیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس پرتسہیل وتخریج کا کام حافظ عبد اللہ سلیم﷾ ، حافظ شاہد محمود﷾ نے کیا او ر دار ابی الطیب گوجرانوالہ نے اسے تین مجلدات میں پرنٹگ کے اعلی معیار پر طباعت سے آراستہ کیا ہے اللہ تعالی اس کتاب کو عوام الناس کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے او راس پر کام کرنے والے تمام احباب کی جہود کو شرفِ قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)
     
  2. ‏اپریل 20، 2014 #2
    عبد الرشید

    عبد الرشید رکن ادارہ محدث
    شمولیت:
    ‏مارچ 02، 2011
    پیغامات:
    5,178
    موصول شکریہ جات:
    9,941
    تمغے کے پوائنٹ:
    667

    فہرست مضامین جلد اول
    مقدمہ تحقیق
    سوانح نواب سید محمد صدیق حسن خاں
    تعلیم الایمان
    محبت کی بنیاد
    اللہ اور اس کے رسول سے محبت کا تقاضا
    ایمان کے مزید درجات
    دخول جنت کے اسباب و شرائط
    ایمان کی تعریف
    موحد یقینا جنتی ہے
    ایمان کے کچھ مزید اجزاء
    شفاعت سے بہرہ مند ہونے والے خوش نصیب
    اللواء المعقود لتوحید الرب المعبود
    دیباچہ
    توحید کے مراتب و درجات
    توحید کا پہلا درجہ
    توحید کا دوسرا درجہ
    توحید کا تیسرا درجہ
    توحید کا چوتھا درجہ
    توحید کا پانچواں درجہ
    توحید کا چھٹا درجہ
    توحید کا ساتواں درجہ
    توحید کا آٹھواں درجہ
    اخلاد الفؤاد الی توحید رب العباد
    پیش لفظ
    مقدمہ مولف
    پہلی فصل شرک کا انتشار اور اس کے اسباب
    دوسری فصل مسلمانوں کا باہمی اختلاف
    النصح السدید لوجوب التوحید
    ابتدائیہ
    معرفت توحید وشرکت کی اہمیت
    بحث اول دعا عبادت ہے
    بحث دوم اثبات توحید اور ردشرک
    بعض شرکیہ امور کا بیان
    بحث سوم گذشتہ امتوں کے شرکیہ اقوال و افعال
    بحث چہارم گمراہ فرقے اور ان کی گمراہی کے اسباب
    اخلاص التوحید للحمید المجید
    دیباچہ
    مقدمہ
    پہلی فصل توحید فی العبادۃ کا بیان اور شرک فی العبادۃ کی مختلف شکلیں
    دوسری فصل عمل کے بغیر کلمہ توحید؟
    تیسری فصل عقیدت میں غلو کے نقصانات
    چوتھی فصل کفر عملی اور کفر اعتقادی
    پانچویں فصل صاحب قبر کے توسل سے دعا کرنا
    چھٹی فصل موحدین اور مشرکین کی زیارت قبول میں فرق
    خاتمہ
    ملات السعادۃ فی افراد اللہ تعالیٰ بالعبادۃ
    ابتدائیہ
    مقدمہ
    پہلی فصل عبادت کی اقسام
    دوسری فصل شرک فی العبادۃ کی صورتیں
    تیسری فصل وسیلے کا شرک
    چوتھی فصل مخلوق سے استغاثہ کرنا
    پانچویں فصل غیراللہ کی عبادت کی مختلف صورتیں
    چھٹی فصل کیا قبر پرستی کا عام ہونا اس کے حق ہونے کی دلیل ہے؟
    ساتویں فصل گند حضرا کی شرعی حیثیت
    آٹھویں فصل مجاذیب کے خوارق عادات امور کی حیثیت
    فتح الباب العقائد اولی الباب
    مقدمہ
    پہلا باب رب العالمین کی معرفت
    دوسرا باب اسمائے الٰہیہ اور رویت ربانی
    تیسرا باب بندوں کے اعمال اللہ کے پیدا کردہ ہیں
    چوتھا باب نبوبت ملائکہ کتب یوم آخرت اور رسول بھیجنے کی عظیم حکمت اور مصلحت ہے
    پانچواں باب ایمانیات
    چھٹا باب متفرق عقائد کا بیان
    ساتواں باب امامت و خلافت
    آٹھواں باب سیرت سلف
    خاتمہ تالیف
    فہرست مضامین جلد دوم
    الانفاک عن مراسم الاشراک
    آغاز کتاب
    مقدمہ توحید و شرک کا بیان
    پہلی فصل شرک کی برائی اور نحوست کا اجمالی تذکرہ
    دوسری فصل شرک فی العلم کی خرابی کا تذکرہ
    تیسری فصل اشراک فی التصرف کی خرابی کا تذکرہ
    چوتھی فصل اشراک فی العبادۃ کی خرابی کا بیان
    پانچویں فصل اشراک فی العادۃ کی خرابی کا ذکر
    خاتمہ نجات اخروی کے حصول کا طریقہ
    دعوۃ الداع الی ایثار الاتباع علی الابتداع
    آغاز کتاب
    پیش لفظ
    مقدمہ
    باب اول سنت کو مضبوط پکڑنے اور بدعت سے بچنے کا بیان
    باب دوم حقیقت ایمان کا بیان
    باب سوم ایمان بالقدر کا بیان
    باب چہارم صحابہ و اہل بیت کا بیان
    باب پنجم بدعات قبول کا بیان
    باب ششم بدعت تقلید کی تردید
    باب ہفتم رسوم و رواج کی تردید
    سائق العباد الی صحۃ الاعتقاد
    مقدمہ
    پہلی فصل اسمائے حسنہ
    دوسری فصل صفات باری تعالیٰ
    تیسری فصل اللہ عزوجل کا ہر رات آسمان دنیا پر نزول
    چوتھی فصل صفت کلام
    پانچویں فصل تنزیہ باری تعالیٰ
    چھٹی فصل رویت الہٰی
    ساتویں فصل ذکر خیر وشر
    آٹھویں فصل افعال الہٰیہ کی حقیقت
    نویں فصل فرشتوں کا ذکر
    دسویں فصل قضا و قدر کا بیان
    گیارہویں فصل معراج کا ذکر
    بارہویں فصل جسم کا انجام
    تیرہوین فصل شفاعت
    چودہویں فصل حوض کوثر قبر اور جنت و جہنم کا بیان
    پندرہویں فصل عصمت کا بیان
    سولہویں فصل اولیا ءاللہ کا تذکرہ
    سترہویں فصل دجال کا ذکر
    اٹھارویں فصل خاتمے کا بیان
    انیسویں فصل خلفائے راشدین
    بیسویں فصل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعظیم
    اکیسویں فصل اہل قبلہ امر بالمعروف نہی عن المنکر اور ایمان کا ذکر
    بائیسویں فصل میثاق انبیاء کی عصمت و متابعت اور مقرر رزق وموت کا بیان
    تئیسویں فصل متفرق اعتقادات
    خاتمہ
    دعایۃ الایمان الی توحید الرحمان
    عرض ناشر
    طبع جدید
    دیباچہ
    مقدمہ
    پہلا باب توحید اور شرک کی اقسام کا بیان
    دوسرا باب موحد کے جنتی اور مشرک کے جہنمی ہونے کا بیان
    تیسرا باب موحدین کے درجات اور مشرکین کے درکات کا بیان
    چوتھا باب شرک کے بعض احوال اور عبادت کی اقسام کا بیان
    پانچواں باب شرک سے متعلق دو آیات کی تفسیر
    چھٹا باب انواع شرک کا بیان
    ساتواں باب مسئلہ شفاعت وغیرہ کا بیان
    خاتمہ
    فہرست مضامین جلد سوم
    التفکیک عن النحاء التشریک
    آغاز کتاب
    فصل اول شرک کی اقسام
    فصل دوم مسئلہ شفاعت سے متعلق لوگوں کی غلط فہمیاں
    عقیدۃ السنی
    الاحتواء علی مسالۃ الاستواء
    دیباچہ
    پہلی فصل اللہ تعالیٰ کے عرش پر مستوی ہونے کے قرآنی دلائل
    دوسری فصل ان حدیثوں کا بیان جن سے اللہ کا عرش پر استوا ثابت ہوتا ہے
    تیسری فصل اللہ تعالیٰ کے عرش پر استوا سے متعلق اہل علم کے اقوال
    چوتھی فصل ان آیتوں کا بیان جن سے جہت فوق اور اللہ تعالیٰ کا مخلوق پر علو ثابت ہوتا ہے
    پانچویں فصل ان حدیثوں کا بیان جن سے اللہ تعالیٰ کےلیے جہت فوق اور علو ثابت ہوتا ہے
    چھٹی فصل ان اقوال کا بیان جن سے اللہ تعالیٰ کےلیے جہت فوق اور علو ثابت ہوتا ہے
    ساتویں فصل ادلہ اربعہ شرعیہ سے مسئلہ استوا فوق اور علو کا ثبوت
    آٹھویں فصل مذکورہ بالا آیات واحادیث محکم ہیں متشابہ نہیں
    نویں فصل کتاب وسنت کی نصوص کے ظاہر پر محمول ہونے اور موؤل نہ ہونے کا بیان
    دسویں فصل صفات الہیہ ظاہر پرجاری کرنے کے سبب کا بیان
    گیارہویں فصل صفت استواء وغیرہ کی نفی جہمیہ اور معتزلہ کا عقیدہ ہے
    بارہویں فصل عقائد اہل حدیث کا بیان
    المعتقد المنتقد
    تمہید
    مقدمہ
    پہلی فصل اہل امصار کے مذاہب کا بیان
    دوسری فصل راہ ہدایت سے گمراہ ہونے والے فرقوں کا بیان
    تیسری فصل امام ابو حنیفہ کی طرف منسوب کتاب '' فقہ اکبر'' کا بیان
    چوتھی فصل مقریزی کی کتاب کا بیان
    پانچویں فصل امام احمد بن حسین بیہقی کے عقائد کا بیان
    چھٹی فصل امام محمد تستری کی کتاب کا بیان
     
  3. ‏فروری 28، 2019 #3
    عامر عدنان

    عامر عدنان مشہور رکن
    جگہ:
    انڈیا،بنارس
    شمولیت:
    ‏جون 22، 2015
    پیغامات:
    851
    موصول شکریہ جات:
    239
    تمغے کے پوائنٹ:
    118

  4. ‏فروری 28، 2019 #4
    خضر حیات

    خضر حیات علمی نگران رکن انتظامیہ
    جگہ:
    طابہ
    شمولیت:
    ‏اپریل 14، 2011
    پیغامات:
    8,756
    موصول شکریہ جات:
    8,332
    تمغے کے پوائنٹ:
    964

    دار ابی الطیب کی طرف سے ایک دفعہ اعلان ہوا تھا کہ ہماری کتابیں نیٹ سے ہٹا دی جائیں، یا اس طرح کی کوئی بات تھی، شاید اس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا تھا۔
     
  5. ‏فروری 28، 2019 #5
    محمد نعیم یونس

    محمد نعیم یونس خاص رکن رکن انتظامیہ
    شمولیت:
    ‏اپریل 27، 2013
    پیغامات:
    26,396
    موصول شکریہ جات:
    6,600
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,207

  6. ‏فروری 28، 2019 #6
    عامر عدنان

    عامر عدنان مشہور رکن
    جگہ:
    انڈیا،بنارس
    شمولیت:
    ‏جون 22، 2015
    پیغامات:
    851
    موصول شکریہ جات:
    239
    تمغے کے پوائنٹ:
    118

    جزاکم اللہ خیرا
     
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں