• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محبت کی شادی کے بعد؟

شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
آڈیٹر عبقری کے قلم سے۔۔۔
روز بے شمار دکھی لوگ مجھے ملتے ہیں' سکھی میرے پاس کیوں آئینگے؟ میرے پاس توصرف اور صرف دکھی لوگ آتے ہیں اور آکر اپنے غم کی کہانیاں سناتے ہیں' ایک غم جو مسلسل میرے سامنے بارہا آرہا ہے وہ ہے محبت کی شادی' یہ محبت کی شادی آخر ناکام کیوں ہوتی ہے؟
اور محبت کی شادی کے بعد جھگڑے کیوں شروع ہوجاتے ہیں؟ قارئین! جتنا نالج 'علم 'معلومات' مطالعہ اور ریسرچ بڑھتی جارہی ہے' اتنا گھریلو زندگیاں ناکام اور مسلسل ناکامیوں کی طرف بڑھتی جارہی ہیں۔ آخر اس کی وجہ کیا ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ بچے اور بچیاں اس کام میں لگ جاتے ہیں جو کام پہلے بڑے کرتے تھے۔ پہلےکبھی بھی لڑکی کو لڑکے نے دیکھا نہیں ہوتا تھا بس اس وقت دیکھتا جب شادی ہوکر اس کے گھر میں دلہن آجاتی تھی اور زندگی بہت اچھی گزرتی تھی۔ ہلکی پھلکی اگر گھرمیں کوئی نوک جھونک ہوبھی جاتی تھی تو ایک دو دن میں ختم ہوکر پھر زندگی کے قدم رواں دواں ہوجاتے تھے۔ لیکن اب عالم یہ ہے کہ ایک دوسرے کیلئے جینے مرنے کی قسمیں اور بعض اوقات خودکشی کی کوششیں اور پھر خودکشی ہوبھی جاتی ہے' پھر شادی ہونے کے بعد مسلسل جھگڑے' ناچاقیاں' پریشانیاں اور پھر اس کا اثر نسلوں پر پڑتا ہے' گھروں پر پڑتا ہے۔ وہ مائیں جو بڑی چاہتوں
اورمحبت سے اپنے بیٹوں کو پالتی ہیں' وہی مائیں خون کے آنسو رو کر لاعلاج بیماری میں مبتلا ہوجاتی ہیں اوروالد محبت کا غم لیے قبروں میں چلے جاتے ہیں۔
بس نقصان یہاں سے شروع ہوا ہے کہ جو کام بڑوں نے کرنا تھا وہ چھوٹوں نے کرنا شروع کردیا۔مجھے ایک صاحب بتانے لگے ایک پرانی فلم مغلِ اعظم آئی تھی۔ اس فلم کے دیکھنے کے بعد بے شمار لڑکیاں اپنا گھر چھوڑ کرآشناؤں کے ساتھ چل نکلیں۔ یہ اس وقت کی کہانی ہے جب فلم دیکھنے کیلئے صرف سینماؤں کا رخ کرنا پڑتا تھا اور جب گھر گھر خود سینما بن جائے اور نسلوں کے اندر ایک ایسی سوچ پیدا ہوجائے کہ انہوں نے اپنی شادی کا انتخاب خود کرنا ہے' اپنے جینے مرنے کی کہانی خود بنانی ہے تو اس وقت پھر یہ گھریلو ناچاقیاں 'گھریلو عذاب کی شکل میں اللہ کی طرف سے مسلط کردیا جاتا ہے۔
ایک تجربہ بتاتاہوں' غور سے پڑھیے گا ' سنیے گا اور دل کی گرہ میں اس کو باندھ لیجئے گا۔
جو بیٹا اور بیٹی والدین کو پریشان کرکے 'مجبور کرکے اپنی پسند کی شادیاں کرتے ہیں اور آخر کار والدین خون کے
آنسو بہا کر' مجبور ہوکر اس شادی کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں۔ چاہے وہ بعد میں سارے جہان میں کہتا پھرے کہ میری شادی والدین کی پسند کی ہے' والدین کی اس ناپسندی کا عذاب اللہ اس کو گھریلو ناچاقیوں اور گھریلو الجھنوں کی صورت میں دیتا اور اس کی ساری زندگی عذاب بن جاتی ہے۔
پھر وہ اس عذاب سے خلاصی پانے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں لیکن پھر بھی سکون نہیں ملتا اور زندگی سسکتے اورالجھتے گزر جاتی ہے۔ انوکھی بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ چند ہوں گے یا کوئی ایک ہوگا جو یہ کہے گا یہ مجھے نافرمانی کی سزا ملی ہے ورنہ ساری زندگی ایک دوسرے سے شکوے کرتے' معاشرے اور زمانے کا شکوہ کرتے کرتے یوں ہی زندگی تمام ہوجاتی ہے۔
میری درخواست ہے اپنے رشتے کے معاملات اپنے والدین پر ڈال دیں اور دل ہی دل میں اللہ سے دو نفل پڑھ کر اعمال کرکے دعا کریں یااللہ! آسمان سے ہمارے لیے وہ خیر کے فیصلے اتار جومیرے لیے بہتر ہوں۔ اللہ میں اپنی پسند نہیں میں تیری پسند چاہتا ہوں جو تو میرے لیے پسند کردے پھر اگر زندگی میں کوئی جیون ساتھی مل جائے اس سے صبر سے' برداشت سے' درگزر سے کام لیتے ہوئے زندگی کے شب و روز گزاریں۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
ایک تجربہ بتاتاہوں' غور سے پڑھیے گا ' سنیے گا اور دل کی گرہ میں اس کو باندھ لیجئے گا۔
جو بیٹا اور بیٹی والدین کو پریشان کرکے 'مجبور کرکے اپنی پسند کی شادیاں کرتے ہیں اور آخر کار والدین خون کے آنسو بہا کر' مجبور ہوکر اس شادی کیلئے مجبور ہوجاتے ہیں۔ چاہے وہ بعد میں سارے جہان میں کہتا پھرے کہ میری شادی والدین کی پسند کی ہے' والدین کی اس ناپسندی کا عذاب اللہ اس کو گھریلو ناچاقیوں اور گھریلو الجھنوں کی صورت میں دیتا اور اس کی ساری زندگی عذاب بن جاتی ہے۔
میں آپ کی اس بات سے متفق نہیں ہوں۔۔۔
کیا دین اسلام نے پسندیدگی کا اختیار لڑکی اور لڑکے کو نہیں دیا؟؟؟۔۔۔
اگر دیا نہیں دیا تو یہ رد محتاج دلیل ہے اور اگر دیا ہے تو والدین کس لئے پریشان ہیں۔۔۔
صلاۃ استخارہ۔۔۔ کیا یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہیں۔۔۔ یا والدین کی پریشانی کی وجہ۔۔۔
دنیاوی اُمور ہیں؟؟؟۔۔۔ اس پر بھی کچھ تفصیل سے روشنی ڈالیں۔۔۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
درست کہا آپ نے ۔
دنیا میں 80 فیصد لو میرج ناکام ہو جاتی ہیں،جس کی سب سے بڑی وجہ خوابوں کی دنیا اور مصنوعی پن ہے۔
اللہ پر توکل کریں اور ان مقاصد پر توجہ دیں جن کے لیے انسان کو بنایا گیا ہے۔
اللہ تعالی سب کو ہدایت دے۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
میں آپ کی اس بات سے متفق نہیں ہوں۔۔۔
کیا دین اسلام نے پسندیدگی کا اختیار لڑکی اور لڑکے کو نہیں دیا؟؟؟۔۔۔
اگر دیا نہیں دیا تو یہ رد محتاج دلیل ہے اور اگر دیا ہے تو والدین کس لئے پریشان ہیں۔۔۔
صلاۃ استخارہ۔۔۔ کیا یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہیں۔۔۔ یا والدین کی پریشانی کی وجہ۔۔۔
دنیاوی اُمور ہیں؟؟؟۔۔۔ اس پر بھی کچھ تفصیل سے روشنی ڈالیں۔۔۔
بھائی یہاں والدین کو پریشان اور مجبور کر کے شادی کے لیے رضامند کرنے کا کا تذکرہ ہے۔
جب اولاد اپنی پسند پر زبردستی ، ضد کے ذریعے ڈٹی رہے گی تو استخارہ بھی ان کے لیے اہم نہیں ہو گا۔
مزید وضاحت عبقری بھائی ہی کر سکتے ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
درست کہا آپ نے ۔
دنیا میں 80 فیصد لو میرج ناکام ہو جاتی ہیں،جس کی سب سے بڑی وجہ خوابوں کی دنیا اور مصنوعی پن ہے۔
اللہ پر توکل کریں اور ان مقاصد پر توجہ دیں جن کے لیے انسان کو بنایا گیا ہے۔
اللہ تعالی سب کو ہدایت دے۔
80 فیصدی والی بات آپ نے کہاں سے اخذ کی؟؟؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
محبت کی شادی کے ناکامی کے اسباب
محبت کی شادی کوئی عیب نہیں اگر اس میں خلاف شریعت بات نہ ہو، جہاں تک محبت کی شادی کی ناکامی کی بات ہے اس کی چند وجوہات درج ذیل ہیں:

1۔ جن بنیادوں پر محبت کی جاتی ہے، وہ بنیاد کمزور ہوتی ہے، مثلا میچور پن، سینسٹوو، سمارٹ پن اور دیگر اس طرح کے نظریات پر مشتمل محبت، لڑکا اور لڑکی جب ملتے ہیں تو دیگر دنیاوی باتیں اور ایک دوسرے کی تعریفوں کے پُل باندھنے کے سوا اور کوئی باتیں نہیں کرتے، اگر لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے سے یہ پوچھیں کہ کیا آج کے دن تم نے ساری نمازیں پڑھی ہیں، کیا تم نے آج کے دن صبح و شام کے اذکار پڑھے ہیں اور اس طرح کی دیگر دین کی باتیں، لیکن ہمارے ہاں یہ ناپید ہے، اور دوسرا لڑکی اس کے ساتھ ساری زندگی حکمرانی کرنے کے خواب اور لڑکا دنیا جہاں سے ٹکر لینے اور بڑی بڑی قربانیاں دینے کے خواب دیکھ رہا ہوتا ہے، کیا ہی خوب ہو کہ دونوں اپنی اپنی اصلیت کو تسلیم کر لیں اور ایک دوسرے کا جس حد تک ساتھ دے سکتے ہوں صرف اسی حد تک ہی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں۔

2۔ لڑکی شادی کے بعد یہی ذہن رکھ کر آتی ہے کہ لڑکا جس طرح شادی سے پہلے میرے گُن گاتا تھا، اسی طرح شادی کے بعد بھی گاتا رہے گا، لیکن چونکہ یہ جذبنہ مانند پڑ جاتا ہے، اس لیے لڑکی کو یہ ناگوار گزرتا ہے کہ وہ اُس کی بے جا تعریف نہ کرے۔

3۔ لڑکی چونکہ اپنے آپ کو تمام غلطیوں سے مبرا اور اپنے چاہنے والے کو ہر غلطی کا ذمہ وار سمجھتی ہے، اور اگر کوئی منصف مزاج لڑکا اپنی پسند کی لڑکی کے اندر کوئی ایسی بات دیکھے جو اس کو ناگوار گزرتی ہو، اور وہ اس کی اصلاح کے لیے اس کو تنقید کا نشانہ بنائے تو یہ بات لڑکی کو بچھو کے ڈسنے کی طرح محسوس ہوتی ہے، اور نتیجہ میاں بیوی کے رشتے میں انتشار پھیل جاتا ہے۔

وجوہات اور بھی بہت ساری ہیں، لیکن چند موٹی موٹی وجوہات یہ بھی ہیں، جن کی وجہ سے دو دل جو ایک دوسرے کی محبت میں ملتے ہیں، ان کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی ہو جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو سیدھی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

نوٹ: اگر میری کوئی بات کسی کو بری لگے تو دل سے معذرت۔
 
Top