• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ اخت ولید صاحبہ٭

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463


محترمہ اخت ولید صاحبہ کا انٹرویو



محدث فورم کی سینئیر رکن اور ہماری دینی وعلمی بہن محترمہ اخت ولید صاحبہ ، دین اسلام کے بیش بہا موضوعات ، بالخصوص معاشرتی مسائل پر علم وتفکر رکھتی ہیں۔ان کی شخصیت کے بارے میں مزید جاننے کے لیے آج ان کا انٹرویو پیش کیا جا رہا ہے۔اللہ سبحان و تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی فورم پر ان کے قیام کو ہم سب کے لیے نفع کا باعث بنائے۔آمین !


1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
3۔کیا آپ کسی پیشہ سے وابستہ ہیں؟
4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکی ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتی ہیں ؟
6۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتی ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
10آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
11۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
12۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتی ہیں؟
13۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتی ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتی ہیں ؟
15. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتی ہیں؟
16۔محدث فورم پر پہلا دن کیسا تھا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
17محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئیں اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟ ارکان خواتین میں سے کسی بہن کا بھی تذکرہ کیجئے۔
18مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
19۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
20۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
21۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتی ہیں؟؟
22۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
23۔کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کے لیے کیا نصیحت کریں گی؟
24۔شرعی حدود میں رہتے ہوئے خاتون خانہ نیک اعمال اور درجات کیسے حاصل کرے؟ اس حوالے سے آپ کا طرز عمل کیا ہے؟
25۔جب گھر ، شوہر ، بچے ، رشتہ داریاں متاثر ہو رہی ہوں ، تو آپ کی ترجیح کیا ہوتی ہے؟
26۔ایک آئیڈیل عورت ، بیوی کیا ہوتی ہے؟ اور ایک آئیڈیل شوہر ؟
27۔کامیاب شادی کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ، سمجھوتہ یا مزاج کی مطابقت ہے ، یا کچھ اور ؟
28۔خواتین میں پائے جانے والی کونسی ایسی برائی ہے ، جس پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل رہنا چاہتی ہیں؟
29۔گھریلو امور میں کس کام میں ماہر ہیں ، کوکنگ ، سلائی کڑھائی ، سیٹنگ یا کیا ؟
30۔اسلامی طرز فکر کے تحت بحیثیت والدہ بچوں کی تربیت میں کیا کردار ہے؟
31۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
32۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
33۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
34۔امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا فرئضہ بحیثیت عورت کس طرح انجام دیتی ہیں ؟
35۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
36۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتی ہیں؟
37۔آپ کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں؟؟اور خود کھانا بنانا کیسا لگتا ہے؟؟
38۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟
39۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتی ہوں؟
40۔آپ کو غصہ کتنا آتا ہے؟ اور ایسی صورت میں کیا ردعمل ظاہر کرتی ہیں؟
41۔عورتوں میں تدبر اور تفکر کے حوالے سے کیا کہیں گی؟ کیا تیسری آنکھ کی بصیرت تقوی دار خاتون میں ہو سکتی ہے ؟اس حوالے سے آپ کا مشاہدہ کیا ہے؟
42۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتی ہیں ؟
43۔اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔نیز مطالعہ کے لیے آپ کا کیا معمول ہے؟
44۔اصلاح احوال ، موجودہ تعلیمی نظام اور اسلامی تعلیم کے حوالے سے کیا فکر رکھتی ہیں ؟ بالخصوص خواتین کے لیے!
45۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
46۔ بطورِ سینئر رکن ، محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہئیں گی؟



@اخت ولید

اراکین کی طرف سے متعلقہ سوالات کیے جاسکتے ہیں ۔
( منجانب : انٹرویو پینل )
 
Last edited by a moderator:

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
غالب گمان ہے کہ اراکین فارم ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔۔سب سے پہلے یہ کہ میرے نام نامی اسم گرامی کے ماقبل اور مابعد اتنے القابات ۔۔نام تلاشنے میں ہی دشواری ہو رہی ہے!!)ایسا ویسا کچھ نہیں ہے۔۔حقیقت یہ ہے کہ جو میں ہوں،وہ مجھے سمجھا نہیں گیا اور جو مجھے سمجھا گیا ،وہ میں ہوں نہیں۔۔۔یہی میری حقیقت ہے!

ہماری بھی کیا حقیقت ہے!!!
گھر والوں کے لیے ہماری کچھ اور حیثیت ہوتی ہے!
عزیز رشتہ دار اور طرح ہمیں جانتے ہیں!
باہر والے کچھ اور حیثیت دیتے ہیں!
ہم اپنے زعم میں کچھ اور ہوتے ہیں!
اور۔۔۔۔۔اپنے مالک وخالق کے ہاں ہماری حیثیت۔۔۔۔کچھ اور ہوتی ہے!!!

اللھم اغفر لنا وارحمنا واعف عنا۔۔آمین
دوسری بات کہ جو کچھ ممکن ہوا، ذکر کروں گی۔۔چند محرم راز بھی موجود ہیں۔۔خطا بہت بڑی خطا گردانی جائے گی!!)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
لکھنا پڑھنا آتا ہے۔۔
دینی تعلیم کا آغاز۔۔بہت دلچسپ داستان ہے کم از کم میرے لیے!!)
اس وقت عمر آٹھ نو برس تھی۔۔بڑی آپی نماز فجر سے قبل وتر و تہجد پڑھنے کے بعد اذان کے ساتھ ہی اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہو جاتی تھیں۔۔ٹھنڈ۔۔ٹھٹھرتی سردی۔۔بستر سے کون نکلے؟نماز کی ادائیگی سے واپسی پر پھر اٹھاتیں۔۔اگر تب بھی کسل مندی کا مظاہرہ کرتے تو رضائی اٹھا کر لپیٹ دیتیں۔۔ہم سکڑتے ٹھٹھرتے۔۔بستر سے لپٹ جاتے تو جھٹ اٹھا کر ٹھنڈے فرش پر بٹھا دیتیں۔۔پھر تو اٹھتے ہی بنتی۔۔اگر کسی دن ہم ان کی مسجد سے واپسی سے قبل ڈوپٹہ اوڑھ کر بستر میں دبک جاتے کہ نماز پڑھ کر لیٹے ہیں تو آپی کی تفتیشی کاروائی سارے کیے دھروں پر پانی پھیر دیتی۔۔بات یہ نہیں تھی کہ ہمیں نماز پڑھنے میں مشکل تھی۔۔ہمیں سردی میں اٹھنے سے گھبراہٹ تھی اور پکا ارادہ ہوتا تھا کہ سورج نکلتے ہی نماز پڑھیں گے۔۔
نو برس کی ہوئی تو نماز کے بعد ترجمہ پڑھانے لگیں۔۔ایک ایک لفظ کا اس خوبی سے ترجمہ پڑھایا کہ وہ ترجمہ میرے ذہن کی گہرائیوں میں اتر گیا۔۔۔صرف پہلا پارہ ہی پڑھا تھا مگر اسی سے قرآن مجید کا قریبا60٪ ترجمہ سمجھنے لگی۔۔ان کی سیکنڈ ائیر کے نصاب میں اربعین نووی تھی اس میں میں 36،37 احادیث پڑھائیں۔۔پڑھائی میں سخت تھیں۔۔کبھی کبھی پٹائی بھی ہو جاتی تھی۔۔ایسے ہی کسی دن میں نے روتے دھوتے اپنی طرف سے بد دعا دی کہ اللہ کرے آپی کی جلدی سے شادی ہو جائے۔۔قبولیت کا لمحہ تھا۔۔بڑی آپی کی جلد ہی شادی ہو گئی۔۔ پڑھائی میں ان کی سختی اس وقت قدرے بری محسوس ہوتی تھی۔۔بعد میں اس سختی کو ترسا کرتی تھی اور ہوں۔۔
ایک دن پوچھا کہ آپی اگر ترجمہ بھول جائے تو کیا ہوتا ہے؟کہنے لگیں کہ گناہ ملتا ہے۔۔میرا رنگ فق ہو گیا۔۔پھر کبھی ترجمہ بھولنے کی سستی نہیں ہوئی۔۔بارہ تیرہ برس کی ہوئی تو پتا چلا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوتی ،ذکر کیا تو آنکھیں نکال کر کہنے لگیں کہ اسے لیے کہا تھا کہ تم سستی نہ کرو۔۔اور اب ۔۔اب ہم دونوں ان باتوں پر ہنستے ہیں!
آپی اپنی ذات میں اک ادارہ۔۔۔۔اتنی برداشت،صبر،ہمت،احساس،حوصلہ۔۔میں نے ان سے تعلیم ہی حاصل نہیں کی ۔۔معاملات کو دیکھنا پرکھنا بھی سیکھا ہے۔۔
اس کے علاوہ باقاعدہ دینی تعلیم کہیں سے بھی حاصل نہیں کی۔۔شدید خواہش ہے۔ماری انعام بہن نے جب سے اپنے ادارے کا بتایا ہےتب سے یہ خواہش کچھ زیادہ ہی مچل رہی ہے!
 
Last edited:

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکی ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
زندگی ہماری سب سے بڑی استاد ہے۔۔لمحہ لمحہ سکھاتی ہے!
دو اہم باتیں:
1)مشکلات ہر ایک پر آتی ہیں۔۔ہم اس میدان میں اکلوتے نہیں۔۔دیکھیے اور جھیل جائیے۔۔بے شک ہر تنگی کے ساتھ آسانی ہے اور بے شک ہر تنگی کے ساتھ آسانی ہے۔۔مشکل آجائے تو ماضی میں پلٹ کر دیکھے۔۔ہم تو اس سے کئی گنا بڑی مصیبتیں جھیل کر آئے تھے۔۔تو اسے جھیلنے میں اب مشکل نہیں ہونی چاہیے!

2)وَعَسَىٰ أَن تَكْرَ‌هُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ‌ لَّكُمْ ۖ وَعَسَىٰ أَن تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ‌ لَّكُمْ ۗ وَاللَّـهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ۔البقرۃ :216
ترجمہ:مگر عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بھلی ہو اور عجب نہیں کہ ایک چیز تم کو بھلی لگے اور وہ تمہارے لئے مضر ہو۔ اور ان باتوں کو) خدا ہی بہتر جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔
چیزیں بری لگتی ہیں مگر وہ ہمارے حق میں کس قدر بہتر ہیں،اس کا شعور ہمیں بعد میں ملتا ہے اور ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتی ہیں ؟
یہ سوچ کر سخت شرمندہ ہوں کہ ہم اپنی اولاد (حتی کہ قبل از شادی اور قبل از پیدائش)سے کیا کیا امیدیں لگا لیتے ہیں یہ سوچے بغیر کہ ہم اپنے والدین کی کن امیدوں پر پورا اترے تھے؟
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
6۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
ارد گرد رہنے والے افراد بہتر بتا سکتے ہیں۔۔ایسا مزاح پسند ہے جس میں بے حیائی و دین کے دائرے سے باہر نہ نکلنا ہو۔۔ایسی سنجیدگی بھلی لگتی ہے جو تفکر کو جلا بخشے نہ کہ غصیلی سنجیدگی پسند ہے۔۔مزاح تب بہت اہمیت اختیار کر جاتا ہے جب کسی سے اجنبیت ختم کرنا مقصود ہو یا گھر والوں کی پریشانی دور کرنا۔۔ جس ماحول میں ہوں۔۔اسے میں ڈھل جاتی ہوں اس لیے صحبت کے چناؤ کا سخت خوف رہتا ہے۔۔نرم دل ہوں۔۔کینہ پرور نہیں۔۔کسی سے ناراضگی ہو تو اسے کہہ دیتی ہوں ورنہ بھول جاتی ہوں۔سمجھتی ہوں کہ دوسروں سے غلطیاں انجانے میں ہو جاتی ہیں ،وہ جان بوجھ کر نہیں کرتے اور اپنا یہ محسوس ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر برائی کرتی ہوں۔۔اس لیے کوشش ہوتی ہے کہ جان بوجھ کر نیکی کر لوں۔۔لاکھ جھگڑنے کے بعد کوئی ہنس کر مل لے تو سب کچھ بھول جاتی ہوں گرچہ اب شاید یہ عادت کم ہو جائے۔۔کیونکہ کسی ایک شخص کے عمل کا مزا سارا معاشرہ لیتا ہے!!)
یہ چیز سخت نا پسند ہے کہ کسی کے دل میں میری لیے کوئی بات ہو اور وہ اسے دل میں رکھ کرمجھے ہنسی خوشی ملتا رہے اور بعد میں اسے ظاہر کرے۔۔جو بات ہے اسے کلیئر کرنا پسند ہے۔۔کوشش کرتی ہوں کہ بات کہوں،بات ماروں نہیں۔۔سچ کہنے اور ذلیل کرنے میں بھی فرق ہوتا ہے۔۔اپنے آپ کو فرشتہ نہیں سمجھتی۔۔اپنی غلطی تسلیم کرتی ہوں۔۔
دل میں کچھ نرمی بھی پائی جاتی ہے۔۔ہیلپر نمپر 3 کہتی ہے کہ پہلے آپ میں احساس تھا ،اب انسانیت ہے)!!کوشش ہوتی ہے کہ کسی کو انکار نہ کروں۔۔لڑائی جھگڑا پسند نہیں۔۔گالم گلوچ کرنے والے اور بد زبان افراد سے سخت نفرت ہے ۔۔
ہم مزاج ہوں تو اجتماعیت پسند۔۔انفرادیت موقع محل کے لحاظ سے اچھی لگتی ہے۔۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
آج سے بارہ چودہ سال قبل تک نیٹ یوزرز کی انٹرنیٹ مصروفیت "چیٹ رومز" ہوتی تھی ۔۔سربراہ گھرانہ خصوصا ہر جمعہ کی رات "پالٹاک" لگایا کرتے تھے۔۔بس وہ گھنٹے دو گھنٹے سوال جواب کی نشست دلچسپی کا باعث ہوتی تھی۔۔اگر ٹھیک سے یاد ہے تو روم کا نام "صراط مستقیم" تھا۔اس وقت "ایم۔ایس۔این" کا تتلی نما آئیکون بھی کمپیوٹر سکرین پر موجود تھا مگر کبھی اسے کھلے نہیں دیکھا یا شاید کبھی کھلا ہی نہیں۔۔اس کے بعد 2012 میں انٹرنیٹ استعمال کیا تو "یاہو،فیس بک،یو ٹیوب" کے نام سے آشنائیت تھی۔۔انہیں استعمال کرنا یا یہ کیا ہوتی ہیں۔۔؟؟؟پھر آہستہ آہستہ سب سمجھ آ گیا اور بہت اچھا سمجھ آ گیا!!)انٹرنیٹ پر حقیقتا زندگی کے دھنک رنگ دیکھے۔۔۔انٹرنیٹ حقیقی دنیا سے بہت مختلف دنیا ہے۔۔انٹرنیٹ استعمال کرنے کا سلیقہ ڈیڑھ دو سال میں ہی آتا ہے جلدی نہیں!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
جب اللہ سبحانہ وتعالٰی کی محبت کی لہر دل میں اٹھتی ہے ۔۔
جب کسی علمی نکتے کو از خود سمجھوں ۔۔۔
گھر والوں کو خصوصا اپنے والدین کواپنی وجہ سے خوش دیکھ کر۔۔
کسی ضرورت مند کی مدد کر کے۔۔
گھر والوں کے ساتھ وقت گزار کر خصوصا سب بہن بھائیوں کے بال بچوں سمیت اجتماع پر!!)
 
Top