• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ ماریہ انعام صاحبہ ٭

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
44۔اصلاح احوال اور اسلامی تعلیم کے حوالے سے جن مدارس کی بنیاد رکھی ، ان کے بارے میں کچھ بتائیں۔
اصلاح احوال اور اسلامی تعلیم کے لیے نہ میں نے کسی مدرسے کی بنیاد رکھی اور نہ ہی اس حوالے سے میری خدمات قابل ذکر ہیں۔۔۔۔جو کچھ ہے وہ میرے اسلاف کی محنت ہے ۔۔۔اللہ تعالی مجھے یہ سعادت بخشے کہ میں بھی ان میں شامل ہو جاؤں
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
45۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
ابھی تک تو عملی طور پر شامل نہیں ہوں۔۔ہاں اللہ تعالی سے امید ہے کہ مجھے میرے شوہر صاحب کے اجرمیں حصہ دار بنائے گے۔۔۔خواہش تو ہے کہ عملی طور پر میں بھی شامل ہو سکوں ۔۔۔اللہ تعالی آسانی پیدا فرمائیں
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
46۔ بطورِ سینئر رکن ، محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہئیں گی؟
میرا شمار سینئر اراکین میں تو نہیں ہوتا۔۔۔اورپھر اتنا کچھ اوپر بیان کر دیا ہے ۔۔۔اگر اس میں کوئی کمال ہے تو اللہ کی جانب سے ہے اور کوئی کمی ہے تو اس کی ذمہ دار سراسر میں ہوں ۔۔۔اللہ تعالی ہماری نیتوں کو خالص کر کے ہمارے نیک اعمال اپنے لیے خاص کر لے اور ہمیں ریاکاری سے بچائے (آمین)
سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون وسلم علی المرسلین والحمد للہ رب العالمین
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
ماشاء الله بہت ہی زبردست انٹرویو تھا، آپ کا اور نسرین فاطمہ بہن کا انٹرویو پڑھ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا، خاص کر بچوں کی تربیت پر کس قدر زور دینا چاہیے وغیرہ اس پر آپ لوگوں نے خوب روشنی ڈالی ہے
الله آپ کو دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے آمین
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ماشاء الله بہت ہی زبردست انٹرویو تھا، آپ کا اور نسرین فاطمہ بہن کا انٹرویو پڑھ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا، خاص کر بچوں کی تربیت پر کس قدر زور دینا چاہیے وغیرہ اس پر آپ لوگوں نے خوب روشنی ڈالی ہے
الله آپ کو دنیا اور آخرت میں کامیاب کرے آمین
100 متفق
آمین
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ۔۔اللہ یبارک فیک!
انٹرویو پڑھ کر بہت مزا آیا،سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔۔اللہ سبحانہ وتعالٰی آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ سے راضی ہو جائے۔آمین
چند مزیدسوالات :


1)مطالعہ کتب کے لیےآپ کی آزمودہ ایک ٹپ؟
2)ایمان میں کمزوری محسوس ہو تو اسے کیسے پوراکرتی ہیں؟
3)نیٹ استعمال سے پہلی جیسی زندگی نہیں رہی؟ذاتی معاملات،مطالعہ متاثر ہوئے؟نہیں تو کیسے مینج کر رکھا ہے؟
4)کسی بھی کام کو جی نہ چاہے،سستی ہو تو اس کا تدارک کیسے کرتی ہیں؟
5)کتنے گھنٹے کی نیند لیتی ہیں؟نیند کے متعلق ایک جملہ!
6)لڑکیاں تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول رہتی ہیں۔۔گھر داری کی طرف توجہ نہیں دیتی۔لڑکیوں خصوصادین دار لڑکیوں کو گھرداری کے حوالے سے کیا نصیحت کریں گی؟
7)آج کل دینی و دنیا وی طبقاجات میں لڑکی کی 18 سے 22 کے درمیان شادی کر دی جاتی ہے۔لڑکی کی تعلیم درمیان میں ہوتی ہے۔اس حوالے سے لڑکیوں کو اور ان کے گھر والوں(سسرال،میکہ) کو کیا نصیحت کریں گی۔۔کوئی طریقہ جس سے تعلیم متاثر ہو نہ گھر؟
8)گھروں میں چھوٹی موٹی باتیں ہو ہی جایا کرتی ہیں۔اس حوالے سےبہو،بھابھی،ساس اور نند کے رشتوں سے جڑی بہنوں کو کیا نصیحت کریں گی؟بسا اوقات صبر کا پیمانہ لبریزہو جاتا ہے۔۔اس موقع پر کیا کرنا چاہیے؟
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
عورتیں اگر خالی الذھن ہوکر قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کا مطالعہ کرنا شروع کردیں تو انشااللہ انہیں صحیح رہنمایی مل سکتی ہے اور انہیں بھی صحیح فہم حاصٌل ہوسکتا ہے اس میں عورت و مرد کے فرق کی بات نہیں ہے ۔کتنی عورتیں فھم و فراست میں مردوں سے آگے نکل گیی ہیں ۔خود عایشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کے علم اور فھم و فراست کا عالم یہ تھا کہ بڑے بڑے صحابہ کرام ان کے سامنے باتیں کرنے سے ڈرتے تھے ،مطلب یہ ہے کہ عورتوں کو قرآن مجید کی تفسیر ابن کثیر اور صحیح احادیث کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
سوالات از رکن اخت ولید بہن۔۔۔۔۔یاد دہانی !!!۔۔۔۔ تاکہ مجھے بھی موقعہ ملے بہن۔۔۔:)
 
Top