• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم ابو الحسن علوی صاحب ( علمی نگران )

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ و بارک اللہ فیک!
اللہ سبحانہ وتعالٰی آپ اور آپ کے اہل و عیال کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کی مشکلات آسان فرمائے۔
محدث ٹیم کے جس رکن کا انٹرویو مکمل ہو رہا ہے،سمجھ سے بالا ہے کہ کون سا انٹرویو زیادہ مفید ہے۔ماشاءاللہ
انٹرویو نہایت عمدہ اور مصنوعی تکلف سے مبرا ہے۔
چند سوالات میری جانب سے بھی:
)مطالعہ کتب کے لیےآپ کی آزمودہ ایک ٹپ؟
2)روزانہ کتنا مطالعہ کرتے ہیں اور کس وقت کو مطالعہ کے لیے بہترین سمجھتے ہیں؟
3)ایمان میں کمزوری محسوس ہو تو اسے کیسے پوراکرتے ہیں؟
4)نیٹ استعمال سے پہلی جیسی زندگی نہیں رہی؟ذاتی معاملات،مطالعہ متاثر ہوئے؟نہیں تو کیسے مینج کر رکھا ہے؟
5)کسی بھی کام کو جی نہ چاہے،سستی ہو تو اس کا تدارک کیسے کرتے ہیں؟
6)تزکیہ نفس میں تنہائی کیا حیثیت رکھتی ہے؟تزکیہ نفس میں آپ نے کس عمل سے سب سے زیادہ فائدہ حاصل کیا؟
7)کتنے گھنٹے کی نیند لیتے ہیں؟نیند کے متعلق ایک جملہ!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم انٹریو میں ایک جگہ کچھ باتیں بہت تکلیف دہ تھیں، ایسے ہی میری فیملی میں بھی کچھ افراد ہیں جن کی سٹوری آپ سے ملتی ھے بہت سی آزمائشوں کے بعد اللہ سبحان تعالی نے انہیں بہت اعلی مقام عطا فرمایا۔

پیشے کے اعتبار سے استاذ ہوں لیکن اپنے آپ کو ریسرچر سمجھتا ہوں

اپنی کوئی ریسرچ پر بھی روشنی ڈالیں۔

والسلام
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
جزاک اللہ خیرا
انٹرویو کے لیے وقت نکالنے پر آپ کا بہت بہت شکریہ
اور انٹرویو کرنے پر ساجد بھائی کا بہت بہت شکریہ
سب سے اہم بات مجھے جیسا آپ کے بارے میں معلومات تھیں ماشاء اللہ آپ میری معلومات سے زیادہ پرُاثر شخصیت ثابت ہوئے۔
جیسا کہ اوپر کنعان بھائی نے بھی کہا کہ انٹریو میں ایک جگہ کچھ باتیں بہت تکلیف دہ تھیں تو اس کے لیے میں اتنا ضرور کہوں گا۔
مقدر جن کے اونچے اور اعلیٰ بخت ہوتے ہیں
زندگی میں انہی کے امتحاں بھی سخت ہوتے ہیں
 
شمولیت
ستمبر 08، 2013
پیغامات
180
ری ایکشن اسکور
163
پوائنٹ
41
ہم میں سے ہر شخص کو استاذ کے علاوہ ایک شیخ کی بھی ضرورت ہے۔ معلم ہمارے ذہن کی نشوونما کرتا ہے جبکہ مربی قلب کی اصلاح۔ استاذ اختلاف کی استعداد بڑھاتا ہے تا کہ حرکت پیدا ہو جبکہ شیخ اتفاق کی طرف کھینچتا ہے تا کہ سکون کی طرف لائے۔ معلم ذہن کا محافظ ہے جبکہ شیخ قلب کا مالی۔ استاذ چلاتا ہے جبکہ شیخ روکتا ہے۔ استاذ اپنے سے اختلاف پر ابھارتا ہے تا کہ کند ذہن نہ رہے اور تخلیق کا باعث بنے جبکہ شیخ اختلاف کو دباتا ہے تا کہ تجدد کی راہوں پر نہ نکل جائے۔ عام طور لوگوں کا خیال ہے کہ حرکت میں ہی کل زندگی ہے لیکن کبھی پودوں اور درختوں پر غور کریں تو احساس ہو گا کہ ان کے برگ وبار اور پھل وپھول ان کے سکون ہی کا نتیجہ ہیں۔ اگر درخت ساکن نہ ہو تو پھل نہ دے اور پودے حرکت کرنے لگیں تو پھول پیدا نہ ہوں۔ حرکت وسکون ہماری زندگی کے دو پہلو ہیں اور دونوں کے ملنے سے ہی خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔
ماشاء اللہ بہت زبردست انٹرویو
ایک بات کی تو بہت خوشی ہوئی کہ کوئی تو ہے اس فورم پر ہمارا ہمنوا۔ جزاک اللہ بھائی بس یہ راہیں کھٹن ضرور ہیں لیکن ہیں بہت سکون اور راحت والی راہیں میری دعا ہے اللہ آپ کو ہمیشہ استقامت عطا فرمائے آمین ۔شکریہ
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
سیاحت کا شوق رکھتے ہیں ؟
موقع ملا تو ہندستان آنا چاہیں گے ؟
ہندستان اور یہاں کے مسلمانوں کے بارے کیا تصور ہے ذہن میں ؟
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
آپ کے انٹرویو میں آپ نے جنات کے بارے میں ذکر کیا ہے، آپ اس پر تفصیل سے بتائے کہ آپ کو جنات سے کیا پریشانی ہے اور جنات آپ ہی کو کیوں پریشان کرتے ہے؟ اس کے پیچھے کی وجہ بتائے
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاءاللہ بہت مزہ آیا پڑھ کر
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,551
پوائنٹ
641
1)مطالعہ کتب کے لیےآپ کی آزمودہ ایک ٹپ؟
کثرت مطالعہ سے زیادہ توجہ انتخاب مطالعہ پر دینی چاہییے۔ یہ بھی پڑھ لیا، وہ بھی پڑھ لو، یہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ مطالعہ سے پہلے یہ سوچ واضح ہو کہ کیا پڑھنا ہے اور کیا نہیں پڑھنا ہے۔ اور اگر آپ لکھنے لکھانے کے عادی ہیں تو دوران مطالعہ نوٹس ضرور لیں، کتاب پر یا علیحدہ کاغذ پر۔ اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

2)روزانہ کتنا مطالعہ کرتے ہیں اور کس وقت کو مطالعہ کے لیے بہترین سمجھتے ہیں؟
جب مطالعہ عادت بن جائے تو اس میں وقت کا تعین مشکل ہوتا ہے، جب بھی فرصت ملتی ہے تو مطالعہ کرتا ہوں اور جبکہ لکھنا لکھانا باقاعدہ روٹین ورک میں شامل ہے لہذا پڑھنا تو پڑتا ہی ہے۔ رات سونے سے پہلے کا وقت مطالعہ کے لیے نسبتا زیادہ مفید خیال کرتا ہوں۔

3)ایمان میں کمزوری محسوس ہو تو اسے کیسے پوراکرتے ہیں؟
دل تو چاہتا ہے بلکہ شعور بھی یہ کہتا ہے کہ اس کے لیے بہترین عمل لمبی نماز ہے لیکن نماز سے زیادہ قرآن مجید پڑھنے اور سننے کی طرف میلان زیادہ رہتا ہے، شاید یہ نسبتا آسان ہے اس لیے۔ لہذا ایسے حالات میں عموما قرآن مجید کی تلاوت سنتا ہوں، یا قرآن مجید پڑھتا ہوں یا کسی اصلاحی مجلس میں شرکت کر لیتا ہوں اگر تو اس کا موقع موجود ہو۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,551
پوائنٹ
641
4)نیٹ استعمال سے پہلی جیسی زندگی نہیں رہی؟ ذاتی معاملات،مطالعہ متاثر ہوئے؟ نہیں تو کیسے مینج کر رکھا ہے؟
نیٹ کے استعمال سے سوشل لائف متاثر ہوتی ہے اور میری بھی کسی قدر ہوئی ہے۔ شروع میں گھر والے اس طرف توجہ دلاتے تھے اور اب کچھ عرصہ سے خود سے اس بات کو شدت سے محسوس کرنا شروع کر دیا اور اب شعور سے گھر والوں کے ساتھ کچھ وقت گزارتا ہوں یا نیٹ پر بیٹھے ہوئے اگر اہلیہ یا بچے اپنی طرف متوجہ کریں تو توجہ سے ان کی بات سنتا ہوں اور اگر ان کی خواہش ہوں کہ ابھی اس کو بند کر دیں تو اسے فورا دو چار منٹ میں سمیٹ کر بند کر دیتا ہوں۔

5)کسی بھی کام کو جی نہ چاہے،سستی ہو تو اس کا تدارک کیسے کرتے ہیں؟
تھکاوٹ کی وجہ سے بعض اوقات کچھ کرنے کو دل نہیں کر رہا ہوتا تو تھوڑا سستا کر تازہ دم ہو جاتا ہوں کہ فریش ہو کر بہتر طور یہ کام کر سکوں۔ سستی اور چیز ہے۔ اس کے لیے اللہ سے دعا مانگنی چاہیے: رب اعوذ بک من الکسل۔

6)تزکیہ نفس میں تنہائی کیا حیثیت رکھتی ہے؟تزکیہ نفس میں آپ نے کس عمل سے سب سے زیادہ فائدہ حاصل کیا؟
زیادہ خلوت یا تنہائی تزکیہ نفس کے عمل میں رکاوٹ ہے اور ہمارے دین کا مزاج بھی نہیں ہے۔ ہمیں جلوت اور اجتماعیت میں رہنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس میں خیر کی بات سنیں یا کریں۔ تزکیہ نفس میں قرآن مجید سمجھ کر سننے اور پڑھنے کے عمل سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

7)کتنے گھنٹے کی نیند لیتے ہیں؟نیند کے متعلق ایک جملہ!
اوسطا ساڑھے سات سے آٹھ گھنٹے۔ میرے خیال میں میری نیند زیادہ ہے، کچھ کم ہونی چاہیے لیکن تھکاوٹ بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ نیند کے متعلق یہی کہوں گا کہ نیند آپ کے کام کے مقدار کی نسبت سے ہونی چاہیے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,551
پوائنٹ
641
سیاحت کا شوق رکھتے ہیں ؟
شوق تو ہے لیکن کبھی گھوما پھرا نہیں۔ حالات نہیں ملے یا موافق نہ لگے۔

موقع ملا تو ہندستان آنا چاہیں گے ؟
ان شاء اللہ۔

ہندستان اور یہاں کے مسلمانوں کے بارے کیا تصور ہے ذہن میں ؟
ہندستان کے بارے تو کبھی زیادہ سوچا نہیں اگرچہ ابو الکلام، حسین احمد مدنی رحمہما اللہ اور مسلم لیگ کے اختلافات پڑھنے میں آئے۔ ہندستانی مسلمانوں کا یہ امیج قائم ہے کہ وہ پاکستانیوں سے زیادہ محنتی ہیں۔ کبھی کبھی اخبارات یا میڈیا سے یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ وہ مظلوم ہیں، ہندو ظالم ہے۔
 
Top