• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم خضر حیات صاحب ( علمی نگران )

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ﺟﺰﺍﮐﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﺧﯿﺮﺍ۔۔۔
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﺁﭘﮑﮯ ﻋﻠﻢ ﻭ ﻋﻤﻞ
ﻣﯿﮟ ﺑﺮﮐﺖ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ
ﺁﭖ ﮐﻮ ﺧﺎﻟﺺ ﺩﯾﻦ ﮐﮯ ﻋﻠﻢ
ﺳﮯ ﺟﻮﮌﮮ ﺭﮐﮭﮯ۔۔
ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﻋﺎﻟﻢ ﺩﯾﻦ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ
ﺻﺤﯿﺢ ﻓﺮﯾﻀﮧ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﯾﺘﮯ
ﺭﮨﯿﮟ ۔

ﺍﻭﺭ ﺧﯿﺮ ﮐﮯ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ
ﺍﭘﻨﺎ ﺣﺼﮧ ﮈﺍﻟﺘﮯ ﺭﮨﯿﮟ ۔۔۔
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
مولانا حضر حیات صاحب میرا سوال ہے آپکے خیال میں مسلمانوں کے اندر تفرقہ کی بنیاد پرمذہبی و مسلکی منافرت کی فضاء کو کس طرح تحلیل کیا جا سکتا ہے۔ اور وہ کونسے اقدامات ہیں جو اس راہ میں اختیار کئے جانے کے قابل ہیں؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
مولانا حضر حیات صاحب میرا سوال ہے آپکے خیال میں مسلمانوں کے اندر تفرقہ کی بنیاد پرمذہبی و مسلکی منافرت کی فضاء کو کس طرح تحلیل کیا جا سکتا ہے۔ اور وہ کونسے اقدامات ہیں جو اس راہ میں اختیار کئے جانے کے قابل ہیں؟
  1. اگر کسی معاملے میں تمہارا اختلاف ہو جائے تو اس کو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لوٹا دو ، اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والے ہو ، یہ اقدام بہترین اور نتائج کے اعتبار سے بہت اچھا ہے ۔(سورۃ النساء)
  2. مزید یہ کہ حق واضح کردینے کے بعد ایک دوسرے کو اپنی بات منوانے پر زور دینے کی بجائے ’’ مخالف کو برداشت ‘‘ کا حوصلہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔
  3. فتوی بازی کا کام ’’ حقیقی علماء ‘‘ کے پاس ہونا چاہیے نہ کہ ہر ایک ’’ ایرا غیرا ‘‘ اس مہم کو سر انجام دینے پر لگا ہو ۔ میری نظر میں تفرقہ بازی کی ایک بنیادی وجہ وہ ’’ جہلاء ‘‘ اور ’’ صغار ‘‘ ہیں جو ’’ علماء ‘‘ اور ’’ کبار ‘‘ کی ذمہ داریاں سر انجام دینا شروع کردیتے ہیں ۔
  4. علماء کو اپنے اندر اخلاص اور تقوی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ’’ مخالفت ‘‘ میں حقائق کو مسخ کرنے سے باز رہیں اور بے جا تفرقہ بازی سے پرہیز کریں ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
یہ انٹرویو آج پڑھنے کا موقعہ ملا ہے۔۔۔۔ !!)
سب سے اچھی بات آپ کی سادگی اور عاجزی کا مزاج ہے۔اللہ تعالی آپ کو مزید کی توفیق دے بھائی۔آمین
تزکیہ نفس کے لیے کیا طریقہ کار اپناتے ہیں ؟
اہل حدیث مخالفین کی جانب آپ کا رجحان اور رویہ خاصا دھیما ہے۔۔۔اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا دین اسلام کی من چاہی تاویلیں آپ کی طبیعت پر گراں نہیں گزرتی ؟
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
فتوی بازی کا کام ’’ حقیقی علماء ‘‘ کے پاس ہونا چاہیے نہ کہ ہر ایک ’’ ایرا غیرا ‘‘ اس مہم کو سر انجام دینے پر لگا ہو ۔ میری نظر میں تفرقہ بازی کی ایک بنیادی وجہ وہ ’’ جہلاء ‘‘ اور ’’ صغار ‘‘ ہیں جو ’’ علماء ‘‘ اور ’’ کبار ‘‘ کی ذمہ داریاں سر انجام دینا شروع کردیتے ہیں ۔
"حقیقی علماء "سے آپ کی کیا مراد ہے -

کیا ہم اہلحدیث علماء کو حقیقی علماء کہہ سکتے ہیں - کیوں کہ آپ نے خودہی کہا کہ



الحمدللہ پیدائشی مسلمان ہوں ، مسلک حق اہلحدیث بھی وراثت میں ملا ۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
اہل حدیث مخالفین کی جانب آپ کا رجحان اور رویہ خاصا دھیما ہے۔۔۔اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا دین اسلام کی من چاہی تاویلیں آپ کی طبیعت پر گراں نہیں گزرتی ؟

کیا کہیں گے آپ یہاں @خضر حیات بھائی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تزکیہ نفس کے لیے کیا طریقہ کار اپناتے ہیں ؟
تنقید کو مثبت پہلو سے لیتا ہوں ۔ اگر وقتی طور پر کسی کی تنقید پر غصہ آ بھی جائے پھر بھی بعد میں کوشش کرتا ہوں کہ اس میں موجود مفید پہلو سے استفادہ کرسکوں ۔
رحم اللہ امرأ أہدی إلی عیوبی
والی دعا کوشش کرتا ہوں ہمیشہ پیش نظر رہے ۔
کثرت سے استغفار اور اللہ سے ہدایت کی دعا کرنے کی بھی کوشش کرتا ہوں ۔
اہل حدیث مخالفین کی جانب آپ کا رجحان اور رویہ خاصا دھیما ہے۔۔۔اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا دین اسلام کی من چاہی تاویلیں آپ کی طبیعت پر گراں نہیں گزرتی ؟
ایسی بات نہیں ۔ اگر خدانخواستہ میں دیوبندی ہو تا تو یہی اعتراض ان کی طرف سے بھی کیا جاتا کہ آپ اہل حدیث کے لیے بڑا نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔
میں چند مراسلے پہلے یہاں بھی اور دیگر مختلف جگہوں پر بار بار عرض کر چکا ہوں کہ تفرقہ بازی کی ایک اہم وجہ ’’ بلاوجہ شدت و نفرت ‘‘ اور حوالہ جات میں کانٹ چھانٹ کرکے شعوری و لا شعوری طور پر ’’ حقائق کو مسخ ‘‘ کرنا ہے ۔ اس لیے میری حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ ایسی چیزوں سے بچوں اور دوسروں کو بھی بچا سکوں ۔
یہ خامیاں ہر مسلک کے اندر پائی جاتی ہیں ، کسی کے اندر کم اور کسی کے ہاں زیادہ ۔ اور الحمد للہ ان چیزوں سے پرہیز کرنے والے ہر مسلک میں موجود ہیں ، کسی میں کم کسی میں زیادہ ۔
اور ایسے لوگوں کو ہر مسلک کا ایک خاص طبقہ ’’ تساہل ‘‘ ، ’’ مداہنت ‘‘ اور ’’ منافقت ‘‘ جیسے الفاظ سے تعبیر کرتا نظر آتا ہے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
"حقیقی علماء "سے آپ کی کیا مراد ہے -
کیا ہم اہلحدیث علماء کو حقیقی علماء کہہ سکتے ہیں - کیوں کہ آپ نے خودہی کہا کہ
حقیقی علماء سے میری جو مراد تھی ، وہ تقریبا ہر مسلک میں ہوسکتے ہیں ۔
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
137
پوائنٹ
91
جناب حافظ ابو خولہ خضر حیات بھائی ، اللہ تعالی آپ کی سب مشکلیں آسان بنادے ، آپ اپنے گاوں میں شرک و بدعت کو مٹانے کے لئے کام کریں ۔ انشاء اللہ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہوگا۔
 
Top