• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم محمد ارسلان ملک صاحب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207




قابل احترام محمد ارسلان ملک صاحب جوکہ محدث فورم پر "خاص رکن" ہیں ، اور اپنے قیمتی لمحات سے وقت نکال کر فورم پر مصروف عمل رہتے ہیں تاکہ دین اسلام کی سر بلندی کے لیے کچھ نا کچھ کرتے رہیں۔ اللہ تعالی ان کے نیک اعمال قبول کرے۔ آمین! میری موصوف سے ملاقات تو نہیں ہوئی لیکن اِن کی تحریروں سے پتا چلتا ہے کہ ماشاء اللہ سُلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں اور صاف وشفاف سوچ کے حامل ہیں۔ہم اُن کی زندگی کے کچھ پہلوؤں کے بارے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اراکین فورم مستفید ہوسکیں۔

ارسلان صاحب! درج ذیل سوالات آپ کے جوابات کے منتظر ہیں۔


1۔آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟

3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟

4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟

5۔عمرکتنی ہے ؟

6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟

7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

9۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟

10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔

11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

14-۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟

15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟

17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

19۔محدث لائبریری اور فورم ، اس سفر میں کیسے شامل ہوئے؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟

20-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

21-محدث فورم پر آپ کا پہلا دورہ کیسا رہا ؟ اس حوالے سے کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں۔

22۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟

23-مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

24-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

25۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

26۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

27۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟

28۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟

29۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

30۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟

31۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟

32-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔

33۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

34۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

35۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟

36۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟

37۔ بطور رکن خاص آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟



@محمد ارسلان


فورم کے اراکین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے محترم محمد ارسلان ملک صاحب کی کسی بھی پوسٹ کے بعد ہر قسم کا سوال کیا جاسکتاہے، مثلا ذاتی، مزاحیہ، تنقیدی یا کوئی ناراضگی کے حوالے سے ۔(منجانب : انٹرویو پینل )
 
Last edited:

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا، آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اس حقیر کو اس قابل سمجھا کہ میرا انٹرویو لیا جائے۔ میں کوشش کر کے دو تین دنوں تک تمام سوالوں کے جوابات دے دوں گا۔ ان شاءاللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
1۔آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟
محمد ارسلان ملک
پنجاب ،پاکستان

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟
میٹرک (سائنس)
3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟
عام طور پر جو سکولوں میں پڑھایا جاتا ہے اور جس انداز سے پڑھایا جاتا ہے، بس یہی کچھ رہا ہے، کوئی خاص استاد یا اس کی مجھ پر علمی و عملی تربیت کا کوئی عمل دخل نہیں۔
4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
کمپیوٹر فیلڈ (ڈیزائننگ، کمپوزنگ، ٹائپنگ)
5۔عمرکتنی ہے ؟
24 سال
6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟
اچھا گزرا۔۔۔ الحمدللہ
شرارتی بھی تھا لیکن زیادہ نہیں
کوئی خاص واقعہ یاد نہیں

7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
نہیں، میں کنوارہ ہوں
8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
میں اپنے آپ کو اس معاملے میں کبھی جانچ نہیں سکا
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
9۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
انٹرنیٹ سے متعارف ہونے کی مختصر کہانی
آج سے دس یا گیارہ سال پہلے ایک صاحب نے اردو پیجز فورم کے متعلق بتایا، بھائی نے انٹرنیٹ لگوا لیا، اور یہ کمپیوٹر فیلڈ کا ابتدائی دور تھا، جب گھر میں بھی ایک نیا کمپیوٹر بھائی کو امی نے لے کر دیا تھا ۔ اردو پیجز پر بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
اس کے بعد پھر دو سال سے تین سال تک انٹرنیٹ کی سہولت نہیں رہی، پھر آج سے پانچ ، چھ سال پہلے دوبارہ یہ سہولت مل گئی۔ الحمدللہ
اردو پیجز کے بعد اردو مجلس فورم جوائن کیا، پھر وہاں پر ایک یا دو سال کام کرنے کے بعد محدث فورم کو جوائن کیا، اور تب سے یہاں پر ہوں۔ الحمدللہ

فیس بک
فیس بک پر موجودہ اکاؤنٹ "محمد ارسلان ملک" تو انگلینڈ میں رہائش پذیر ایک سلفی بھائی نے بنا دیا تھا، لیکن استعمال نہیں کیا تھا، آج سے ڈیڑھ سال قبل جب اس کو استعمال کرنا شروع کیا تو تب سے تمام فورمز وغیرہ چھوڑ دیے، سوائے محدث فورم کے، کہ یہ ہمارا مرکزی فورم ہے، اور یہاں علمی تحاریر ہیں۔
فیس بک جوائننگ کے بعد پتہ چلا کہ یہاں زیادہ دلچسپی کے ساتھ سیکھنے اور سکھانے اور لوگوں کی اصلاح کے مواقع موجود ہیں، اور تب سے اب تک فیس بک پرکام جاری ہے۔ الحمدللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔
شرک سب سے زیادہ ناپسند ہے میری زندگی میں، میرے سامنے کوئی مشرکانہ یا کافرانہ بات کرے تو میں اسے ہرگز پسند نہیں کرتا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
عقیدہ توحید لوگوں کو سمجھانا
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
فرصت کے لمحات
زیادہ تک انٹرنیٹ
پریشانی کے لمحات
ان لمحات میں اللہ کے ذکر کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ جلد از جلد مجھ سے پریشانی ہٹ جائے اور میری زندگی میں صرف راحت ہی راحت ہو۔ لیکن چونکہ یہ دنیا مومن کے لئے قید خانہ ہے اس لئے جو میرے نصیب میں نقصان یا پریشانی لکھی ہے وہ مل کر رہے گی۔ خیر یہ بھی اچھی بات ہے کہ ہمارے اس سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ الحمدللہ، ورنہ صرف خوشی ہی رہے تو انسان بدعمل اور غافل بن جاتا ہے۔
مشاغل
مشاغل انٹرنیٹ ہی ہے، فیس بک اور محدث فورم پر لکھنا، پوسٹر بنانا، چیٹنگ کرنا، لوگوں کی باتیں سننا اور ان کو سنانا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
اللہ کی توحید کی دعوت ، جہاد فی سبیل اللہ کی عظمت, نفاذ شریعت میری زندگی کا مقصد ہے۔ الحمدللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
14-۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
نفس اور شہوانی جذبات پر کنٹرول۔۔۔نفس سب سے خطرناک چیز ہے، اس پر کنٹرول پانے میں بری طرح ناکام ہوں، اللہ میری مدد فرمائے آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟
بدعقیدگی کی موت سے۔۔۔ یہی سوچ بے چین کئے رکھتی ہے کہ پتہ نہیں مرنے کے وقت عقیدہ کیسا ہو گا، لیکن ایک امید ہے کہ اللہ الرحمن الرحیم ہے، جس نے ہدایت عطا فرمائی ہے تو موت بھی کلمہ توحید پر عطا فرمائے گا ان شاءاللہ، کیونکہ ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ اللہ تعالیٰ انسانوں کے گمان کے مطابق ان سے سلوک کرتا ہے، لہذا اللہ سے اچھا گمان رکھنا چاہئے۔
 
Top