• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم محمد نعیم یونس صاحب

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم محمد نعیم یونس صاحب فورم كے ’’ خاص رکن ‘‘ ہیں ، ان کے مراسلہ جات سے اندازہ ہوتا ہے کہ موصوف مستند اسلامی معلومات کے پرچار میں ہمہ وقت مشغول ، اور لا یعنی باتوں سے پرہیز کرتے ہوئے اپنے ہدف کی تکمیل میں مصروف رہتے ہیں ۔ مکالماتی گفتگو میں اگرچہ کم حصہ لیتے ہیں لیکن جب بھی شرکت کرتے ہیں ادب و احترام او راخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنے پاتا ۔ جزاہ اللہ خیرا ۔ ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے سوالات کا سلسلہ شروع کیا جارہاہے ۔


1۔ اپنے مکمل نام ، نسب وغیرہ سے آگاہ کریں ۔
2۔ آپ کی رہائش کہاں ہے ؟ وہاں کا ماحول کیسا ہے ؟
3۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
4-زمانہ طالب علمی میں اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ساتھ کیسا وقت گزرا ؟ کوئی اہم واقعہ یا یادگار لمحہ ؟
5۔ جن اداروں میں آپ نے تعلیم حاصل کی وہاں نظام تعلیم کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گے ؟
6۔كيا كسی پیشے سے منسلک رہے یا ہیں ؟
7۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
8۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟ گھریلو ماحول کیسا ہے ؟
9۔اپنی طبیعت اور مزاج کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے ؟
10۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان ركھتے ہیں ؟ایک ہی فورم پر یا مختلف فورمز پر ایک ہی فرد کا ایک سے زیادہ آئی ڈیز بناکر شرکت کرنے کو کس نظرسے دیکھتے ہیں ؟
11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
3ا۔ٓپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
14۔ کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
15۔ اپنے پسندیدہ علماء ، مقررین کے نام بتائیں ۔ کم از کم تین ۔
16۔ اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام اور پسندیدگی کی وجہ بتلائیں۔
17۔خود كو بہادر سمجھتے ہیں ؟ کن چیزوں سے خوف زدہ ہوتے ہیں ؟(ابتسامہ)
18۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
19۔اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟ داعش كا خلیفہ آپ کو اپنی بیعت کا پیغام دے توآپ کا رد عمل کیا ہوگا ؟
20۔محدث ویب سائٹس کا تعارف کب اور کیسے ہوا ؟ اس سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ؟
21-محدث فورم کے وہ کون سے اراكين ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے يا علمی فائدہ محسوس ہوا ؟
22۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟ ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
23۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
24۔دین اسلام کی ترقی و سربلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
25۔آپ کی نظر میں نوجوان طبقے کے لیے كون سی ضروری چیزیں ہیں جن کا خیال رکھ کر ایک مثالی مسلمان بن سکتا ہے ؟
26۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت پسند آتی ہے ؟
27۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟
28۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
29۔پاکستانی سیاست میں بطور عالم دین شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں؟؟
30- اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔كيا دین کے معاملے میں کسی شخصیت پر رشک آتا ہے؟
31۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
32۔ مطالعے كا كتنا شوق ہے؟ زياده ترمطالعہ کا ذریعہ کمپیوٹر ،یا براہ راست کتاب سے پڑھتے ہیں .؟
33۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟
34۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
35۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔ اراكينِ محدث فورم کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟​

@محمد نعیم یونس


محترم محمد نعیم یونس صاحب کی طرف سے دوران انٹرویو مزید سوالات کرنے کی بھی اجازت ہے ۔(منجانب : انٹرویو پینل )
 
Last edited:

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اللہ اکبر!
35 سوالات کے جوابات
محترم نعیم صاحب کے متعلق اگر ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے مجھے چنا جاتا تو شاید 35 سال لگ جاتے۔
اللہ تعالی ٰ ان کی جان، مال، عزت، آبرو اور علم و عمل میں خیر و برکت عطا فرمائے۔ آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
1۔ اپنے مکمل نام ،
نسب وغیرہ سے آگاہ کریں ۔
محمد نعیم یونس
بن محمد یونس بن علم دین بن چنن دین بن مکرم دین۔
احتیاطا عقابی نگاہوں سے دائیں طرف دیکھ لیجئے! ابتسامہ۔۔۔
2۔ آپ کی رہائش کہاں ہے ؟
وہاں کا ماحول کیسا ہے ؟
جدی پشتی لاہوری ہوں۔ ایک مرتبہ اپنے دادا جان سے پوچھا کہ ہمیں لاہور میں رہتے ہوئے کتنا عرصہ ہوگیا ہے اُنھوں نے کہا "کوئی پتا نہیں" اور مزید بتایا کہ یہی سوال میں نے بھی اپنے دادا سے کیا تھا مگر اُن کو بھی معلوم نہیں تھا۔
رہنے کے قابل۔۔۔ابتسامہ۔۔
3۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟
مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا،
اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
زمانہ قدیم کی گریجویشن "بی کام"اور ٹیلی مواصلات میں ڈپلومہ۔
اوائل عمری میں قریبی مسجد سے قرآن کریم ناظرہ پڑھا۔
1999 میں استاد محترم عطاء الرحمن ثاقب رحمہ اللہ سے "چار ماہ کا فہم القرآن کورس عربی گرائمر وترجمہ" کی کلاس میں داخلہ لے کر دینی تعلیم کا باقائدہ آغاز کیا۔ بہت ہی اچھے استاد تھے۔ اللہ تعالی انکی قبر کو منور کرے۔ آمین!
جی نہیں!​
4-زمانہ طالب علمی میں اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ساتھ کیسا وقت گزرا ؟ کوئی اہم واقعہ یا یادگار لمحہ ؟
دنیاوی تعلیم بہت ہی لاپرواہی سے حاصل کی۔ کلاس مانیٹر ہونے کی حیثیت سے ہم جماعتوں کو دبا کر رکھتا تھا۔ قابل اساتذہ کے ساتھ میرا رویہ مہذب اور بے کار اساتذہ کے ساتھ گپ شپ والا ہوتا تھا۔ میں اور میرا چھوٹا بھائی ایک دن سکول سے فرار ہو کر آوارہ گردی کر رہے تھے کہ ایک محلے دار نے ہمیں دیکھ لیا اور ہمارے والد محترم کو شکایت لگا دی۔ والد صاحب نے چھوٹے بھائی کوصرف ڈانٹ پلائی جبکہ مجھے مرغا بنا کر اوپر ایک اینٹ بھی رکھ دی۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
آٹھویں کلاس سے میٹرک تک تقریری مقابلوں میں حصہ لیتا رہا۔ میرا حریف قبل از وقت تیاری کرتا اور متعدد بار اپنی تقریر بطور پریکٹس اساتذہ کے سامنے کلاس میں کرتا جبکہ میری تیاری کبھی بھی بروقت نہ ہوتی اور میرا عذر یہی ہوتا کہ میں نے ابھی تقریر یاد نہیں کی۔ اساتذہ کو یقین ہو جاتا کہ اس مرتبہ نعیم کی کوئی پوزیشن نہیں آئے گی۔ مگر جب سٹیج سے میں تقریر کر کے اُترتا تو سامعین کی داد سے اندازہ ہو جاتا کہ اول کون آئے گا؟
اور پھر میرے لیے وہ یاد گار لمحے ہوتے جب سٹیج سے میری اول پوزیشن کا اعلان کیا جاتا۔۔۔۔۔
ایم اے او کالج لاہور میں ہمارے اردو کے اساتذہ میں امجد اسلام امجد اور عطاء الحق قاسمی تھے۔ امجد اسلام امجد صاحب کلاس میں آتے اور حاضری لگا کر اپنا منہ بورڈ کی طرف کر لیتے اور کہتے کہ جنہوں نے پڑھنا نہیں وہ جاسکتے ہیں۔۔۔ اور ہم چپکے سے کھسک جاتے۔۔۔۔۔
پنجاب کالج آف کامرس لاہور نہرکنارے واقع ہے۔ پیریڈز سے فرار ہو کر نہر کنارے دوستوں کے ہمراہ جا بیٹھتا۔ ایک دن اسی طرح بیٹھا ہوا تھا کہ دوسرے دوست چھپکے سے کھسک گئے اور پیچھے سے مجھے آواز آئی۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو کالج کا چپڑاسی نظر آیا۔ اُس نے پوچھا: آپ اس کالج میں پڑھتے ہیں؟ میں نے کہا: جی! چپڑاسی کچھ فاصلے پرکھڑے پرنسپل سہیل صاحب کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگا: پرنسپل صاحب آپ کو بلا رہے ہیں۔ میں نے مزید مڑ کر دیکھا تو واقعی وہاں پرنسپل صاحب کھڑے مجھے گھور رہے تھے۔ میں نے کہا جی! جی! میں اسی کالج میں پڑھوں گا اگلے سال داخلہ لوں گا۔۔۔۔۔۔پرنسپل صاحب خاموشی سے کالج واپس تشریف لے گئے۔۔۔۔
اسی طرح کے بے شمار واقعات سے دور طالب علمی پُر ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
5۔ جن اداروں میں آپ نے تعلیم حاصل کی وہاں نظام تعلیم کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گے ؟
جی نہیں!​
6۔كيا كسی پیشے سے منسلک رہے یا ہیں ؟
ٹیلی مواصلاتی آلات سے چھیڑ چھاڑ کرنا میرا پیشہ ہے۔
7۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟
اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
آنے والے بہار کے موسم میں چوالیس بہاریں پوری ہوجائیں گی۔ان شاء اللہ!
یہ زندگی عارضی اور فانی ہے۔
8۔شادی ہوئی ؟
اولاد ہے ؟
ان کے نام کیا ہیں ؟
ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
گھریلو ماحول کیسا ہے ؟
شادی کو تقریبا بیس سال ہوگئے۔
جی! دو بیٹیاں ہیں.
جزاء اور اجر
اچھی بیٹیاں اور اچھی بیویاں۔
الحمد للہ، اچھا ہے۔
9۔اپنی طبیعت اور مزاج کے بارے میں کچھ کہنا چاہیں گے ؟
طبیعت ٹھیک ہے اور مزاج معتدل ہے۔
10۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟
اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان ركھتے ہیں ؟
ایک ہی فورم پر یا مختلف فورمز پر ایک ہی فرد کا ایک سے زیادہ آئی ڈیز بناکر شرکت کرنے کو کس نظرسے دیکھتے ہیں ؟
پچھلی صدی کے اختتام پر۔
جی!الحمد للہ​
یہ معاملہ کئی پہلوں کا حامل ہے۔
ایک ہی فورم پر حق بات کہنے پر اگر آپ کی آئی ڈی بلاک کردی جائے تو لامحالہ حق بات پہچانے کے لیے دوسری آئی ڈی استعمال کی جائے گی۔
اور اگر اُسی فورم پر آپ نے کوئی غلط بات کی ہے اور پھر شرمندگی سے بچنے کے لیے دوسری آئی ڈی استعمال کر رہے ہیں تو اس سے بہتر ہے کہ آپ پرانی آئی ڈی سے اپنی غلطی تسلیم کریں کیونکہ اسی میں عظمت ہے۔
اور اگر مختلف آئی ڈیز سے آپ اپنے موقف کو ہی سپورٹ کر رہے ہیں تو یہ انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے۔
وغیرہ وغیرہ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
جو بظاہر مشکل ہو۔
12۔ فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟
آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
فارغ رہنا اور پریشان ہونا کب کے چھوڑ چکے۔ اس لیے یہ لمحات اب میسر نہیں ہوتے۔
فجر کی ادائیگی کے بعد بیگم کے ساتھ یا اکیلےپارک میں جاکر واکنگ اور تھوڑی سی ورزش۔ گھر آکر بچوں کے ساتھ ناشتہ، پھر دفتر ، دفتر میں فارغ وقت میں فورم کو جوائن کرنا۔ ظہر کی نماز ۔ آفس سے چھوٹی کرکے گھر۔ عصر کی نماز کی ادائیگی۔ دوپہرکم شام کا کھانا، بچوں کے ساتھ گپ شپ اور تھوڑا سا آرام۔ نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی اور ہلکا سا کھانا کھا کرتھوڑی سی چہل قدمی اور بچوں کے ساتھ تھوڑی گپ شپ اور پھر موبائل لے کر بستر پر فورم کا مطالعہ کرتے کرتے سوجانا۔
جمعہ اور اتوار کو مصروفیت میں تھوڑی سی تبدیلی ہوتی ہے۔
13- آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
اللہ تعالی کی طرف سے عائد کیے گئے فرائض کی حتی الامکان ادائیگی۔
الحمد للہ، "انفرادی خواہشات" اللہ تعالی پوری کرتا رہتا ہے۔
14۔ کتنی زبانوں سے آپ کو آشنائی ہے
اور کتنی پر عبور حاصل ہے ؟
اور ان میں سے پسندیدہ کونسی ہے ؟
پنجابی، اردو، انگلش اور عربی
کسی پر نہیں۔
عربی۔
15۔ اپنے پسندیدہ علماء ،
مقررین کے نام بتائیں ۔ کم از کم تین ۔
علماء
بدیع الدین شاہ الراشدی رحمہ اللہ
عبدالمنان نور پوری رحمہ اللہ
زبیر علی زئی رحمہ اللہ

مقررین
عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
رفیق طاہر حفظہ اللہ
عبدہ حفظہ اللہ
توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ
طالب الرحمن شاہ حفظہ اللہ
16۔ اپنے پسندیدہ کھیلوں کے نام
اور پسندیدگی کی وجہ بتلائیں۔
جمناسٹک، مارشل آرٹس اور فٹ بال ۔
جسمانی و ذہنی صحت کا حصول ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
17۔خود كو بہادر سمجھتے ہیں ؟
کن چیزوں سے خوف زدہ ہوتے ہیں ؟(ابتسامہ)
جی ! الحمد للہ، بہادر ہی سمجھتا ہوں۔
جب بیگم سبزی لانے کا کہہ دے۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
18۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
حلیہ
19۔اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
داعش كا خلیفہ آپ کو اپنی بیعت کا پیغام دے توآپ کا رد عمل کیا ہوگا ؟
یہ دعا پڑھتا ہوں
‏ اللهم انی اعوذ بك من عذاب جهنم، ومن عذاب القبر ومن فتنة المحيا والممات، ومن شر فتنة المسيح الدجال‏"‏
غیر یقینی کی کیفیت طاری ہوجائے گی۔
20۔محدث ویب سائٹس کا تعارف کب اور کیسے ہوا ؟
اس سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ؟
ایک دوست نے غالبا چھ سال پہلے محدث لائبریری کی ویب سائٹ کے متعلق بتایا تھا۔
جی نہیں!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
21-محدث فورم کے وہ کون سے اراكين ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئےيا علمی فائدہ محسوس ہوا ؟
جن سے متاثر ہوا۔
شاکراعوان حفظہ اللہ
شاہد نذیر حفظہ اللہ
محمد علی جواد حفظہ اللہ
راجا حفظہ اللہ
محمد آصف مغل حفظہ اللہ
مشکوۃ بہن حفظہا اللہ
اخت ولید بہن حفظہا اللہ
دعا بہن حفظہا اللہ
جن سے علمی فائدہ ہوا۔
کفایت اللہ حفظہ اللہ
ابو الحسن علوی حفظہ اللہ
رفیق طاہر حفظہ اللہ
انس نضر حفظہ اللہ
حافظ طاہر اسلام عسکری حفظہ اللہ
خضر حیات حفظہ اللہ
عبدہ حفظہ اللہ
ابو عکاشہ حفظہ اللہ

22۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟ ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
اراکین فورم کی ہمنوائی میں ہی یہ قافلہ آگے بڑھتا جارہا ہے۔
23۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
ایک دیوبندی عالم ،ایک بریلوی مسجد میں امام تھا اور حق کی تلاش میں میرے لیے سبب بنا۔
ہوا کچھ یوں کہ میں نویں کلاس میں پڑھتا تھا۔ جب اسلامیات کی ٹیکسٹ بک میں سورۃ الفاتحہ کا ترجمہ پڑھا تو پتا چلا کہ ہمیں اللہ تعالی کی ہی عبادت کرنی ہے اور اللہ تعالی سے ہی مدد مانگنی ہے۔ مگر ہمارے محلے کی مسجد کا امام تو کسی اور سے بھی مدد مانگتا ہے۔
اس مسجد میں امام و نمازی جمعہ کی نماز کے بعد کھڑے ھوکر سلام پڑھتے اور دوران سلام " المدد یا غوث اعظم " کہتے۔ اسکے علاوہ گیارویں بارویں کے ختموں پر یا علی مدد اور یا رسول اللہ مدد کے نعرے بھی لگاتے۔ میں بہت پریشان ہوا کہ قرآن مجید میں تو کچھ اور ہے اور ان کا عمل کچھ اور ہے۔
میری بہن اور اس امام کی بیٹی ہم کلاس تھیں۔ میں نے ایک دن اپنی بہن سے کہا کہ تمہارے انکل " امام" سورہ فاتحہ کے خلاف ہیں۔ اور اسکو وضاحت سے سمجھایا جتنا میں سمجھا سکتا تھا۔
میری بہن نے اپنی سہلی سے بات کی اور اس نے اپنے ابو سے۔ اب ایک طرف امام صاحب تھے اور دوسرے طرف میں اور بیج میں دو بچیاں۔
کچھ دنوں تک ہماری غیراللہ سے مدد مانگنے کے موضوع پربات ہوتی رہی۔ آخر جب امام صاحب کی طرف سے جو فائنل جواب آیا جسکو سن کر میرے رونگھٹے کھڑے ہوگئے۔ وہ یہ تھا۔
" میں کیا کروں میں مسجد کی انتظامیہ کے ہاتھوں مجبور ہوں"
یہ بات سنکر میں نے ارادہ کیا کہ حق اور حق والوں کو تلاش کرنا ہے۔
کافی بعد میں مجھے پتا چلا کے وہ امام دراصل دیوبندی تھا مگر نوکری کیوجہ سے انتظامیہ کے ہاتھوں مجبور تھا۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
24۔دین اسلام کی ترقی و سربلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
عمل کی۔
25۔آپ کی نظر میں نوجوان طبقے کے لیے كون سی ضروری چیزیں ہیں جن کا خیال رکھ کر ایک مثالی مسلمان بن سکتا ہے ؟
قرآن وسنت کی تعلیم اور علماء کی قربت۔
26۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت پسند آتی ہے ؟
توحید اور سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوعات
27۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟
جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟
اگر آپ کا اشارہ مسائل کی بنیاد پر مسلکی اختلافات ہیں تو اس پر متشدد نہیں ہونا چاہیے۔
مسائل قدیم ہوں یا جدید بہرحال ان کا حل اپنی استطاعت کے مطابق ہمیں قرآن وسنت سے ہی نکالنا ہے۔
28۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
مجھے نہیں لگتا کہ مجھ میں کوئی خاص مہارت و قابلیت ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
29۔پاکستانی سیاست میں بطور عالم دین شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں؟؟
میں عالم نہیں ہوں۔۔
اور پاکستانی سیاست تو اچھے خاصے عالم کو بھی جاہل بنا دیتی ہے۔
30- اپنی پسندیدہ شخصیات
اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔
كيا دین کے معاملے میں کسی شخصیت پر رشک آتا ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے بعد، امام بخاری ، امام مسلم، ابن تیمیہ اور محمد بن عبدالوہاب رحمہم اللہ
قرآن وحدیث کے بعد ابن تیمیہ اور محمد بن عبدالوہاب رحمہما اللہ کی کتب۔
جی ! ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر۔
31۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟
اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
شادی کے بعد ابتدائی ایام میں "کردار" ادا کرنے کی کوشش کی تھی مگر پتا چلا کہ جس کا کام اُسی کو ساجھے!
جو بھی کھانا اچھے طریقے سے پکا ہو۔ویسے پسندیدہ کھانوں میں مٹن، کدو، کلفے کا ساگ، دودھ کجھور اور شہد ہیں۔
تو پھر دوسری شادی کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
32۔ مطالعے كا كتنا شوق ہے؟
زياده ترمطالعہ کا ذریعہ کمپیوٹر ،یا براہ راست کتاب سے پڑھتے ہیں .؟
حد سے زیادہ۔
آجکل کمپیوٹر یا موبائل کے ذریعے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
33۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟
یہ تو میرے گھر والے یا دوست احباب ہی بتاسکتے ہیں۔

34۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
جی فورم کی حد تک۔

35۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔
اراكينِ محدث فورم کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
جن سے ملاقات ہوچکی
محترم انس مدنی بھائی
محترم رفیق طاہر بھائی
محترم شاکر اعوان بھائی
محترم حافظ عمران الہی بھائی
محترم ابوالحسن علوی بھائی
محترم قاری مصطفے راسخ بھائی
محترم محمد اصغر بھائی
محترم حافظ اختر علی بھائی
محترم کلیم حیدر بھائی
محترم ابراہیم کیلانی بھائی
محترم عبداللہ کیلانی بھائی
محترم شہزاد بھائی
محترم عبدالقہار محسن بھائی
محترم محمد آصف مغل بھائی
محترم ہابیل بھائی
محترم ساجد تاج بھائی
محترم ابن آدم بھائی
محترم عبدہ بھائی
محترم اہل حدیث بھائی
پیغام
پیغام تو تقریبا روزانہ کی بنیاد پر دیتا رہتا ہوں اسی کو کافی سمجھیں۔
جزاک اللہ خیرا
اللہ تعالی اراکین فورم اور انتظامیہ کو خوش وخرم رکھے اور نیک مقاصد میں کامیابی عطا کرے۔ آمین!
 
Top