• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم یوسف ثانی صاحب

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
یوسف ثانی بھایی آپ نے بتایا کہ آپ کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں
تو یہ بتایے کہ اولاد جب جسمانی طور بالغ ہو رہی ہو انہیں کس طرح سمجھانا چاہیے
الحمدللہ میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے ۔ سب سے بہترین طریقہ تو انہیں اس بارے میں کوئی مناسب کتاب دینا ہے۔ آج کل تو یہ کام ویسے بھی بہت ”آسان“ ہوگیا ہے۔ میرے سارے بچے (بیوی نہیں ۔ ابتسامہ) میری فیس بک کی فرینڈ لسٹ میں شامل ہیں۔ ایک تو ان پر ”نظر“ رہتی ہے۔ دوسرے میں اس قسم کے خاص مضامین انہیں ٹیگ کردیا کرتا ہوں۔ فیس بک سے قبل انہیں ای میل کردیا کرتا تھا۔ اب واٹس اَپ کی سہولت بھی ہے۔ آمنے سامنے بات چیت کے مقابلہ میں یہ بالواسطہ ابلاغ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
محترم یوسف ثانی صاحب ، آپ کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے ہماری درخواست پر انٹرویو کے لیے وقت مرحمت فرمایا ۔
لکھنے میں آپ نے جس طرح کی کوفت کا تذکرہ کیا ہے ، اس حالت میں بھی انٹرویو مکمل کرلینا آپ کی ہمت ہے ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔
حدیث پراجیکٹ کے حوالے سے آپ نے جس طرح کی فکر کا تذکرہ کیا ہے ، آپ کی نیک نیتی پر کوئی بھی شبہ نہیں ، لیکن قرآن و حدیث کو جب بھی اس انداز سے دیکھا گیا ہے ، اس کے کوئی اچھے نتائج برآمد نہیں ہوئے ۔
آپ مخصوص جلدوں ، اوراق کی حد بندی کی بجائے ’ افہام و تفہیم ‘ کو ہدف بنا کر اس پر کام کریں ، سارا دین سمجھانا سوائے انبیاء کے کسی کی ذمہ داری نہیں ، جو کرسکیں ، جتنا کرسکیں اچھے طریقے سے کریں ۔
جزاک اللہ خیرا ۔

افہام و تفہیم کو حدف بنا کر اس پر کام کرنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کچھ وضاحت کرسکتے ہیں کہ ایسا کیسے کیاجاسکتا ہے؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
2۔ میں اس وقت بھی ایک رومن فورم میں گذشتہ ایک عشرے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہوں۔ اس قسم کے فورم میں جانے کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ وہاں ”ٹریفک“ کتنی ہے۔ ابتسامہ
جزاکم اللہ خیرا یا شیخ.
منتظر رہیں. ان شاء اللہ بہت جلد بلاوا آسکتا ہے.
ویسے آپ کس رومن اردو فورم پر ہیں؟؟؟؟
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
جزاکم اللہ خیرا یا شیخ.
منتظر رہیں. ان شاء اللہ بہت جلد بلاوا آسکتا ہے.
ویسے آپ کس رومن اردو فورم پر ہیں؟؟؟؟
وہ ایک میڈیکل فورم ہے، آپ کے کام کا نہیں ۔ ابتسامہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
افہام و تفہیم کو حدف بنا کر اس پر کام کرنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کچھ وضاحت کرسکتے ہیں کہ ایسا کیسے کیاجاسکتا ہے؟
کسی موضوع پر اتنا لکھیں ، جس قدر سے آپ سمجھتے ہیں کہ مقصود شریعت کی وضاحت ہوگئی ہو ، خاص موضوعات لے لیں ، جب آپ تمام احادیث کا خلاصہ محدود صفحات میں پیش کرنے کی کوشش کریں گے ، تو ایک تواحاطہ نہیں ہوگا ، دوسرا پیغام ادھورا رہ جائے گا ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
دیکھ کر در پردہ گرمِ دامن افشانی مجھے
کر گئی وابستۂ تن میری عریانی مجھے

بن گیا تیغِ نگاہِ یار کا سنگِ فساں
مرحبا میں! کیا مبارک ہے گراں جانی مجھے


کیوں نہ ہو بے التفاتی ، اس کی خاطر جمع ہے
جانتا ہے محوِ پرسش ہائے پنہانی مجھے

میرے غم خانے کی قسمت جب رقم ہونے لگی
لِکھ دیا من جملۂ اسبابِ ویرانی ، مجھے


بدگماں ہوتا ہے وہ کافر ، نہ ہوتا ، کاشکے!
اس قدر ذوقِ نوائے مرغِ بستانی مجھے

وائے ! واں بھی شورِ محشر نے نہ دم لینے دیا
لے گیا تھا گور میں ذوقِ تن آسانی مجھے


وعدہ آنے کا وفا کیجے ، یہ کیا انداز ہے ؟
تم نے کیوں سونپی ہے میرے گھر کی دربانی مجھے؟

ہاں نشاطِ آمدِ فصلِ بہاری ، واہ واہ !
پھر ہوا ہے تازہ سودائے غزل خوانی مجھے


دی مرے بھائی کو حق نے از سرِ نو زندگی
میرزا یوسف ہے ، غالبؔ ! یوسفِ ثانی مجھے


یوسف ثانی کی کہانی
 
Top