• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
محدثین، مفسرین، فقہاء، نحاۃ اور مؤلفین میں سے قراء کرام

ادارئہ ’رشد‘​
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان کتاب ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺپر تیئس(۲۳)سال کے عرصہ میں بالتدریج نازل فرمایا۔ نزولِ قرآن سے لے کر آج تک،نبی کریمﷺ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین عظام رحمہم اللہ ، تبع تابعین رحمہم اللہ اور محدثین کرام رحمہم اللہ سمیت پوری اُمت اس کی حفاظت وقراء ت وغیرہ سمیت جملہ اُمور کا خصوصی اہتمام کرتی چلی آئی ہے اورعہدنبوی سے لے کر آج تک ہر دور اور ہرطبقہ میں قرآن مجید پڑھنے، پڑھانے اور سکھانے والوں کی ایک کثیر تعداد موجود رہی ہے، جن کوشمار کرنا محال ہے۔ مختلف علوم و فنون کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ متعدد محدثین کرام، فقہاء،نحاۃ، اہل لغت اور مفسرین اپنے مخصوص فن میں مہارت کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کے قاری اور قراء اتِ قرآنیہ کے ماہر بھی تھے۔ یہاں ہم محدثین،فقہاء ،مفسرین اور اہل لغت میں سے چند کے اسمائے گرامی نقل کررہے ہیں جو اپنے متعلقہ مہارت کے ساتھ ساتھ قراء ات کے بھی ماہر تھے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اس سلسلے میں ہم نے اختصار کے پیش نظر تمام فنون کے ماہرین کے طبقات میں سے ایک ایک نمایاں کتاب کا انتخاب کیا ہے اور اس میں موجود محدث،مفسر،فقیہ اور نحوی قراء کرام کی تخریج کر دی ہے۔ محدثین قراء کرام کی تخریج کے لئے إمام شمس الدین محمد بن أحمد بن عثمان الذہبی رحمہ اللہ کی کتاب سیرأعلام النبلاء کو منتخب کیا ہے،جبکہ مفسرین قراء کرام کی تخریج کے لئے حافظ شمس الدین محمد بن علی بن أحمد الداوودی رحمہ اللہ کی کتاب طبقات المفسرین، فقہاء حنابلہ کی تخریج کے لئے قاضی أبو الحسین محمد بن أبو یعلی رحمہ اللہ کی کتاب طبقات الحنابلۃ، فقہاء حنفیہ کی تخریج کے لئے قاضی أبو محمد عبد القادر بن محمد بن محمد بن نصر اﷲ ابن سالم بن أبو الوفاء القرشی الحنفی رحمہ اللہ کی کتاب الجواھر المضیَّۃ فی طبقات الحنفیۃ، فقہاء شافعیہ کی تخریج کے لئے عبد الرحیم الأسنوی(جمال الدین)رحمہ اللہ کی کتاب طبقات الشافعیۃ، فقہاء مالکیہ کی تخریج کے لئے الشیخ محمد بن محمد مخلوف رحمہ اللہ کی کتاب شجرۃ النور الزکیۃ فی طبقات المالکیۃ اورنحاۃ و لغویین کی تخریج کے لئے إمام جلال الدین عبد الرحمن بن أبو بکر السیوطی رحمہ اللہ کی کتاب بغیۃ الوعاۃ فی طبقات اللغویین والنحاۃ کو منتخب کیا گیا ہے۔
۔۔۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مزید برآں اِتمام فائدہ کے لیے مختلف علوم وفنون میں قلم اٹھانے والے متعدد مؤلفین کے علم تجویدوقراء ات سے تعلق سے متعارف کروانے کے لیے ہم نے معجم المولفین از الشیخ عمر رضا کَحَالَہ کا انتخاب کیا ہے، جس میں انتہائی عرق ریزی سے اُن تمام حضرات مؤلفین کی فہرستیں تیار کی گئیں ہیں، جنہوں نے مختلف علوم پر قلم اٹھایا ہے، لیکن وہ تجوید وقراء ات کی مہارت تامہ بھی رکھتے تھے۔
اس مضمون کا مطالعہ کرنے سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہر طبقہ میں محدثین،مفسرین ،فقہاء اور نحاۃ کے ساتھ ساتھ مختلف علوم وفنون کے نامور مؤلفین میں ماہرین تجوید وقراء ات کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، نیز یہ وہ اسماء گرامی ہیں جو فقط ہر طبقہ کی ایک ایک کتاب سے ماخوذ ہیں۔ اگر مزید کتب کی تخریج کی جائے تو یہ نام اس سے کئی گنا زیادہ ہوسکتے ہیں۔ مذکورہ مضمون کے مطالعہ سے بنیادی طور پر دو چیزیں معلوم ہوئی ہیں:
۔۔۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
٭ ہر دو ر اور ہر طبقہ میں قراء کرام کی ایک کثیرتعداد موجود رہی ہے، جن کو شمار کرنا محال ہے۔ ہم نے تمام محدثین، مفسرین، فقہاء، لُغَوِیین ، نحاۃ اور مؤلفین قراء کرام کے نام کے آخر میں تاریخ وفات بھی لکھ دی ہے، جس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کوئی بھی زمانہ ان قراء کرام سے خالی نہیں رہا۔
٭ مشہور و معروف قراء کرام کے علاوہ متعدد مؤلفین، محدثین،فقہاء، نحاۃ، اہل لغت اور مفسرین کریم اپنے مخصوص فن میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ قرآن مجیدکے قاری اور قراء اتِ قرآنیہ کے ماہر بھی تھے۔
مذکورہ کتب سے قراء کرام کے اسمائے گرامی کی تخریج کا یہ منفرد کام استاذالقراء قاری محمد ادریس العاصم﷾ کے ارشاد پر شروع کیاگیاتھا، جسے مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور کے چار اَرکان: محمد سلیم صادق، قاری عبدالوحید ،قاری کلیم اللہ فاروقی اور ابو عویمر قاری عبدالرحمن نے، سینئر ریسرچ اسکالر قاری محمد مصطفی راسخ ﷾کی راہنمائی اور نگرانی میں مکمل کیا۔ عملی نوعیت کے سارے کام کے بعد محدث قراء کرام کے طبقہ کو قاری محمد مصطفی راسخ﷾ نے مرتب کرکے مضمون کی شکل دی، جو اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ نیز بقیہ طبقات (مثلا طبقات مالکیہ،طبقات حنفیہ،طبقات شافعیہ،طبقات حنابلہ، طبقات مفسرین اور طبقات نحاۃ و لغات) کو مذکورہ دیگر حضرات نے مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ہے، جن کے ناموں کی تفصیل ہر طبقے کے ساتھ ساتھ ہی درج کی جارہی ہے۔(اِدارہ)
۔۔۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
سیر أعلام النبلاء​
(إمام شمس الدین محمد بن أحمد بن عثمان الذَّہبی رحمہ اللہ(م: ۷۴۸ھ))​
پہلا طبقہ : صحابہ رضی اللہ عنہم
٭ سیدنا سالم بن معقل مولی رضی اللہ عنہ أبی حذیفۃ(توفی فی غزوۃ یمامۃ) (سیر أعلام النبلا:۱؍۱۶۶)
٭ سیدنا أبی بن کعب رضی اللہ عنہ: ابن قیس بن عبید بن زید بن معاویۃ بن عمرو بن مالک بن النجار(م ۲۲ھ) (اَیضاً :۱؍۳۸۹)
٭ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ: ابن عمرو بن أوس بن عدی بن کعب بن عمرو بن ادی بن سعد بن علی بن اسد بن ساردۃ بن یزید بن جثم بن الخزرج (م:۱۸ھ) (ایضاً:۱؍۴۴۳)
٭ سیدنا عبد اﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ بن غافل بن حبیب بن شمخ بن فار بن مخزوم بن صاھلۃ بن کاھل بن الحارث بن تمیم بن سعد بن ھذیل بن مدرکۃ بن الیاس ابن حضر بن نزار (م: ۳۲ھ) (ایضاً :۱؍۴۶۱)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مذکورہ چاروں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں نبی کریمﷺکافرمان ہے: ’’خذوا القرآن من أربعۃ: ابن مسعود،وأبي،ومعاذ بن جبل،وسالم مولی أبی حذیفۃ‘‘(صحیح البخاري:۴۹۹۹، ترمذي :۳۸۱۲)
چار آدمیوں سے قرآن مجید سیکھو۔ سیدنا ابن مسعودرضی اللہ عنہ سے، ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے، معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے اور سالم مولی ابی حذیفہ رضی اللہ عنہ سے۔
٭ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ: ابن الضحاک بن زید بن لوذان بن عمرو بن عبد عوف بن غنم بن مالک بن النجار بن ثعلبۃ۔ الامام الکبیر،شیخ المقرئین والفرضیین،فقہی المدینۃ و کاتب الوحی۔(م ۴۵ھ)(ایضا :۲؍۴۲۶)
٭ سیدنا عقبۃ بن عامر الجہنی رضی اللہ عنہ الامام المقری أبو عبس۔ (م:۵۸ھ) (ایضاً :۲؍۴۶۷)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تابعین
٭ زر بن حبیش رحمہ اللہ:ابن حباثۃ بن أوس،الامام القدوۃ،مقرئ الکوفۃ مع السلمی(م۱۲۷ھ) (ایضاً :۴؍۱۶۶)
٭ أبو العالیۃ رحمہ اللہ:رفیع بن مہران الامام المقری الحافظ المفسر(م۹۰ یا ۹۳ یا ۱۰۶) (ایضاً : ۴؍۲۰۷)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
دوسرا طبقہ
٭ سعید بن جبیررحمہ اللہ: ابن ہشام،الامام الحافظ المقرئ المفسر الشھیر،أبومحمد (م:۹۵ھ) (ایضاً : ۴؍۳۲۱)
٭ یحیی بن وثاب رحمہ اللہ:الامام القدوۃ المقرئ،الفقیہ،شیخ القرائ،الأسدی الکاھلی، مولاھم،الکوفی أحد الأئمۃ الأعلام۔ (ایضاً :۴؍۳۷۹)
٭ یحیی بن یعمررحمہ اللہ: الفقیہ العلامۃ المقرء،أبو سلیمان العدوانی البصری،قاضی مرو ویکنی أباعدی۔(م:۹۰ھ سے قبل) (ایضاً :۴؍۴۴۱)
٭ مجاہد بن جبیررحمہ اللہ:الامام،شیخ القراء والمفسرین،أبو الحجاج المکی،الأسود، مولی السائب بن أبی السائب المخزومی۔(م:۱۰۲ھ، ۱۰۳ھ، ۱۰۴ھ، ۱۰۸ھ)(اَیضاً:۴؍۴۴۹)
٭ سلیمان بن قتۃ التیمیی رحمہ اللہ: مولاھم البصری،المقرئ،من فحول الشعراء (ایضاً:۴؍۵۹۶)
٭ الاعرج رحمہ اللہ:الامام الحافظ الحجۃ المقرئ أبوداؤد عبدالرحمن بن ھرمز المدنی الأعرج مولی محمد بن ربیعۃ بن الحارث بن عبد المطلب بن ہاشم۔(م:۱۱۷ھ) (ایضاً:۵؍۶۹)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تیسراطبقہ
٭ طلحۃ بن مصرف رحمہ اللہ: ابن عمرو بن کعب، الامام الحافظ المقرئ المجود، شیخ الاسلام، ابومحمد الیامی الھمدانی الکوفی (م:۱۱۲ھ) (ایضاً :۵؍۱۹۱)
٭ عاصم بن أبی النجودرحمہ اللہ: الامام الکبیر مقرئ العصر،أبوبکر الأسدی مولاھم الکوفی واسم أبیہ بھدلۃ۔ (م:۱۲۷ھ یا ۱۲۸ھ) (ایضاً :۵؍۲۵۶)
٭ عبد اللہ بن عامررحمہ اللہ: ابن یزید بن تمیم الامام الکبیرمقرئ الشام و احد الأعلام ابوعمران الیحصبی (م :۱۱۸) (ایضاً :۵؍۲۹۲)
٭ عبد اللہ بن کثیررحمہ اللہ: ابن عمرو بن عبد اﷲ بن زاذان بن فیروزان،بن ھرمز،الامام العَلَم،مقرئ مکۃ،واحد القراء السبعۃ أبو معبد الکنانی الداری المکی مولی عمرو بن علقمۃ۔ (م: ۱۲۰ ھ یا۱۲۲ھ) (ایضاً :۵؍۳۱۸)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
چوتھاطبقہ
٭ الأعمش رحمہ اللہ: سلیمان بن مھران،الامام شیخ الاسلام،شیخ المقرئین والمحدثین، أبومحمد الأسدی (م:۱۴۷ھ یا ۱۴۸ھ) (ایضاً :۶؍۲۲۶)
 
Top