• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث العصر حافظ زبیرعلی زئی رحمہ اللہ رحمۃ وواسعۃ وفات پاگئے ہیں

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ سبحان وتعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں اور انہیں جنت فردوس میں جگہ نصیب فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے.آمـــین !!!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے:

«فَضْلُ الْعَالِمَ عَلىٰ الْعَابِدِ کَفَضْلِ الْقَمَرِ لَیْلَةَ الْبَدْرِ عَلٰى سَائر الْکَوَاکِب» (سنن ابن ماجہ: 219)
'' عالم باعمل کی فضیلت عابد کے مقابلے میں ایسی ہے جیسی بدرِ تمام کو سارے ستاروں پر ہے۔
''
آنحضرت ﷺ نے مزید فرمایا:

«لَئِنْ تَمُوْتُ قَبِیْلَةٌ بأسْرها اَیْسَرُ عَلٰى اللهِ مِنْ مَوْتِ عَالِمٍ» (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: ۱؍۲۰۱، ۲۰۲)
''اگر کوئی قبیلہ اپنے تمام افراد سمیت مر جائے تو اللہ کے ہاں اس کا مرجا نا ایک عالم کے مرجانے سے زیادہ آسان ہے۔''

کیونکہ ایک عالم ربّانی کے دنیا سے اُٹھ جانے سے علم و حکمت، دانش و فرزانگی، حق گوئی وبے باکی اور ہم دردی و غم گساری کے پہاڑ زمین بوس ہو جاتے ہیں۔ ایک عربی شاعر نے مذکورہ بالا حقائق کو درج ذیل اشعار میں بیان کیا ہے:

لَعَمْرُكَ مَا الرزِّیَّةُ فَقْدُ مَالٍ
وَلَا شَاةٌ تَمُوْتُ وَلَا بَعِیْرُ
وَلٰکِنْ الرّزِیَّةُ فَقْدُ حِبْرٍ
یَمُوْتُ بِمَوْتهِ خَلْقٌ کَثِیْرٌ

''تیری عمر کی قسم مال و زر کا ہاتھ سے جاتے رہنا قابل افسوس مصیبت نہیں ہے اور نہ ہی کسی بکری یا اونٹ کا مر جانا مصیبت سمجھا جاتا ہے۔ اصلی اور حقیقی مصیبت تو کسی عالم کا ہاتھ سے جاتے رہنا ہے کیونکہ اس کی موت سے بہت سی مخلوق مر جاتی ہے۔''
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
انا لله وانا اليه رجعون
کئی سالوں سے شیخ سے ملنے کی خواہش تھی۔ لیکن کبھی مل نہ سکا۔ اے اللہ ان کے تمام گناہ معاف فرما اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
زبان سے یہی الفاظ بے ساختہ نکل آئے۔۔''آنکھ رو رہی ہے اور دل رنجیدہ ہے اور ہم زبان سے نہیں کہتے مگر وہی بات جس سے ہمارا پروردگار راضی ہو اور اے شیخ ہم تمہاری جدائی سے بڑے غمگین ہیں''
یہ وہی الفاظ ہیں جو نبی رحمتﷺنے اپنے پیارے بیٹے ابراہیم کی جدائی میں ادا کیے تھے۔
 
Top