• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جوابِ شکوہ کے لیے شکوہ کیا جانا ضروری تھا۔
میں اسے یوں کہنا پسند کروں گا:
''جواب شکوہ'' کےلئے کیا ''شکوہ '' کیا جانا ضروری تھا!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ہر ایک کا نقطہ نظر ہے۔مجھے اس دفعہ یہی محسوس ہوا کہ جواب شکوہ ہماری ضرورت تھا لیکن اس کے لیے شکوہ کیا جانا ضروری تھا۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے ۔​
لايؤمن أحدكم حتى أكون أحب إليه من والده و ولده و الناس أجمعين - ( صحیح البخاری 14 )
اس وقت تک کوئی بھی کامل ایمان والا نہیں ہوسکتا ہے ، جب تک مجھے اپنے والدین و اولاد اور تمام لوگوں سے عزیز نہ جانے ۔
حرمت رسول کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے ، مسلکی ، جماعتی ، تحریکی اور ہر قسم کی دھڑے بازیانہ دلچسپیوں سے اوپر اٹھ کر سوچنا چاہیے ۔
جس طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز حتی کہ اپنی جان سے بھی عزیز تر قرار دیا تھا ، اور حضور نے ان کی تحسین فرمائی تھی ، آئیے سوشل میڈیا بر اللہ و رسول اور مقدس شعائر کی تضحیک و تحقیر کے خلاف ہم سب حسی و معنوی ، جماعتی و غیر جماعتی مفادات کو پس پشت ڈال کرگستاخوں کے خلاف سینہ سپر ہوجائیں ۔
یا اللہ حرمت رسول کے دفاع کے لیے ہمیں امیر المؤمنین عمر رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر چلا ، گستاخوں کے خلاف ہمیں وہی جذبہ فاروقی عطا کر ، کہ تلواریں میانوں سے نکلنے کو ہر وقت تیار ہوں ، اور کسی بھی بد طینت اور گستاخ کا سر تن سے جدا کرنے میں ہمارے سامنے سوائے ’ شرعی اجازت ‘ کے کوئی چیز رکاوٹ نہ ہو ۔​
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
عوام الناس پر یوں حملے کرنے کی اسلام کسی بھی صورت اجازت نہیں دیتا اور نا ہی شرکیہ اڈوں کی سرپرستی کرنے کی.
کاش!! یہ مزاروں عرسوں وغیرہ پر اسی بنیاد پر پابندی لگا دیں..شائد لوگوں میں شرک کے مظاہر کم ہو جائیں..
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
آج پتہ چلا کہ ”سحی مسلم“ نام کی بھی کوئی حدیث کی کتاب ہے.........ابتسامہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
عوام الناس پر یوں حملے کرنے کی اسلام کسی بھی صورت اجازت نہیں دیتا اور نا ہی شرکیہ اڈوں کی سرپرستی کرنے کی.
کاش!! یہ مزاروں عرسوں وغیرہ پر اسی بنیاد پر پابندی لگا دیں..شائد لوگوں میں شرک کے مظاہر کم ہو جائیں..
انہیں یہ دلیل نہ سکھائیں ، مسجدیں بھی بند کریں گے ، دہشت گرد وہاں بھی آجاتے ہیں ۔
کیونکہ ’ مسجدیں ضروری ہیں ، جبکہ دربار نہیں ‘ یہ بات بھی سمجھ آئے ، اس کی کوئی گارنٹی نہیں ۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
مغرب کی اذان ہوتے ہی کتے بھونکنے لگے۔میں نے ایسا کبھی دیکھا نہ سنا۔ایک بچی چلتی ہوئی میرے پاس آئی اور شرمندہ شرمندہ سی کہنے لگی"پتا نہیں،اذان ہوتے ہی یہ کتے کیوں بھونکنے لگتے ہیں؟"کتے شہر کے بھونکتے تھے اور دفاع اسے کرنا پڑا۔مجھے اس پر بہت پیار آیا۔
میں نے مسکرا کر اسے بتایا"کوئی بات نہیں بچے!!آپ کے شہر کے کتے اذان پر بھونکتے ہیں اور ہمارے شہر کے انسان اسلام پر بھونکتے ہیں۔"
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ایک ورکشاپ میں جانا ہوا ، وہاں دو تین پاکستانی لڑکے میچ دیکھنے میں مصروف تھے ، ایک بھائی ساتھ ساتھ مخصوص انداز میں کھلاٗڑیوں کو پیار محبت بھری گالیاں بھی نکال رہے تھے ۔
میں نے کہا ! آپ نے کبھی میچ دیکھتے ہوئے ساتھ مونگ پھلی کھائی ہے ؟
کہنے لگا : کئی بار
عرض کیا : آخر میں آپ نے دیکھا ہوگا ایک ایک کرکے گرنے والے چھلکوں کا ایک ڈھیر لگا ہوا ہوتا ہے ۔
یہ جو آپ ساتھ ساتھ گالیاں نکال رہے ہیں ، یہ ایک ایک کرکے میچ ختم ہونے تک ایک پہاڑ بن جائے گا ۔ گالی تو ایک بھی غلط ہے ،لیکن تفریح کے ساتھ ساتھ گناہوں کا پہاڑ تعمیر کرلینا اس سے بھی زیادہ غلط ہے ۔
 
Top