• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
’محدث بک ‘ کو آباد رکھنے والے اخوان و اخوات کو ہدیہ سپاس پیش کرتے ہیں۔
اخی نعیم صاحب اور اخت ولید صاحبہ کی تحریریں ہمیشہ منفرد اور انوکھی ہوتی ہیں۔ محترم نعیم صاحب کی تحریر مختصر ہو یا طویل ( جو کہ کم ہی ہوتی ہے ) حد درجہ کا ابلاغ ہوتاہے ۔
اللہ مزید برکت دے ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
سانپوں کے مقدر میں وہ زہر کہاں جو انسان عداوت میں اگلتے ہیں......!!!
منقول
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
’محدث بک ‘ کو آباد رکھنے والے اخوان و اخوات کو ہدیہ سپاس پیش کرتے ہیں۔
اخی نعیم صاحب اور اخت ولید صاحبہ کی تحریریں ہمیشہ منفرد اور انوکھی ہوتی ہیں۔ محترم نعیم صاحب کی تحریر مختصر ہو یا طویل ( جو کہ کم ہی ہوتی ہے ) حد درجہ کا ابلاغ ہوتاہے ۔
اللہ مزید برکت دے ۔
شکرا اخی!
فارم پر کچھ عرصے سے اکیلا پن محسوس کرتی ہوں ورنہ یقین کیجیے کہ انٹرنیٹ پر محدث فارم سے مجھے میکے والے احساسات ملتے ہیں))الحمدللہ!
جب کبھی ف ب پر کچھ نیا لکھوں۔دل میں کچوکے ہی لگتے رہتے ہیں کہ فارم پر لکھنا چاہیے تھا لیکن جب کبھی اپنی ذاتی زندگی بارے کچھ لکھوں گی تو یہ طے ہے کہ فارم پر ہی لکھوں گی۔باذن اللہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
"دیکھا مسز عنبر کو۔۔شاہانہ مزاج اور زندگی۔۔ہائے جی۔۔بس لوگوں کے نصیب۔۔مٹی میں ہاتھ ڈالو تو سونا نکلے۔۔۔" وہ کھڑکی کے کواڑ میں کھڑی انہیں ٹیرس میں بیٹوں کے ساتھ باتیں کرتا دیکھ رہی تھی"اور ایک ہم جیسے۔۔۔بس ناں"وہ بد دلی سے کھڑکی چھوڑ کر پیچھے ہوئی۔
ضمیر اسے مگن بڑبڑاتا دیکھ کر ادھر سے گزرتے گزرتے رک گیا۔"اہاں!مسز عنبر۔۔اچھی ہیں بہت۔۔اچھی بات ہے کہ انہوں نےسکھ کا سانس لیا بالآخر"وہ کھڑکی سے جھانکتا زیر لب مسکرا رہا تھا۔سن کر ان سنی کرنا کہاں سے اس کا شیوہ تھا۔
اسکے چہرے کے زاویے بدلنے لگے،چہرہ سرخ پڑا۔ضمیر نے پلٹ کر اسے درشتگی سے دیکھا۔وہ خوفزدہ سی بولنے کے لیے پر تولتی ادھر ہی رک گئی۔
"بس۔۔شکر گزاری نہ کیجیے گا کبھی۔لاکھوں کیا کروڑوں سے اچھی ہو اور ایسے لوگوں کو تو درے لگنے چاہئیں جو سمجھتے ہیں کہ بس آپ نے جھولا جھولا اور آسمان پر جا اترے اور اب وہاں مزے سے تارے توڑ توڑ خوش ہوتے ہیں۔کون جانے کہ اس جھولے پر کتنے کانٹے تھے،جس سے پاوں زخم زخم ہوئے،زخم رستے رہے،ابھی تک رس رہے ہیں۔خود دار نہ ہوتے تو خود آ کر دکھاتے۔آسمان پر تارے توڑتے ہوئے کتنی دفعہ لگا کہ بس اب گرے کہ اب۔ہاتھ ان گیسوں کے آلاو کو پکڑتے انگارہ ہو جاتے۔۔مگر آپ کو کیا؟آپ کو تو ان کا جھولا لینا ہی کاٹ گیا۔جانتی بھی ہو کیا کہ وہ جھولا اپنے بدن سے ٹکڑے کاٹ کاٹ کر بنایا گیا تھا۔۔مفت میں بیٹھے بٹھائے نہیں ملا۔۔شکر گزاری کرنا سیکھو۔طعنے مارنا آسان ہوتے ہیں لیکن سہنا آسان نہیں ہوتا"
وہ ابھی تک سن کھڑی، ہنستی مسکراتی مسز عنبر کو دیکھ رہی تھی۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
اگر آپ یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ دل اور دماغ کی کس بات کو کب،کہاں اور کس طرح مقدم اور موخر کرنا اور ان میں توازن برقرار رکھنا ہے تو دنیا میں آپ سے بڑا بیوقوف پیدا ہی نہیں ہوا۔فتدبر!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
یاددہانی!
امسال رمضان المبارک شدید گرمیوں میں ہے۔اس گرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اہم نیکی کمانا نہ بھولیے۔افطار میں پانی تو ہر ایک پیتا ہے لیکن ہر ایک کے نصیب میں ٹھندا پانی نہیں ہوتا۔کسی کے پاس فریج کی استطاعت نہیں تو کہیں گرمی کے ہوشربا بجلی کے بل دینے کی استطاعت نہیں۔اگر آپ صاحب استطاعت ہیں اور فریج،فریزر چالو ہے تو دو سے تین برف کےاضافی کٹورے رکھ لیا کریں۔برف بن جائے تو شاپنگ بیگ میں ڈال کرفریزر میں رکھ دیں۔کٹورے دوبارہ بھر دیں ۔جسے ضرورت ہو،بلا روک ٹوک دیں۔اگر کوئی کہہ نہیں رہا تو خود پوچھیں کہ برف چاہیے ہو تو بتائیے۔یقین کیجیے بہت معمولی سا کام ہے لیکن اس کے بدلے کتنا ڈھیر اجر آپ کے اعمال نامے میں رقم ہونے کو ہے۔آپ نہیں جانتے!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
جو انسان اپنے من و سلوی پر شکرگزار نہیں ہوتا بلکہ مزید کی طلب رکھتا ہے تو اس سے اس کا من و سلوی چھین لیا جاتا ہے۔رہا مزید تو اس کی اوقات تو تھی ہی نہیں (مسکراہٹِ خفیفہ)
اپنے من و سلوی پر شکرگزار ہونا سیکھیے۔اچھے رہیں گے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اللہ کی طرف سے نعمت کا احساس ہونا ایک بہت بڑی نعمت ہے۔اللہ کی طرف سے ’ سزا ‘ کا احساس نہ ہونا بھی ایک ’ سزا ‘ ہے ۔ لہذا ہمیں اللہ کے ساتھ اپنے ’ تعلق ‘ کو محسوس کرتے رہنا چاہیے۔کہ اللہ تعالی کس طرح ہمیں اپنے اعمال کے سبب ’ خیر ‘ یا ’ شر ‘ کی طرف دھکیل رہا ہے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اگر ہر کوئی اپنے اپنے ’ محسنین ‘ کی غلطیوں پر ’ چپ سادھ ‘ لے تو’ کلمہ حق ‘ کا فریضہ ادھورا رہ جاتا ہے ۔ دھڑے بازیوں کی ابتدا و انتہا یہی رویہ ہے ۔
صحیح کو صحیح کہیں ، غلط کو غلط . البتہ صحیح کی بنا پر غلط بھی صحیح یا غلط کی بنا پر صحیح کو بھی غلط بتانے والے دونوں رویے درست نہیں ۔ عدل و انصاف کے تقاضے ہر جگہ پورے ہونے چاہییں ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
برسبیل تذکرہ
میرے ابا جی، امی جی، کوئی بھائی یا بہن یا دوست یا اجنبی مجھے کوئی کام کہتا ہے تو میں اپنی استطاعت کے مطابق بجا لاتا ہوں..
اور جب بیوی کوئی کام کہتی ہے تو مجھے رن مریدی کا خدشہ لاحق ہو جاتا ہے..
بعض بھائیوں کے لیے غور و فکر کے لیے عرض کیا ہے...ابتسامہ!
 
Top