• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
۔۔۔ دوسرے الفاظ میں یہ مان لیا جا سکتا ھیکہ شعور و عقل جنمیں مفقود ھو وہ صرف شور مچایا کرتے ہیں؟
یہ سوال پھر بھی پریشان کر سکتا ھے کے "عقل" ھونے یا ھونے کا "شعور" کس طرح ھو سکتا ھے !
جواب میں "شور" نا مچایا جائے ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
معذرت ٹائیپنگ کی غلطی ، صحیح اس طرح ھے :

۔۔۔ دوسرے الفاظ میں یہ مان لیا جا سکتا ھیکہ شعور و عقل جنمیں مفقود ھو وہ صرف شور مچایا کرتے ہیں؟
یہ سوال پھر بھی پریشان کر سکتا ھے کے "عقل" ھونے یا نا ھونے کا "شعور" کس طرح ھو سکتا ھے !
جواب میں "شور" نا مچایا جائے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
والدہ چپ کروانے کے سارے جتن کرچکی ہیں، لیکن ڈیڑھ دو سال کا بچہ مسلسل چیخ وپکار کر رہا ہے. اپنی پریشانی و گھبراہٹ پر قابو پانے کے لیے وہ کبھی کبھار منے کے ابا کے متعلق بھی کچھ کہہ دیتی ہیں.... مجھے چار سال پہلے مکہ کا وہ سفر یاد آگیا، جب ہم خولہ بیٹی کے ساتھ عمرہ کو جارہے تھے، بس کے ماحول کی وجہ سے مسلسل روتی رہی.... ایسی صورت حال میں والدین بہت پریشر میں ہوتے ہیں، کیونکہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کسی بھی کوئی قت کوئی مرد یا عورت الجھ کر سنانا شروع کردیں گے کہ تم سے بچہ ہی چپ نہیں ہوتا.... حالانکہ سوچنے والی بات ہے کہ کوئی والدین جان بوجھ کر بچے کو رلانا چأہیں گے؟ بہر صورت نہ مجھے مکہ والی بس میں اور نہ اس خاتون کو اب تک کسی نے کچھ کہا ہے.... اور میرے مطابق یہی رویہ مناسب ہے... بچوں کی چیخ و پکار پر شور وہی مچاتے ہیں جن کا یا تو اپنے بچے ہیں نہیں یا پھر وہ رحمت و شفقت سے محروم کردیے گئے ہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
سارا وقت وہ گھر میں ہی رہتی تھی.. گھر سے نکلنے کا واحد راستہ مین دروازہ ہے.. جو اُس کے لیے میں صبح و شام کھول دیا کرتا تھا تاکہ وہ باہر کی دنیا سے بھی واقف رہے اور اپنے آپ کو قیدی محسوس نہ کرے.. پرسوں شام بھی اپنے جزوی معمول کے مطابق دروازے سے باہر سیڑھیوں میں بیٹھی ہوئی تھی.. اور قریب قریب ہماری نظروں میں ہی تھی.. دروازہ تھوڑا سا کھول کر آگے پردہ کر دیا جاتا تھا تاکہ اُس پر نظر بھی رہے.. اچانک ہمیں محسوس ہوا کہ وہ ایک جانب بھاگی ہے.. میں دروازے پر گیا اور گلی میں دونوں جانب جھانکا لیکن وہ نظر نہ آئی.. پھر پوری گلی دیکھ ڈالی.. گلی میں دو گھروں کے دروازے کھلے ہوئے تھے، وہاں سے بھی پتا کر لیا.. آس پاس جو گاڑیاں کھڑی تھی اُن کے نیچے بھی تانک جھانک کر لی، محلے کے دو تین بچوں نے آس پاس کی گلیاں بھی دیکھ ڈالیں.. لیکن بے سود... فی الحال تک سمجھنے سے قاصر ہوں کہ وہ گم ہوئی ہے یا کسی نے اٹھا لیا ہے.
گو کہ وہ بیگم کی بلی تھی لیکن میں اُسے بیٹیوں جیسا ہی پیار کرتا تھا، یہاں تک کہ میں اُس کے لیے دعائیں کیا کرتا تھا کہ اللہ اسے ہمارے گھر سے اچھا گھر دے... بیگم اس دعا پر بہت سٹپٹاتی تھی... اور اُس سے کوئی جواب نہ بن پڑتا تھا.. ابتسامہ!
شائد.. اللہ تعالی نے میری دعا قبول کر لی ہو.. واللہ اعلم
انا للہ وانا الیہ راجعون
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہماری دعا ہے، کہ گھر لوٹ آئے!
آپ کے گھر کے آگے پیچھے کہیں CPEC کا کام تو نہیں چل رہا!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہماری دعا ہے، کہ گھر لوٹ آئے!
آپ کے گھر کے آگے پیچھے کہیں CPEC کا کام تو نہیں چل رہا!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آمین یا رب العالمین!

نہیں!
البتہ انہی کے بھائی بند "او ایل ایم ٹی" کا کام قریب تین سال سے کر رہے ہیں اور باوجود اس کے محلے کی تمام آوارہ و پالتو بلیاں اپنی طبعی و خوشحال زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں... بہرحال.. لاہوریوں پر کھوتا کھانے کا الزام ضرور ہے!.. ابتسامہ!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہماری دعا ہے، کہ گھر لوٹ آئے!
آپ کے گھر کے آگے پیچھے کہیں CPEC کا کام تو نہیں چل رہا!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آمین یا رب العالمین!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
رکشے میں بیٹھا تھا، اونچی آواز سے گانا شروع ہوگیا، عرض کیا کہ جناب اس کو بند کردیں، آواز آئی قوالی لگا دو! بس پھر کیا تھا وہی ڈھول ڈھمکا... مکمل سفر سننا پڑا. یہ سوچتا رہا کہ گانے پر میری خاموشی زیادہ غلط ہوتی یا اب ٹوک کر زیادہ بڑی غلطی کرلی ہے۔ بہرصورت میں قوالی کو گانے سے بھی بڑا گناہ سمجھنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ لیکن بعض قوالیوں اور نعتوں میں گانے بجانے والی تمام قباحتیں بدرجہ اتم موجود ہوتی ہیں۔ عشق معشوقی نہیں ہوتی، لیکن اس کے مد مقابل شرکیات و بدعیات کی بھرمار ہوتی ہے۔
 
Top