• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث فورم سافٹ ویئر اپ گریڈ: زین فورو 1.3

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
الحمدللہ، زین فورو کا لائسنس اپ گریڈ خرید لیا گیا ہے۔ اور ہماری بنیادی تیاریاں مکمل ہیں۔ یعنی نئے ورژن کے لئے اردو ایڈیٹر، ٹیگز، بنیادی سی ٹیمپلیٹ ڈیزائن، بنیادی سی اردو لینگویج فائل، یہاں استعمال ہونے والے اکثر ایڈآن کی اپ گریڈ وغیرہ پر ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگر انٹرنیٹ دستیاب رہا تو آج رات کسی وقت فورم کو اپ گریڈ کے مراحل سے گزار دیا جائے گا۔ ایسی صورت میں آپ کو کچھ دیر تک فورم پر رسائی حاصل نہیں ہو سکے گی۔ اپ گریڈ کا بنیادی پراسیس تو پندرہ بیس منٹ سے زیادہ وقت نہیں لے گا۔ البتہ اپ گریڈ کے بعد کی اہم سیٹنگز کچھ رات میں اور بقیہ کل صبح میں ہی کر سکوں گا۔ بعد میں آپ حضرات کے فیڈ بیک کی بنیاد پر مسئلے مسائل نمٹاتے رہیں گے۔ ان شاءاللہ۔

اس اپ گریڈ سے بنیادی طور پر آپ درج ذیل اہم سہولیات کی توقع رکھ سکتے ہیں:

1۔ زیادہ تیز رفتار براؤزنگ
2۔ خصوصیت سے موبائل یوزرز کے لئے کثیر سہولیات، بشمول ریسپانسیو ڈیزائن۔ یعنی دائیں بائیں اسکرولنگ سے نجات۔
3۔ ٹائنی ایم سی ای پرانے ایڈیٹر کی جگہ بالکل نیا اور تیز رفتار ایڈیٹر۔ ری ڈیکٹر
4۔ ایک سے زائد پوسٹس سے ایک ساتھ اقتباسات لینے کی سہولت۔ نیز اقتباس کی ہائٹ فکسنگ۔ مطلب کہ لمبے لمبے اقتباسات لینے والوں کے لئے لمحہ فکریہ اور موبائل یوزرز کے لئے خوشخبری!
5۔ ناظمین حضرات کے لئے متعدد سہولیات ۔۔ خفیہ، ابتسامہ
6۔ ذاتی گفتگو کے نظام میں منیجمنٹ کی سہولیات۔
7۔ دستخط مینجمنٹ و پرمیشن۔۔
8۔ رپورٹنگ نظام میں بہتری
9۔ ڈریگ اینڈ ڈراپ فائل اپ لوڈنگ
10۔ انڈیکسنگ و سرچ نظام میں بہتری۔

تلک عشرۃ کاملۃ۔۔۔!

دعاؤں کے ساتھ، مسائل کی رپورٹنگ میں تعاون اور صبر کی درخواست ہے!!
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
الحمدللہ، بیس منٹ کے اندر ہی فورم اپ گریڈ کر لیا گیا ہے۔ کچھ چیزیں فی الحال درست کام نہیں کر رہی ہوں گی۔ یہ متوقع ہیں۔ ابھی مسائل وغیرہ کی رپورٹنگ نہ کیجئے۔ کیونکہ فی الحال جو مسائل ہیں، وہ معلوم ہیں۔ کچھ دیر بعد جب ہم اپنی جانب سے فائنل کر لیں تو پھر بتا دیں گے۔

فی الحال @عمیر بھائی ڈیزائن کے حوالے سے مسائل کو دیکھ رہے ہیں۔ اور میں دیگر تکنیکی خرابیوں اور ایڈآن وغیرہ کی اپگریڈنگ میں مصروف ہوں۔ بعض الفاظ اور کئی جملے انگریزی حروف میں نظر آ ئیں گے۔ کیونکہ اس نئی اپ گریڈ کے ساتھ ترجمہ کی فائل بھی اپڈیٹ ہونی ہے۔ جس پر کافی کام ہونا باقی ہے۔ ترجمہ کا کام تو شاید کئی ہفتوں تک چلے گا۔ بقیہ اہم چیزیں ابھی آدھ گھنٹے تک ٹھیک ہو جانی چاہئیں۔ ان شاءاللہ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اگر ٹیکسٹ ایڈیٹر بی بی کوڈ کی جگہ HTML کوڈ میں ہوتا تو فارمیٹنگ میں بہت آسانی ہونی تھی۔
ورنہ آپ ہی کوئی طریقہ بتائیں جس سے ورڈ کی فارمیٹنگ یہاں پیسٹ کی جا سکے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
اگر ٹیکسٹ ایڈیٹر بی بی کوڈ کی جگہ HTML کوڈ میں ہوتا تو فارمیٹنگ میں بہت آسانی ہونی تھی۔
ورنہ آپ ہی کوئی طریقہ بتائیں جس سے ورڈ کی فارمیٹنگ یہاں پیسٹ کی جا سکے۔
آپ کی بات بالکل درست ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر میں فارمیٹنگ کا عموماً کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔
لیکن اس سے دیگر دو بڑے مسائل ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی بڑا فورم اپنے یوزرز کو ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر کی سہولت فراہم نہیں کرتا۔ حالانکہ یہ کوئی اتنا مشکل کام بھی نہیں ہے۔
ایک مسئلہ تو سیکورٹی کا ہے۔ کیونکہ ایچ ٹی ایم ایل کے بعض کوڈ ز سیفٹی بریک کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہر شخص اپنی مرضی کی فارمیٹنگ کرے گا تو فورم پر تحاریر میں یکسانیت نہیں رہے گی۔ جسے فقط ٹیگز کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ابھی اس ایڈیٹر میں فی الحال آپ تحریر کا سائز چھوٹا بڑا کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اس کے لئے بٹن موجود ہے۔ تو کچھ لوگ تحریر کے خاص حصوں پر زور دینے کے لئے پوائنٹ سائز بہت بڑا رکھ لیتے ہیں۔
تو بعض لوگ بہت چھوٹا رکھتے ہیں، جو موبائل وغیرہ میں پڑھنا مشکل ہو جاتا ہے۔
جبکہ ٹیگز کی صورت میں ہر ایک کے پاس عموما دو ہی آپشن ہیں کہ یا تو ایسے ٹیکسٹ پر کوئی ہیڈنگ کا ٹیگ لگا کر اسے نمایاں کیا جائے ورنہ ہائی لائٹ کا فیچر استعمال کیا جائے۔
اس سے پورے فورم پر تحریر میں یکسانیت رہتی ہے۔
اور دوسرا فائدہ یہ ہے کہ مثلا کل کو ہائی لائٹ میں بیک گراؤنڈ کلر جو کہ فی الوقت پیلا ہے، اسے نیلا، گلابی کچھ بھی کرنا ہوتو ہم ایک چھوٹی سی کمانڈ سے پورے فورم پر یہ تبدیلی کر سکتے ہیں جو کہ ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر مہیا کر دینے کی صورت میں ممکن نہیں۔۔۔!

لہٰذا اگرچہ فارمیٹنگ کے حوالے سے یہ مسئلہ ضرور ہے کہ ورڈ فائل سے فارمیٹ سمیت ٹیکسٹ کاپی نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن آپ کا چونکہ بلاگ بھی ہے۔ میرا مشورہ تو یہی ہے کہ آپ اپنے بلاگ پر بھی کبھی ورڈ فائل سے ٹیکسٹ براہ راست بلاگ کے ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر میں کاپی نہ کریں۔ اس کی وجہ آپ کو آسانی سے سمجھ آ جائے گی، اگر آپ ورڈ سے کاپی پیسٹنگ کے بعد ایڈیٹر کا کوڈ والا بٹن دبا کر اس ٹیکسٹ کا کوڈ دیکھ لیں۔ کیونکہ ورڈ سے فقط مواد کاپی نہیں ہوتا، بلکہ سینکڑوں لائنوں کا فضول ٹیکسٹ بھی کاپی ہو جاتا ہے جو بلاوجہ ڈیٹابیس پر بوجھ بھی ہوتا ہے اور سرچنگ میں بھی مسائل پیدا کرتا ہے۔ نیز ایسے ٹیکسٹ کی رینڈرنگ مختلف ڈیوائسز، کمپیوٹر، آئی پیڈ، فون وغیرہ اور مختلف براؤزرز پر مختلف انداز میں ہوتی ہے۔

پھر بھی آپ مجھے اپنی ورڈ کی کوئی فائل دیجئے، جسے آپ یہاں پیسٹ کرنا چاہتے ہوں، میں اسے دیکھ کر کوئی آسان طریقہ ڈھونڈتا ہوں، ان شاءاللہ۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت خوب۔۔!آج تو روبوٹس بھی فارم پر جھانک تانک کر رہے ہیں:)
براؤزنگ سپیڈ بہت تیز ہو گئی ہے۔ماشاءاللہ۔لیکن میرا ٹیکسٹ کلر غائب ہو گیا ہے):
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

شاکر بھائی ایک چیز کا ضرور اضافہ کریں، امیج ڈائریکٹ فورم کے ایڈیٹر سے ہی اپلوڈ ہو جائے تو بہتر ہوگا، امیج سائٹ پر جاکر امیج اپلوڈ کرنا اور پھر اسکا لنک لگانا کافی مشکل کام ہوتا ہے اس بار اس سے بچائے
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
پھر بھی آپ مجھے اپنی ورڈ کی کوئی فائل دیجئے، جسے آپ یہاں پیسٹ کرنا چاہتے ہوں، میں اسے دیکھ کر کوئی آسان طریقہ ڈھونڈتا ہوں، ان شاءاللہ۔
ایک فائل ہو تو دوں نہ، لیکن جو ٹیمپلیٹ میں نے بنایا ہے اس پر ہی راویوں پر کام کرنےکا ارادہ ہے لیکن بار باروہاں سے یہاں کاپی پیسٹ کرنا پھر اس کو فارمیٹ کرنا بہت مشکل ہو گا۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،

شاکر بھائی ایک چیز کا ضرور اضافہ کریں، امیج ڈائریکٹ فورم کے ایڈیٹر سے ہی اپلوڈ ہو جائے تو بہتر ہوگا، امیج سائٹ پر جاکر امیج اپلوڈ کرنا اور پھر اسکا لنک لگانا کافی مشکل کام ہوتا ہے اس بار اس سے بچائے
متفق!!
 
Top