• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز محدث فورم پر عربی کورس؟

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم
ماشاءاللہ، خضر حیات بھائی کی اس تھریڈ میں ایکٹیوٹی دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے( میرے خیال میں ایک اور بھی سلسلے کا آغاز کیا جائے جس میں خضر حیات بھائی ہم سب کو عربی سکھایا کریں۔ ابتسامہ)
اللہ تعالیٰ ہم سب کو نفع دینے والا علم عطا فرمائے آمین
اللهم انفعنا بما علمتنا علمنا ما ينفعنا وزدنا علما آمين
اہلا وسہلا ۔ کرلیں شروع اس پر ایک عدد ’’ لڑی ‘‘ ۔
لیکن اس سے پہلے آپ کو یا دیگر عربی سیکھنے کے خواہشمند حضرات کو ایک زحمت دینا ضروری ہے ۔
فورم پر پہلے کتنی دفعہ اس طرح کے موضوعات شروع کیے گئے ہیں ۔ ؟
اور ان کا فائدہ کیا ہوا ہے ؟
اور پھر وہ ختم کیوں ہوگئے ہیں ؟
ان تین سوالات کےجوابات ڈھونڈ لیں تاکہ ہماری طرف سے یہ شروع کیا ہوا سلسلہ بھی پہلے کی طرح چند دن کے مہمان کی طرح نہ ہو ۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155

ماشاءاللہ
(1) فورم پر آج تک عربی اور انگلش زبان کو سکھانے کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا، انتظامیہ اپنے اہم ترین امور سر انجام دینے کے باعث اس طرف توجہ کرنے سے قاصر ہے، اور دیگر اراکین خواتین و حضرات علمی و تحقیقی مزاج کم رکھتے ہیں اور زیادہ تر اُن کی ترجیحات بحث و مباحثہ اور مختلف تنظیموں کے سربراہان کو زیر بحث لانے پر مشتمل ہیں۔
(2) کوئی بھی زبان سکھانے کا اہتمام ہی نہیں کیا گیا جس کی وضاحت پوائنٹ نمبر (1) میں بیان کر دی گئی ہے تو فائدہ و نقصان تو بعد میں زیر بحث آئیں گے۔
(3) پہلے تو ایسا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا، علاوہ ازیں دیگر علمی مضامین کی اکثریت کو اراکین کی بے جا تنقید اور شخصی حملوں کے باعث "مقفل" کر دیا گیا ہے۔

ایسی صورتحال میں خضر بھائی آپ کی کیا رائے ہے؟
 
رائے کے لیے آپ نے کوئی گنجائش چھوڑی ہی نہیں ۔ اب دیگر اہل علم اور ساتھیوں سے مشورہ لے لیں کہ اس سلسلہ کو کس طرح نافع اور مفید بنایا جا سکتا ہے ؟
اور پھر اس عنوان سے ایک عدد ’’ لڑی ‘‘ شروع کرلیتےہیں ۔
اعلان کرکے پوچھ لیں کوئی اور بھی سیکھنے والا ہے کہ نہیں ؟
ایک دفعہ شروع کرلیا تو پھر بھاگنے کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی ۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
رائے کے لیے آپ نے کوئی گنجائش چھوڑی ہی نہیں ۔ اب دیگر اہل علم اور ساتھیوں سے مشورہ لے لیں کہ اس سلسلہ کو کس طرح نافع اور مفید بنایا جا سکتا ہے ؟
اور پھر اس عنوان سے ایک عدد ’’ لڑی ‘‘ شروع کرلیتےہیں ۔
اعلان کرکے پوچھ لیں کوئی اور بھی سیکھنے والا ہے کہ نہیں ؟
ایک دفعہ شروع کرلیا تو پھر بھاگنے کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی ۔
بھائی جان! اعلان انتظامیہ کے ذریعے ہی کروائیں تو زیادہ بہتر ہے، مجھ حقیر کی کون سنے گا؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بھائی جان! اعلان انتظامیہ کے ذریعے ہی کروائیں تو زیادہ بہتر ہے، مجھ حقیر کی کون سنے گا؟
ٹھیک ہے ۔ جن اراکین کو آپ جانتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کو ذاتی پیغامات یا کسی دوسرے ذریعے اطلاع کریں تاکہ ہم انتظامیہ کے دفتر کے سامنے نعرہ بازی کریں اور یہ کام منظور کروالیں ۔ ( ابتسامہ ) ویسے بھی آپ بھی جانتے ہیں اور مجھے بھی معلوم ہے اس طرح کے کاموں میں انتظامیہ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ تو کسی رکن کی طرف سے اس طرح کی نیکی میں سبقت لے جانے پر خوش ہوتے اور دعائیں ( تہجد میں بھی ہوسکتیں ہیں اور حرمین میں بھی ۔ مسکراہٹ ) کرتے ہیں ۔
ایک مشورہ ہے یہ کام کیسے شروع کرنا ہے اور اس کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟ یہ سب ہمیں خود اراکین ( انتظامیہ بھی بطور رکن ) کو طے کرلینا چاہیے ۔
کیونکہ اگر یہ سب کچھ انتظامیہ نے طے کردیا تو پھر اپنی مرضی نہیں چلے گی ۔ عزت مآب انتظامیہ کے مشورے ماننے پڑيں گے ۔
ویسے بھی اگر ہم نے کچھ کرکے دکھایا تو خود بخود انتظامیہ ہماری ویسے ہی مشہوری کرے گی جیسے اسکولوں والے اپنے ہونہار طالبعلموں کی اشتہاروں کے ذریعے کرتے ہیں ۔ لیکن شرط یہ ہے کہ ہم کچھ کریں تو سہی ۔۔۔ !
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463

جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔۔۔۔۔۔عمدہ کاوش ہے۔
مگر اس سلسلے میں میری ایک رائے ہے ۔آ پ وہ عربی سکھائیں جو آسا ن ترین ہو ،کیوں کہ عربی سے متعلق بہت سی کتابیں موجود ہیں۔جن کو عام فرد پڑھے تو اسے خاصی مشکل پیش آتی ہے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
خضر حیات بھائی،
شاگردوں میں دوسرے نمبر پر میرا نام بھی لکھ لیجئے۔ میں اور ارسلان بھائی دونوں ہی نہیں بھاگ سکتے۔ باقی احباب بھی نام درج کروائیں تاکہ یہ کورس شروع کرنے کے لئے خضر حیات بھائی پر پریشر ڈالا جا سکے۔

چند تجاویز:
1۔ یہ طے کر لینا چاہئے کہ عربی سکھانا یعنی عام عربی بول چال زیادہ بہتر و فائدہ مند ہے یا قرآنی عربی سمجھنا؟ کہ جب قرآن پڑھیں تو کم سے کم مفہوم ذہن میں اترتا چلا جائے۔
2۔ ایک مرتبہ پروگرام بن جائے تو اس کے لئے خاص زمرہ بنا کر فقط شاگردوں کو رسائی دی جا سکتی ہے۔ دیگر احباب مطالعہ کر سکیں، لیکن کوئی سوال جواب وغیرہ نہ کر سکیں۔
3۔ اسباق کے ساتھ مشقیں وغیرہ اور ٹیسٹ جیسے کہ عام کورس میں ہوتا ہے، اس کا اہتمام۔

اور یہ تجاویز بطور رکن پیش کر رہا ہوں۔ آپ استاد ہیں لہٰذا حکم فرمائیں انتظامیہ سے جیسا تعاون چاہئے ہو، آپ کو ملے گا ان شاء اللہ۔ تجاویز سب کی سنیں، آخر میں اپنی مرضی سے جو فیصلہ لینا چاہیں لیجئے اور فائنل ہو جانے پر بس ہمیں بتا دیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا دنیا و آخرت میں بہترین بدلہ عطا فرمائیں ۔ آمین یا رب العالمین۔
 
شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
رائے کے لیے آپ نے کوئی گنجائش چھوڑی ہی نہیں ۔ اب دیگر اہل علم اور ساتھیوں سے مشورہ لے لیں کہ اس سلسلہ کو کس طرح نافع اور مفید بنایا جا سکتا ہے ؟
اور پھر اس عنوان سے ایک عدد ’’ لڑی ‘‘ شروع کرلیتےہیں ۔
اعلان کرکے پوچھ لیں کوئی اور بھی سیکھنے والا ہے کہ نہیں ؟
ایک دفعہ شروع کرلیا تو پھر بھاگنے کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی ۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
کیا نام درج کروانا ضروری ہے؟ کیا خاموشی کے ساتھ آپ کی شاگردی اختیار نہیں کی جاسکتی؟ استاد کے نامعلوم شاگردوں کو کچھ وہ فوائد حاصل ہوتے ہیں جو باقاعدہ شاگردوں کو نہیں ہوتے۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ایک تجویز اور گزارش ہے کہ اس کورس میں عربی میں دعاؤں کا بھی اہتمام کیا جائے۔
عرب میں ملاقا ت کے دوران ،اور گفتگو میں ڈھیروں دعائیں دی جاتی ہے۔جبکہ پاکستان میں اس پر اتنی توجہ بھی نہیں اور فہم بھی نہیں۔
اس لیے ملاقات یا گفتگو میں کہے جانے والے دعائیہ کلمات بھی سکھائیں جائیں۔

عربی سیکھنے کے خواہشمند افراد بہت ہیں۔۔۔جن میں ایسےلوگ بھی ہیں ،جو اب ٹیسٹ ،مشق کی عمر سے آگے نکل چکے ہیں۔۔ابتسامہ۔۔اور ایسے بھی ہیں جو ایک محدود وقت میں فورم پر آتے ہیں۔
وہ صرف سیکھنا چاہتے ہیں۔جبکہ کورس کے لیے رولز بنا دینے پر عام رکن کے لیے آسانی نہیں رہے گی۔
جیسا کہ شاہد بھائی نے سوال کیا ہے۔اس لیے اس پر حتی الامکان آسانی کو مد نظر رکھیں۔
جب شروعات ہو جائے اور اراکین کی دلچسپی میں اضافہ بھی ہوتا رہے،تب آپ اسے ایک سسٹم کے اکورڈنگ (مطابق )کر سکتے ہیں۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
چند تجاویز:
1۔ یہ طے کر لینا چاہئے کہ عربی سکھانا یعنی عام عربی بول چال زیادہ بہتر و فائدہ مند ہے یا قرآنی عربی سمجھنا؟ کہ جب قرآن پڑھیں تو کم سے کم مفہوم ذہن میں اترتا چلا جائے۔
یہ طے کرنا پہلے ضروری ہے ۔ کہ ہم عام بول چال والی عربی سیکھنا چاہتے ہیں یا کتابی عربی ؟
میرے خیال سے اس سلسلے میں استاد محترم انس نضر صاحب بہتر رائے دے سکتے ہیں ۔
2۔ ایک مرتبہ پروگرام بن جائے تو اس کے لئے خاص زمرہ بنا کر فقط شاگردوں کو رسائی دی جا سکتی ہے۔ دیگر احباب مطالعہ کر سکیں، لیکن کوئی سوال جواب وغیرہ نہ کر سکیں۔
متفق ۔ پڑھنے کے لیے جو مرضی آئے( لہذا وہ اراکین جو باقاعدہ شرکت نہیں کرنا چاہتے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ) لیکن سوال وجواب کی سہولت صرف اور صرف مشارکین کے لیے ہونی چاہیے ۔
3۔ اسباق کے ساتھ مشقیں وغیرہ اور ٹیسٹ جیسے کہ عام کورس میں ہوتا ہے، اس کا اہتمام۔
میرے خیال سے یہ زیادہ فائدہ مند رہے گا ۔ ساتھ ساتھ پتہ بھی چلتا رہے گا کہ کون واقعتا لگن سے عربی سیکھنا چاہتا ہے ۔

چونکہ یہ سارا تکنیکی قسم کا معاملہ ہے اس لیے شاکر بھائی اور کلیم حیدر بھائی کی بہت ضرورت رہے گی ۔ ویسے عام کلاس ہو تو پڑھنےپڑھانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا البتہ اس طرح آن لائن کلاس کس طرح لگائیں گے اس کے لیے معلمین و متعلمین سب شاکر بھائی اور کلیم بھائی کے پابند رہیں گے ۔
اور نصاب متعین کرنے میں محترم انس نضر صاحب ابوالحسن علوی صاحب کفایت اللہ صاحب کی آراء کے منتظر رہیں گے ۔
اس کے علاوہ دیگر اراکین فورم میں سے کوئی بھی قابل قدر رکن رہنمائی کرنا چاہیں تو دیدہ و دل فرش راہ ہیں ۔
 
Top