• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث فورم کی ملی بھگت ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اردو مجلس پر ، میرے نام سے بھی ایک مستقل تھریڈ بن چکا ہے ، جسے یہاں سے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ، اب فورم پر اپنی ذات کے متعلق بات کو گھسیٹنا زیادہ مناسب نہیں ، اس لیے میں نے اس بات کو فیس بک پر شروع کرلیا ہے ، لیکن ایک بات میں واضح لکھنا چاہتا ہوں کہ :
میں اللہ کی قسم اٹھا کے کہتا ہوں ، اردو مجلس کو میں اپنا سلفی فورم سمجھتا ہوں ۔
لیکن وہاں کے بعض اراکین کی مسلسل بدزبانی ، اور بعض انتظامی اراکین کی متواتر کم ظرفی نے مجھے مجبور کیا ہے ، کہ اپنی ذات کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ، اس بد اخلاقی اور ناروا سلوک کو واضح کروں ، جس کا نشانہ ایک دو نہیں دسیوں لوگ بن چکے ہیں ۔
اور اس میں بھی میں نے اور کچھ نہیں کیا ، شتر بے مہار بولنے والوں ، اور (اراکین سے) انتقام کی آگ میں جھلسنے والوں کی باتیں ، انہیں کے الفاظ میں محفوظ کردی ہیں ... تاکہ لوگوں کے سامنے حقیقی چہرہ کھل کر سامنے آجائے ۔
اس تھریڈ کو حذف نہ کرنے پر مجھے بین کرنے سے پہلے آپ کو ان لوگوں کو سمجھانا چاہیے تھا ، جن کی لن ترانیوں پر مشتمل تھریڈ کو حذف کروانے پر اب یہ لوگ مصر ہیں ۔
اور بہانہ یہ ہے کہ اس حقیقت سے کھلنے پر سلفی منہج یا اردو مجلس کو کوئی خطرہ ہے ، اور جو لوگ یہ جھگڑا سامنے لا رہے ہیں ، گویا انہیں سلفی منہج یا اردو مجلس سے کوئی پرخاش ہے ، بخدا ہمیں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، سلفی منہج کی ترویج ہمارا نصب العین ہے ، اور اس کے لیے کام کرنے والے تمام افراد ، فورمز ، اور پلیٹ فارمز شکریہ کے مستحق ہیں ، لیکن ’ سلفیت ‘ کے نام پر اپنی افتاد طبع کو نافذ کرکے لوگوں کو ذلیل و رسوا کرکے مجلس سے نکالنا ، ہرگز برداشت نہیں ، اس منکر کے خلاف آواز اٹھانا شخصی اور ذاتی کمزوریوں پر تنقید ہے ، نہ کہ کسی فورم یا کسی منہج پر ۔ لمحہ فکریہ ان لوگوں کے لیے ، جو اپنی بے اصولیوں کے جواز کے طور پر ’ سلفی منہج ‘ کی ڈھال استعمال کر رہے ہیں ۔
 
Last edited:

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
@خضر حیات بھائی۔ کیا آپ نے واقعی ان حضرات کو بین کیا ہے؟
(اگر کیا ہے تو ٹھیک ہی کیا ہے، آپ کی جگہ میں ہوتا تو شاید اتنا برداشت کبھی نہ کر سکتا، میں صرف یہ پوچھ رہا ہوں کہ یہ بھی ان کا پروپیگنڈا ہے یا واقعی بین کیا ہے؟)
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
السلام و علیکم و رحمت الله و برکاته

میرے نزدیک اگر حقائق کو سامنے رکھ کر اور جذباتیت کو سائیڈ پر رکھ کر بات کی جائے تو بہتر ہو گا- ناصبیت کا الزام دور جدید میں تو کیا دور قدیم میں بھی بہتوں پر لگا - لیکن ابن قیم رحم الله نے کیا خوب کہا ہے کہ "اگر صحابہ کرام رضوان الله اجمعین کی عزت و ناموس کی حفاظت کرنا "ناصبیت " ہے تو ثقلین گواہ رہیں کہ میں ناصبی ہوں" -(الکافیہ الشافیہ)-

بہر حال اگر کوئی اپنے سابقہ عقائد پر نادام ہے یا کم از کم اپنے الفاظ واپس لینے پر راضی ہے تو ایک ایک مسلمان کی حیثیت سے کسی کو کذاب یا دھوکہ باز فراڈیا کہنا اخلاقی و مذہبی نقطہ نظر سے کسی بھی طور صحیح نہیں - جذباتیت میں جس کسی سے بھی جو غلطیاں ہوئیں الله ان کو معاف کرے اور ہم سب کو ہدایت دے اور ہمیشہ حق پر رہنے اور حق بات کہنے کی تلقین کرے (آمین)-
بھائی آپ نے اپنا منجن بیچنا شروع کر دیا ؛ محمود احمد عباسی پکا ناصبی تھا ؛ اس پر معتبر علماے اہل سنت کے اقوال موجود ہیں ۔
ہم اشخاص کے متعلق کتاب و سنت کے دلائل اور علما کی آرا ہی کی روشنی میں فیصلہ کرتے ہیں ؛ یہ نہیں کہ جس کے متعلق علما نے نصبیت کا فیصلہ کیا ہو اس پر بھی یہی بات کی جائے کہ الزام تو ہر ایک پر لگتا ہے !!! پرویز کی جب علما نے تکفیر کی تو اس نے بھی یہی کہا کہ تکفیر تو بہت سوں کی ہوئی ہے لہٰذا میری تکفیر بھی غلط ہے !!!
آپ منکرین حدیث اور ناصبیوں کی طرف میلان رکھتے ہیں اور کئی صحیح احادیث کا بھی انکار کرتے ہیں جیسے عذاب قبر کی احادیث اور خاص طور پر قبر میں روض لوٹائے جانے کی صحیح حدیث ؛ آپ حبیب الرحمان کاندھلوی اور محمود عباسی ایسے منحرف لوگوں کے کافی قائل ہیں اور اہل سنت علما کے بالمقابل ان سے استشہاد کرتے ہیں اس لیے آپ کا مندرجہ بالا بیان کلی طور پر درست نہیں ہے اگرچہ اس میں صحیح باتیں بھی موجود ہیں ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
@خضر حیات بھائی۔ کیا آپ نے واقعی ان حضرات کو بین کیا ہے؟
(اگر کیا ہے تو ٹھیک ہی کیا ہے، آپ کی جگہ میں ہوتا تو شاید اتنا برداشت کبھی نہ کر سکتا، میں صرف یہ پوچھ رہا ہوں کہ یہ بھی ان کا پروپیگنڈا ہے یا واقعی بین کیا ہے؟)
نہیں ، بین ہونے والی بات صحیح ہے ، اس تھریڈ میں لکھنے والے دو اراکین ( ابو عکاشہ ، ام نور العین ) کو بین کیا گیا ہے ۔
لیکن میں نے نہیں کیا ۔
جن محترم شخصیت نے انہیں بین کیا ہے ، انہوں نے اس کی واضح وجہ لکھی ہے ، محترمہ کی حد سے بڑھتی ہوئی بد زبانی ، اور محترم کی اس ذہنی پستی کی بنیاد پر کہ اسی فورم پر کھل کر اظہار بھی کر رہے ہیں ، اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ’ یہاں کوئی محترم شخصیت بھی ہے ؟
اور آپ حیران ہوں گے ، کہ انہوں نے صرف یہی کچھ نہیں کیا ، جو آپ کو دونوں فورمز پر نظر آرہا ہے ، بلکہ ایک نے باقاعدہ موبائل فون کے ذریعے ، رابط کرکے دھمکیاں دی ہیں کہ آپ کا فورم ہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے ، ہم یہ کردیں گے ، وہ کردیں گے ۔
ٹھنڈے مزاج اور شریف النفس کا مطلب یہ تو نہیں ہوتا کہ کوئی بزدل ہے ، اور وہ کسی کی دھمکی سے ڈر جائے گا ۔
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
بلکہ ایک نے باقاعدہ موبائل فون کے ذریعے ، رابط کرکے دھمکیاں دی ہیں کہ آپ کا فورم ہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے ، ہم یہ کردیں گے ، وہ کردیں گے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
نہیں ، بین ہونے والی بات صحیح ہے ، اس تھریڈ میں لکھنے والے دو اراکین ( ابو عکاشہ ، ام نور العین ) کو بین کیا گیا ہے ۔
لیکن میں نے نہیں کیا ۔
جن محترم شخصیت نے انہیں بین کیا ہے ، انہوں نے اس کی واضح وجہ لکھی ہے ، محترمہ کی حد سے بڑھتی ہوئی بد زبانی ، اور محترم کی اس ذہنی پستی کی بنیاد پر کہ اسی فورم پر کھل کر اظہار بھی کر رہے ہیں ، اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ’ یہاں کوئی محترم شخصیت بھی ہے ؟
اور آپ حیران ہوں گے ، کہ انہوں نے صرف یہی کچھ نہیں کیا ، جو آپ کو دونوں فورمز پر نظر آرہا ہے ، بلکہ ایک نے باقاعدہ موبائل فون کے ذریعے ، رابط کرکے دھمکیاں دی ہیں کہ آپ کا فورم ہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے ، ہم یہ کردیں گے ، وہ کردیں گے ۔
ٹھنڈے مزاج اور شریف النفس کا مطلب یہ تو نہیں ہوتا کہ کوئی بزدل ہے ، اور وہ کسی کی دھمکی سے ڈر جائے گا ۔
قابل صد افسوس ( انا للہ و انا الیہ راجعون )
اردو مجلس پر

دوسروں کی اصلاح کیلئے مضامین اور تحقیقی مواد شائع کرنے والے، یہ دیکھنے کی زحمت نہیں کرتے کہ وہ خود اخلاق و کردار کی کس سطح پر کھڑے ہیں،
اور دیکھنے سننے والوں کو اپنے رویوں سے کیا تصویر دکھا رہے ہیں ،

محدث انتظامیہ کی ہمت کی داد دینی چاہئے کہ
اس بے باکی سے ان کو نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے صبر و استقامت اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑا ۔ یہ ان کا بڑا پن ، اور دین وابستگی کی علامت ہے ؛
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

مبتدی
شمولیت
مئی 11، 2015
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
17
بلکہ ایک نے باقاعدہ موبائل فون کے ذریعے ، رابط کرکے دھمکیاں دی ہیں کہ آپ کا فورم ہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے ، ہم یہ کردیں گے ، وہ کردیں گے ۔
اور جب ان دہشت گردوں کو ایکسپوز کیا جاتا ہے تو وہ دھمکیوں پر اتر آتے ہیں۔ دین کو چورن بنا کر بیچنے والوں کے دن گنے جا چکے۔
 
arifkarim

مبتدی
شمولیت
مئی 11، 2015
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
17
(اگر کیا ہے تو ٹھیک ہی کیا ہے، آپ کی جگہ میں ہوتا تو شاید اتنا برداشت کبھی نہ کر سکتا، میں صرف یہ پوچھ رہا ہوں کہ یہ بھی ان کا پروپیگنڈا ہے یا واقعی بین کیا ہے؟)
اردو مجلس کی انتظامیہ ہر دوسرے ممبر کو بے تکی وجوہات پر بین کرتے آئے ہیں۔ اب انکے ساتھ یہی سلوک یہاں ہوا ہے تو مرچیں لگ گئی ہیں۔ کوئی بات نہیں برداشت کریں۔
 
arifkarim

مبتدی
شمولیت
مئی 11، 2015
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
17
جن محترم شخصیت نے انہیں بین کیا ہے ، انہوں نے اس کی واضح وجہ لکھی ہے ، محترمہ کی حد سے بڑھتی ہوئی بد زبانی ، اور محترم کی اس ذہنی پستی کی بنیاد پر کہ اسی فورم پر کھل کر اظہار بھی کر رہے ہیں ، اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ’ یہاں کوئی محترم شخصیت بھی ہے ؟
محترمہ کو اردو محفل پر بھی انہی لڑائی جھگڑوں کے بعد معطل کیا گیا تھا۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
دین کو چورن بنا کر بیچنے والوں کے دن گنے جا چکے۔
اردو مجلس میں جو دینی معلومات پیش کی جاتی ہیں ، ہمارا ان سے کوئی اختلاف نہیں ، اختلاف کی وجہ کچھ لوگوں کے ذاتی رویے ہیں ، چاہے وہ دیندار ہیں ، لیکن بہر صورت تنقید رویوں پر ہے ، نہ کہ ’ دین ‘ پر ۔ اس غلط فہمی کو دور ہونا چاہیے ۔
رہی بات دن گنے جانے کی ، تو یاد رکھیں ، آپ ، میں ختم ہوجائیں گے ، ہمارے بنائے پلیٹ فارمز تبدیل ہوسکتے ہیں ، لیکن ایک چیز جو باقی رہے گی ، وہ دین اسلام ہے ، إن شااللہ ۔
چورن بیچنے والی تعبیر کا صحیح مفہوم تو آپ جانتے ہوں گے ، لیکن اگر اس سے مراد ’ تبلیغ دین ‘ ہے تو جو اپنے دین کو سچا سمجھتا ہے ، اسے اس خیر کی طرف دوسروں کوبھی دعوت دینی چاہیے ، صرف اسلام ہی نہیں ، دیگر مذاہب بھی اپنے اپنے دین کی ترویج و تشہیر میں سر گرم رہتے ہیں ۔
کسی دین کو قبول کرکے پھر اس کی طرف دعوت دینے کو جرم سمجھ لینا ، یا اس کی اقدار و روایات پر معذرت خواہانہ رویہ اپنانا ایک سچے انسان کا طرز نہیں ، اس طرح کا کام وہی لوگ کرتے ہوں گے ، جو کسی مصلحت کی غرض سے کسی دین کے لبادے میں داخل ہوتے ہیں ، لیکن دلی طور پر اس سے مطمئن نہیں ہوتے ۔
 
Last edited:
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top