• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث ٹائپنگ ایپلی کیشن کا استعمال ... سہل ترین انداز میں

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اچھا ایک اور درخواست ہے کہ اگر دوران ٹائپنگ دوست یا احباب کو لفظ حدیث شریف لکھا دکھائی دے تو اس کو حدیث مبارکہ سے تبدیل کردیجئے۔ تاکہ مکہ شریف اور مدینہ شریف کی چھاپ کی طرح حدیث پر بھی شریف کی چھاپ نہ پڑے۔۔۔ دوران ٹائپنگ اگر کسی ساتھی کو اعتراض ہو کسی لفظ پر جس سے بریلویت کی آمیزش لفظ یا جملے میں دکھائی دے تو اس کو درست کردیں۔۔۔ لیکن اس سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے حکم نامہ جاری ہونے کے بعد ہی اس طرح جملے یا لفظ کو ترتیب دیا جائے میری انتطامیہ سے درخواست ہے کہ وہ اس تجویز پر جو میں نے پیش کی ہے راضی ہیں یا نہیں تاکہ میں دوران ٹائپنگ شریف کی جگہ مبارکہ کے الفاظ استعمال کرسکوں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
السلام علیکم۔
میرے ذہن میں تجویز تھی وہ یہ کہ کیا اس ایڈیٹر کو آف لائن استعمال کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔۔۔
یہ سوال اسلئے پوچھا کہ کچھ ایسے مضامین تو دس سے بارہ صفحوں پر مشتمل ہوتے ہیں اُن کو اس ایڈیٹر کی مدد سے ہم تیار کریں۔۔۔
اور یہاں محدث فورم کے ایڈیٹر پر پیسٹ کردیں تاکہ ہمیں فارمیٹنگ میں وقت نہ لگے۔۔۔
اور اس طرح بہت سے مضامین جو مختلف موضوعات پر مشتمل ہوتے ہیں ان کو برق رفتاری سے محدث فورم پر پبلش کیا جاسکے۔۔۔
کیونکہ ایک آف لائن ایڈیٹر ہے مگر وہ آیڈیتر اچھا چوڑا ہے کہ دل ہی نہیں کرتا۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ،
ابوطلحہ بابر بھائی سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں آگاہ کریں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
اچھا ایک اور درخواست ہے کہ اگر دوران ٹائپنگ دوست یا احباب کو لفظ حدیث شریف لکھا دکھائی دے تو اس کو حدیث مبارکہ سے تبدیل کردیجئے۔ تاکہ مکہ شریف اور مدینہ شریف کی چھاپ کی طرح حدیث پر بھی شریف کی چھاپ نہ پڑے۔۔۔ دوران ٹائپنگ اگر کسی ساتھی کو اعتراض ہو کسی لفظ پر جس سے بریلویت کی آمیزش لفظ یا جملے میں دکھائی دے تو اس کو درست کردیں۔۔۔ لیکن اس سلسلے میں انتظامیہ کی طرف سے حکم نامہ جاری ہونے کے بعد ہی اس طرح جملے یا لفظ کو ترتیب دیا جائے میری انتطامیہ سے درخواست ہے کہ وہ اس تجویز پر جو میں نے پیش کی ہے راضی ہیں یا نہیں تاکہ میں دوران ٹائپنگ شریف کی جگہ مبارکہ کے الفاظ استعمال کرسکوں۔
بھائی جان،
ہم ان کتب کے فقط ناقل ہیں، ان کتابوں کے متن میں کسی قسم کی تبدیلی (جو کہ ظاہر ہے مصنف یا ناشر کی اجازت کے بغیر کی جائے گی) ایک طرح سے تحریف ہو جائے گی۔ آپ کی جو تجاویز ہیں، وہ بطور نوٹ کتاب کے شروع یا آخر میں ، یا ویب سائٹ پر کہیں چسپاں کرنے میں تو حرج معلوم نہیں ہوتا، لیکن متن ہی کے اندر الفاظ تبدیل کر دینا تو لوگوں کا اعتماد کم کر دے گا کہ جانے ہم نے کہاں کہاں تبدیلیاں کر دی ہوں گی۔ لہٰذا میری گزارش ہے کہ ٹائپنگ کے دوران بس حرف بحرف ویسے ہی ٹائپ کر دیجئے جیسا کہ امیج میں ہے۔
جزاکم اللہ خیرا۔
ویسے آپ کی ٹائپنگ کی ایورج ماشاءاللہ سب سے زیادہ ہے۔ اللہم زد فزد۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
دوران کمپوزنگ،،، میں نے کتاب "آفتاب نبوت کی سنہری شعاعیں - - - صفحہ نمبر142" پر یہ آیات دیکھی

فَلْيَدْعُ نَادِيَهٗ سَـنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ (سورۃ العلق ١٧-١٨)

لیکن اسی صفحے کے آخر میں حوالہ میں سورۃ القیامۃ کا حوالہ دیا گیا۔۔۔
اور آیت دوسری لائن میں موجود ہے
اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى ثُمَّ اَوْلٰى لَكَ فَاَوْلٰى (القیامۃ ٣٤-٣٥)۔

تمام ساتھیوں سے گذارش ہے کہ وہ اس طرح کی غلطیوں کو ساتھ ساتھ درست کرتے رہیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995


کیا اوپر ہائی لائٹ کیا ہوا باب کا ٹائٹل اور پیج نمبر لکھنا ضروری ہے،؟؟
جزاکم اللہ خیرا
عامر بھائی پیج نمبر لکھنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن باب وغیرہ لکھنا ہوگا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جزاکم اللہ خیرا
عامر بھائی پیج نمبر لکھنے کی ضرورت نہیں۔ لیکن باب وغیرہ لکھنا ہوگا۔
کلیم بھائی میں نے جو صفحہ ٹائپ کیا ہے اس میں کوئی کمی ہے یا نہیں؟؟ تاکہ دوسرے صفحوں کو ٹائپ کرنے میں پریشانی نہ ہو.
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کلیم بھائی میں نے جو صفحہ ٹائپ کیا ہے اس میں کوئی کمی ہے یا نہیں؟؟ تاکہ دوسرے صفحوں کو ٹائپ کرنے میں پریشانی نہ ہو.
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
عامر بھائی چیک کیا ہے، ماشاءاللہ بہت خوب۔۔بس ڈبل کامہ آپ نے یہ والا ( " ) لگایا ہوا تھا ۔۔آپ نے لگانا یہ ( ’’ ) والا تھا۔۔ باقی بہت عمدہ
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کلیم بھائی ایک دو چیزوں کا اضافہ کرنا ضروری ہے،
پہلا تو یہ کہ جب ہم کسی کتاب کو ٹائپ کرنے کے لیے منتخب کرتے ہیں تو وہ پیج ہمارے اکاونٹ میں ٹائپ کرنے کے لیے سیو ہو جاتا ہے، جب کہ میں چاہتا ہوں کہ ہم ہر صفحہ کو آسانی سے سے دیکھ سکے اور جو صفحہ ہمیں پسند آئے اسے ہی منتخب کیا جائے. جیسے میں نے Randomly ہی کسی پیج کو دیکھا لیکن میں نے سوچا کہ اس میں عربی وغیرہ کے الفاظ بہت زیادہ ہے تو مجھے وہ پیج پسند نہیں آتا ہے کیونکہ میں کوئی آسان پیج ہی ٹائپ کرنا چاہتا ہوں، لیکن ہوتا یہ ہے کہ میری پسند نہ پسند کے باوجود وہ پیج کئی دنوں تک میرے انتظار میں میرے اکاونٹ میں ہی سیو رہتا ہے. اس کا کوئی حل نکالیں.

دوسرا یہ کہ ٹائپ کرتے وقت امیج مجھے تھوڑی چھوٹی لگ رہی تھی، اگر ہو سکے تو
zoomtool بھی ایڈ کر دیجئے. اور اس کے ساتھ ساتھ
pantool بھی ہونا چاہیے، ویسے مجھے پتہ ہے کہ امیج کو بڑا کرنے کے لیے براؤسر کو چھوٹا بڑا کیا جا سکتا ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ بہت سے ممبر کو یہ پریشانی آگے آئے.
 
Top