• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث ٹائپنگ پراجیکٹ: یونیکوڈ کتب کی جانب پہلا قدم

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
شیخ زبیر علی زئی کی کتب اور شیخ رئیس احمد ندوی کی کتاب اللمحات ٹائپنگ کے لیے ضرور لگانا۔ اور بھائی برائے مہربانی عربی فونٹ کا کلر چینج کر دیں۔ صرف اس کلر کی وجہ سے ہی میرا عربی لکھنے کو دل نہیں کرتا :P
جزاک اللہ خیرا۔
رضا بھائی، عربی کا کلر بھی تبدیل کر دیں گے جلد ہی۔ ان شاء اللہ۔
لیکن آپ اس کی فکر نہ کریں۔ کیونکہ یہ تو فقط ٹائپنگ یوٹیلیٹی ہے۔ اس کی آؤٹ پٹ تو ہمیں ورڈ فائل اور ایچ ٹی ایم ایل فائلز کی صورت میں ملے گی۔
اور ہم ایک کلک پر پوری سائٹ پر ہر جگہ ہیڈنگ ون، ٹو، تھری یا عربی فونٹ کا سائز کلر تبدیل کر سکتے ہیں۔ لہٰذا اگر آپ کے ٹائپ کردہ صفحات پر ہرا رنگ لگ بھی گیا ہے تو فکر نہ کریں وہ بھی ایک کلک میں تبدیل ہو جائے گا۔ ان شاءاللہ۔

یہ سسٹم دراصل ایک طرح کا انٹرچینج رہے گا محدث لائبریری (پی ڈی ایف) اور محدث یونیکوڈ لائبریری کے بیچ۔ یہاں جو بھی کتب ٹائپ ہوں گی، ان شاء اللہ وہ سب محدث یونیکوڈ لائبریری سائٹ پر پیش کی جاتی رہیں گی۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
شاکر بھائی!
ٹائپنگ اپلیکیشن کے حوالہ سے چند چیزیں بتائیں:
  • عربی کو عربی کی بورڈ سے ٹائپ کیا جائے یا اردو کی بورڈ سے؟
  • اکثر کتابوں میں فٹ نوٹ میں وضاحت ہوتی ہیں، ان کو کیسے ٹائپ کرنا ہے؟
  • قرآن مجید کی آیات خود سے لکھنی ہے، یا تنزیل ڈاٹ نیٹ سے کاپی کرنی ہیں؟
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
شاکر بھائی !
مقالات حدیث از مولانا اسمعیل سلفی رحمہ اللہ
تحریک آزادی فکر از مولانا اسمعیل سلفی
مکالمات نورپوری از مولانا نورپوری رحمہ اللہ
یہ تینوں کتابیں محدث لائبریری میں موجود ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کو بھی ٹائپنگ لسٹ میں لگادیں ۔
یہ تینوں کتابیں نہایت اہم کتب میں سے ہیں ۔
خضر حیات بھائی،
جزاکم اللہ خیرا آپ نے اہم کتب کی نشاندہی کی۔
ان میں مقالات حدیث کتاب ام القریٰ کی شائع کردہ ہے۔ ام القریٰ کی اپنی ویب سائٹ یہ رہی:

umm-ul-qura - www.umm-ul-qura.org

اور ام القریٰ ادارے سے منسلک ایک صاحب علم شخصیت محدث فورم پر بھی تشریف لاتے رہتے ہیں۔ ان سے امید ہے کہ شاید وہ ان پیج فائلز ہمیں دے دیں۔ اس لئے فی الحال اس کی ٹائپنگ تو ہولڈ پر رکھ دیتے ہیں۔
بقیہ دو کتب کیلئے کلیم حیدر بھائی سے گزارش ہے کہ انہیں اپ لوڈنگ کی فہرست میں ترجیحاً شامل کر دیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بقیہ دو کتب کیلئے کلیم حیدر بھائی سے گزارش ہے کہ انہیں اپ لوڈنگ کی فہرست میں ترجیحاً شامل کر دیں۔
جزاکم اللہ خیرا شاکر بھائی
شامل کردی گئی ہیں۔ الحمد للہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
شاکر بھائی ! اور کلیم حیدر بھائی !
جزاکما اللہ خیرا ۔
اور ام القریٰ ادارے سے منسلک ایک صاحب علم شخصیت محدث فورم پر بھی تشریف لاتے رہتے ہیں۔ ان سے امید ہے کہ شاید وہ ان پیج فائلز ہمیں دے دیں۔ اس لئے فی الحال اس کی ٹائپنگ تو ہولڈ پر رکھ دیتے ہیں۔
امید ہے شیخ محترم ابو مریم حفظہ اللہ بھی شکریہ کا موقعہ دیں گے ۔
اللہ کرے ان کی کوئی مجبوری نہ ہو ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
اپ ڈیٹ:
یوزرز کے لئے ایوریج کے کالم کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس سے یہ معلوم ہوگا کہ کون یوزر فی دن کتنے صفحات اوسطاً ٹائپ کر رہا ہے۔ اور ٹائپ کردہ صفحات کی کل تعداد کے ساتھ ساتھ جس یوزر کی یہ ویلیو جتنی زیادہ ہے، وہ اتنا ہی فعال ہے۔ اس وقت حرب بن شداد بھائی ٹاپ پر ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائیں۔

ٹھیک سے ٹائپنگ شروع ہوئے ابھی دو ہفتے بھی مکمل نہیں ہوئے اور الحمدللہ یہ کتب ٹائپ ہو چکی ہیں:

اسلام پر چالیس اعتراضات کے عقلی و نقلی جواب -- صفحات: 234
خواتین اور شاپنگ: صفحات: 31
اسلام کیا ہے؟ : صفحات: 80
قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ: صفحات: 43

ٹائپنگ میں تعاون کرنے والے تمام احباب کا شکریہ اور امید ہے کہ یہ تعاون جاری رکھیں گے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ دن میں ایک صفحہ ہی ٹائپ کر دیں۔ اگر پچیس لوگ دن میں ایک صفحہ ہی ٹائپ کر دیا کریں تو ان شاءاللہ کام کی رفتار بہت مناسب رہے گی۔ اللہ تعالیٰ آپ سب احباب کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ آمین۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
ٹھیک سے ٹائپنگ شروع ہوئے ابھی دو ہفتے بھی مکمل نہیں ہوئے اور الحمدللہ یہ کتب ٹائپ ہو چکی ہیں:

اسلام پر چالیس اعتراضات کے عقلی و نقلی جواب -- صفحات: 234
خواتین اور شاپنگ: صفحات: 31
اسلام کیا ہے؟ : صفحات: 80
قربانی کی شرعی حیثیت اور پرویزی دلائل پر تبصرہ: صفحات: 43
"کیا عیسی کے والد تھے؟" بھی مکمل ہو گئی ہے، الحمد للہ۔

مجھے پوچھنا تھا کہ کہیں کسی کتاب میں میں نے اصل متن میں ہی غلطی دیکھی تھی۔ اس میں شاید لفظ "کے" کو غلطی سے دو بار لکھ دیا گیا تھا۔ تو اس حالت میں بھی کیا اصل متن والا ٹیکسٹ ہی لکھا جائے گا؟؟ ویسے میں نے وہی لکھا ہے جو اصل میں تھا۔ کیا کہتے ہیں؟
 

محمدمحمد

مبتدی
شمولیت
مارچ 08، 2013
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
0
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الحمد للہ بہت اچھی کوشش اور سوچ ہے اللہ تعالی اس میں جلد از جلد کامیابی عطا فرماءے۔عرض یہ ہے کہ یونیکوڈ ٹاءپنگ میں میرے پا س ہمزہ الفاظ ملا کر نہیں لکھا جا رہا جیسا کہ ان پیج وغیرہ میں ہوتا ہے جیسا کہ اس میں اوپر فرماءے وغیرہ ہے۔ دوسرا ایک بھاءی نے اردو بازار سے ان پیج فارمیٹ میں مکتبوں والوں سے کتب لینے کا ہے جس کے جواب میں شاکر بھاءی نے کہا کہ ناشرین تعاون نہیں کرتے۔ میرا مشورہ ہے کہ المکتبہ السلفیہ پر محمد آصف مغل بھاءی ہیں جن کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں اور انہوں نے بہت سا کام اپنے طور پر کیا ہوا ہے ان سے اگر آپ رابطہ کریں تو وہ ان شاء اللہ ضرور تعاون کریں گے اگر ضرورت ہو تو کچھ نا کچھ ان کو معاوضہ دیا جا سکتا ہے۔والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
"کیا عیسی کے والد تھے؟" بھی مکمل ہو گئی ہے، الحمد للہ۔

مجھے پوچھنا تھا کہ کہیں کسی کتاب میں میں نے اصل متن میں ہی غلطی دیکھی تھی۔ اس میں شاید لفظ "کے" کو غلطی سے دو بار لکھ دیا گیا تھا۔ تو اس حالت میں بھی کیا اصل متن والا ٹیکسٹ ہی لکھا جائے گا؟؟ ویسے میں نے وہی لکھا ہے جو اصل میں تھا۔ کیا کہتے ہیں؟
الحمدللہ، اللہ نے چاہا تو اب کتب کی ٹائپنگ دشوار نہیں ہوا کرے گی۔ مل جل کر کام کرنے سے جو برکت ہوتی ہے اس کے ثمرات ابھی سے نظر آ رہے ہیں۔
میری رائے تو یہ ہے کہ ٹائپنگ، فارمیٹنگ سے متعلقہ غلطیاں تو ضرور درست کر دی جانی چاہئیں۔ مثلاً بعض اوقات کسی صحابی کے نام کے ساتھ غلطی سے علیہ السلام لکھا جاتا ہے، یا اس کے برعکس۔ تو اسے درست کیا جا سکتا ہے۔ (الا یہ کہ اہل تشیع یا بریلویوں کی کسی کتاب سے اقتباس ہو، جس میں مصنف کی مراد ہی مختلف ہو ) اسی طرح آپ نے جس غلطی کا تذکرہ کیا وہ فقط ٹائپنگ کی غلطی ہے۔ اس کی درستگی کر دینا تو بہت اچھا کام ہے۔ بس ایک خیال رکھنا ضروری ہے کہ وہ واقعی ٹائپنگ کی غلطی ہو، ایسا نہ ہو کہ ہم کسی جگہ ٹائپنگ کی غلطی تصور کرتے ہوئے درستی کردیں اور وہ درحقیقت غلطی ہی نہ ہو۔ ویسے تو یہ کامن سینس کی بات ہے، اس لئے اس میں زیادہ مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔

اسی طرح بعض اوقات دوسری کتب سے اقتباسات پیش کئے جاتے ہیں، تو وہاں فارمیٹنگ کرتے ہوئے اقتباس کا ٹیگ لگانا بہت ضروری ہے (یہ ڈبل کاما کی طرح کی علامت ہوتی ہے ایڈیٹر میں، جس کے اوپر ماؤس لے جانے سے Block Quote لکھا نظر آتا ہے۔) اس اقبتاس یا Block Quote کے ٹیگ سے کتاب کی خوبصورتی میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔
 
Top