• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

*محسوس اور نامحسوس ہونے والی سزائیں*

فیاض ثاقب

مبتدی
شمولیت
ستمبر 30، 2016
پیغامات
80
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
29
کسی طالب علم نے اپنے استاد سے کہا :
"ہم کتنے گناہ کرتے ہیں نا
اور اللہ ہمیں سزا نہیں دیتا"

استاد محترم نے فوراً جواب دیا : یہ بھی سزا ہے کہ اللہ ہمیں سزائیں دیتا ہےاور ہمیں محسوس نہیں ہوتا"

تمہارے دل کی سختی اور آنسو کا
خشک ہوجانا
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

نیک صالح اعمال کے طرف
قدم بڑھانے میں کاہلی
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

تمہیں قرآن کریم کے تلاوت چهوڑے
جو ہفتے اور مہینے بیت جاتے ہیں
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

کتنی بار یہ آیت تمهاری نظروں سے
گزرنے کے بعد بهی تم انجان بنے رہتے ہو ؟؟!!
"اگر یہ قرآن ہم کسی پہاڑ پر نازل فرماتےتو وہ اللہ کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتا"

کتنی طویل راتیں تمہارے زندگی میں گزرتی رہیں لیکن قیام اللیل کی
نوافل سے محروم رہنا
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ
اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

کتنے خیر وبرکت کے مواقع
تمہاری زندگی میں آئے ..
{رمضان ،، شش عید ،، ذوالحجہ}
تمہاری غفلت اور گناہوں کی دلدل میں غرق رہنا
کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے
کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

زندگی میں تعلیم وتفسیر قرآن
سیکھنے کے بہترین مواقع آئے
لیکن اسے نظرانداز کرکے
تم دنیاوی لذتوں میں کهوئے رہے
کیا یہ اس بات کی گواہی نہیں ہے
کہ اللہ تعالیٰ تم سے ناراض ہیں ؟؟

کیا اس سے بھی بڑی کوئی
سزا ہوسکتی ہے ؟؟!!

نیک عمل تمہیں بوجھ
جیسا کیوں محسوس ہوتا ہے ؟؟!!

اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے ہوئے
زبان کیوں لڑکھڑانے لگتی ہے ؟؟!!

اپنی شیطانی ونفسانی خواہشات کے
سامنے تم کمزور کیوں پڑجاتےہو ؟؟!!

دنیاوی چکاچوند روشنیوں کو دیکھ کرتمہارا دل کیوں تڑپنے لگتا ہے ؟؟!!

کیا تم دنیا ، پیسے اور عزت وشہرت
کے غرور میں مبتلا نہیں ہوئے ؟؟!!

بهلا اس سے بڑھ کر کوئی
سزا ہوسکتی ہے ؟؟!!

اللہ نے تمہیں اپنی غلطیاں بهلا کر
دوسروں کی عیب جوئی ، جهوٹ
اور بہتان تراشی میں مصروف کردیا

آخرت بهلا کر تمہاری سب سے بڑی تمنا دنیا اور اسے حاصل کرنا بنادیا ..

کیا یہ بهی سزا کی ایک شکل نہیں ہے ؟؟!!

تم نے کبهی اس آیت پر دهیان دیا :
"اللہ تعالیٰ نے ان کے جانے کو پسند نہیں کیااسی لیے انہیں توفیق بهی نہیں عطا فرمائ اور یوں کہہ دیا گیا کے اپاہج لوگوں کے ساتھ تم بهی یہاں ہی بیٹھے رہو"سورہ التوبۃ ..

بیٹا ؛؛ اللہ سے ڈرو ..
اللہ تعالٰی کے طرف سے
سب سے چھوٹی سزا مال اولاد
اور صحت میں ہوتی ہے

لیکن سب سے بڑی سزا
غیرمحسوس ہوتی ہے ..
اسے صرف مومن ہی اپنے دل کے حال تبدیل ہونے پر پہچانتا ہے ..

اللہ سے مغفرت اور عافیت طلب کرو ...
 
Top