• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد بن الحسن الشیبانی اور ان کی تصنیف الموطا

شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
ضعیف راویوں کی باتیں نا قابل قبول۔ اور انکی احادیث ناقابل قبول۔
وجہہ؟
اسلئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے سورہ حجرات میں '' ان جاءکم فاسق بنباء فتبینو'' جب کوئی فاسق خبر لائے تو اسکی تصدیق کرلیا کرو۔
سارے راویوں کی سچی معلومات ہمارے اسلاف نے جمع کی ہیں اور یہی ہم مسلمانوں کا اثاثہ ہے۔ اور اسی علم کی بنیاد پر ہم دین کو لیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کوصرف اس طریقہ سے محفوظ کیا ہے۔ اور یہی ایک کسوٹی ہے ہمارے پاس۔
اگر نہیں تو ہمکو ماننا پڑیگا کہ شیعہ مذہب بھی حق ہے۔ کیونکہ حدیثیں تو انکے پاس بھی ہیں۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
ضعیف راویوں کی باتیں نا قابل قبول۔ اور انکی احادیث ناقابل قبول۔
وجہہ؟
اسلئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے سورہ حجرات میں '' ان جاءکم فاسق بنباء فتبینو'' جب کوئی فاسق خبر لائے تو اسکی تصدیق کرلیا کرو۔
سارے راویوں کی سچی معلومات ہمارے اسلاف نے جمع کی ہیں اور یہی ہم مسلمانوں کا اثاثہ ہے۔ اور اسی علم کی بنیاد پر ہم دین کو لیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کوصرف اس طریقہ سے محفوظ کیا ہے۔ اور یہی ایک کسوٹی ہے ہمارے پاس۔
اگر نہیں تو ہمکو ماننا پڑیگا کہ شیعہ مذہب بھی حق ہے۔ کیونکہ حدیثیں تو انکے پاس بھی ہیں۔

میں نے جب ایک تھریڈ اسی ٹاپک پر بنایا
تو ہمارے پیارے بھائی @رضا میاں نے یہ کہا -

یکذب سے مراد غلطی کرنا بھی ہو سکتا ہے۔ یا ابو یوسف کی انجانے میں کی ہوئی غلطی پر بھی ہو سکتا ہے ابو حنیفہ کو لگا ہو کہ انہوں نے جھوٹ بولا ہے۔ جبکہ قاضی ابو یوسف سچے ہیں۔
میں ایک بات اور کہتا ہوں کہ قاضی ابو یوسف حسن الحدیث ہیں۔ یہی انصاف کا تقاضہ ہے۔ تعصب سے ہمیں پرہیز کرنا چاہیے۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
@
خضر حیات بھائی نے یہ کہا -


بھائی یہ بڑے بڑے علم وفن کے پہاڑ پختہ کار علماء تھے انہوں نے اپنے زمانہ اور حالات کی مناسبت سے جو کیا بہت اچھا کیا ۔ اور ان کے اوپر فرض تھا کہ ایسا کرتے کہ دنیا ان کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھا کرتی تھی کہ کب احمد بن حنبل زبان کھولیں اور کب ہم اپنے مسائل کا حل جانیں ۔
نہ تو آپ احمد بن حنبل ہیں اور نہ ہی میری ان کے مقابلے میں کوئی حیثیت ہے ۔ اور نہ ہی لوگ مجھ سے آکر پوچھتے ہیں کہ فلاں فلاں راوی یا فلاں فلاں امام کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرو کہ میں علماء اور بزرگ ہستیوں پر بلا کسی ضرورت زبان درازی کرکے اپنی آخرت خراب کروں ۔ تلک أمۃ قد خلت لہا ما کسبت و لکم ما کسبتم ۔
میرے لیے یہی کافی ہے کہ میں اپنے عصر کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اوقات کو ان کاموں میں صرف کروں جن سے میری ذات کو یا میرے جیسے کسی اور کو فائدہ پہنچ سکے ۔
یہی بات میں پہلے بھی گزارش کر چکاہوں کہ :
ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے اور پھر ترجیحات مقرر کرنی چاہییں کہ مجھے کس قسم کے علم اور فن کی ضرورت ہے ۔ اور پھر اس کے مطابق علم حاصل کرنا چاہیے ۔
اور علم کے ساتھ ساتھ '' عملی پہلو '' پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ۔
اگر ہم نوجوان اس طرح سوچنا شروع کردیں تو شاید بڑی بڑی شخصیات کے ماضی و حال کے فیصلے کرنے کی بجائے بہت پیچھے ہی ایسی مصروفیات نکل آئیں گی جو ان جسارتوں سے کئی حصے زیادہ ضروری ہیں ۔




شاہد بھائی لگتا ہےکہ آپ مجھے آہستہ آہستہ حنفی بناکر ہی دم لیں گے ۔ ( مسکراہٹ )
حالانکہ ہمیں اہل حدیث سے حنفی بننا ایک فیصد بھی پسند نہیں ہے ۔
میں یہ گزارش کر رہا ہوں کہ کوئی امام سچا ہے جھوٹا ہے ان موضوعات سے زیادہ اہم موضوعات ہیں جن پر گفتگو کرنی چاہیے ۔
اور آپ مجھے امام صاحب کا دفاع کرنے والوں کی فہرست میں شامل کرنے پر مصر ہیں ۔
در حقیقت یہ موضوعات ہیں ہی ایسے کہ خوامخواہ جذبات میں آکر بات کہاں سے کہاں نکل جاتی ہے ۔
کوئی بھائی میری کوئی بھی عبارت نقل کرکے بتا سکتا ہے کہ جہاں میں نے اس لڑی پر زیر بحث اماموں میں سے کسی ایک پر منفی یا مثبت رائے دی ہو ۔ ؟
تو پھر مجھے یا میرے جیسے بعض گستاخوں کو کسی کے حامی یا کسی کے مخالف بنا دینا شاہد بھائی یہ آپ کے مخصوص طرز بحث ہے کا کمال تو ہوسکتا ہے ، حقیقت بہر صورت ایسے نہیں ۔

احمد بن حنبل کے دور میں جن کی حقیقت واضح کرنے کی ضرورت تھی انہوں نے کردی ۔ آج ہمارا دور ہے آپ اسی کام کو دہرانے کی بجائے کوئی ایسا کام کریں جس کی اس دور میں زیادہ ضرورت ہے ۔
ٹیلی ویزن پر بیٹھے اور اخباروں پر قبضہ جمائے اسلام بیزار لوگ اسلام اور اہل اسلام کے خلاف بھونکتے رہتے ہیں ان کی نقاب کشائی کریں ، ان کے شبہات کا جواب دیں ، اپنی صلاحیتیں ان کی حقیقت سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے صرف کریں ۔ کیونکہ یہ کام ہمارا کرنے کا ہے اس کے لیے اب احمد بن حنبل ، بخاری قبروں سے اٹھ کر نہیں آئیں گے ۔

مجھے بتائیں اس دور میں کسی پرانی شخصیت سے عدم واقفیت کی بنا پر لوگ گمراہ زیادہ ہورہے ہیں یا پھر روشن خیال میڈیا امت کو بربادی کی طرف لے کر جارہا ہے ؟
پھر ان دونوں میدانوں میں فرق نکالنے کے بعد ان دونوں جگہ پر ہم نے جو کام کیا ہے اس کی بھی نسبت نکال لیں ۔

گزارش : آپ کی بہت ساری باتوں پر تبصرہ کو نظر انداز کر رہا ہوں کہ ان پر گفتگو کرنے کا کوئی فائدہ نہیں سمجھتا ۔ اگر آپ یہ بھی سمجھ لیں کہ۔ میں ایسے حساس مسائل پر گفتگو کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا اور آپ کے پیش کردہ دلائل کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ۔ تو آپ کی سوچ غلط نہیں ہوگی ۔
 
Top