• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد صلی اللہ علیہ وسلم اورعیسیٰ علیہ السلام کی نبوت کا تقابل

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
محمد صلی اللہ علیہ وسلم اورعیسیٰ علیہ السلام کی نبوت کا تقابل

اس کے علاوہ اور بہت سے دلائل ہیں سب انبیاء کے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آتی تھی اور خصوصاً محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہ اپنی نبوت میں کسی اور کے محتاج نہیں، ان کی شریعت کسی سابق و لاحق کی محتاج نہیں۔ بخلاف دوسروں کے۔ چنانچہ مسیح علیہ السلام نے اپنی شریعت میں اکثر تورات کا حوالہ دیا ہے اور وہ خود صرف شریعت ِ موسوی کی تکمیل کے لیے آئے تھے۔ چنانچہ نصاریٰ مسیح علیہ السلام سے پہلے کی نبوتوں تورات و زبور اور چوبیس کے چوبیس نبیوں کے محتاج تھے۔ ہم سے پہلی امتیں محدّثین و ملہمین کی محتاج ہوتی تھیں لیکن امت ِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اس سے مستغنی کر دیا ہے۔ ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نہ کسی نبی کی ضرورت باقی ہے اور نہ کسی محدّث کی بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں اللہ تعالیٰ نے وہ تمام فضائل و معارف اور اعمالِ صالحہ جو کہ دیگر انبیاء میں متفرق طور پر موجود تھے جمع کر دئیے ہیں۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو فضیلت بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوئی ہے، تو اس کاسبب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وہ کرم ہے جو اس نے ان پر احکام و شریعت نازل کر کے فرمایا اور جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا (اور) یہ سب کچھ کسی بشر کی وساطت سے نہیں ہوا۔
بخلاف اولیاء کے جن کو اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پہنچ چکی ہو تو وہ صرف جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع سے ولی اللہ بن سکتے ہیں اور ان کو ہدایت اور دین حق حاصل ہوگا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وساطت سے حاصل ہوگا۔ علیٰ ہذا القیاس جس شخص کو کسی رسول کی رسالت بھی پہنچی ہو۔ وہ اس رسول کے اتباع کے بغیر ولی نہیں بن سکتا اور جو یہ دعویٰ کرے کہ بعض اولیاء ایسے بھی ہیں، جن کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پہنچی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف جانے کے بعض رستے ان کے پاس ایسے ہیں۔ جن میں وہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے محتاج نہیں ہیں، وہ شخص کافر اور بے دین ہے۔
 
Top