• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولایت کی حیثیت

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولایت کی حیثیت

اور یہ کہتے ہیں کہ ہم محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ولایت میں جو کہ ان کی رسالت سے بزرگ تر ہے شریک ہیں حالانکہ ان لوگوں کا یہ دعویٰ ان کی عظیم ترین گمراہی پر مبنی ہے کیونکہ ولایت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مثیل ابراہیم اور موسیٰ علیہم السلام تک نہ ہوسکے۔ چہ جائیے کہ یہ ملحد ولایت میں ان کے مثیل ہوں۔ ہر رسول نبی اور ہر نبی ولی ہوتا ہے۔ پس رسول نبی بھی ہوتا ہے اور ولی بھی۔ رسالت میں نبوت اور نبوت میں ولایت شامل ہوتی ہے۔ پس یہ کس طرح ممکن ہے کہ رسول کی ولایت جو اس کی نبوت کے ضمن میں داخل ہے، اس کی ولایت پر مشتمل نبوت سے افضل ہو۔ اگر وہ فرض کریں کہ رسول کو صرف نبی بنایا گیا ہے، ولی نہیں بنایا گیا تو یہ فرض محال ہے کیونکہ نبی ہونے کی صورت میں ممکن نہیں کہ ولی اللہ نہ ہو۔ رسول کی نبوت اس کی ولایت سے خالی نہیں ہوتی اور اگر یہ فرض کر لیا جائے کہ وہ خالی ہے تو بھی کوئی شخص رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ولایت میں اس کا مثیل نہیں ہوسکتا۔

الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 
Top