• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مخبوط الحواس شخص کی مسجد حرام میں خود سوزی کی ناکام کوشش

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مخبوط الحواس شخص کی مسجد حرام میں خود سوزی کی ناکام کوشش

سیکیورٹی حکام نے خود کو آگ لگانے سے قبل ملزم کو حراست میں لے لیا

منگل 11 جمادی الاول 1438هـ - 7 فروری 2017م

http://ara.tv/zknm8

مکہ مکرمہ ۔۔۔ خمیس الزھرانی

مسجد حرام کے سیکیورٹی حکام کے مطابق گذشتہ روز مسجد حرام میں ایک محبوط الحواس شخص نے خود سوزی کی کوشش کی تھی مگر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کی خصوصی سیکیورٹی فورسز کیپٹن سامح السلمی نے بتایا کہ سوموار کو رات گیارہ بجے پولیس نے صحن مطاف سے ایک شخص کو اس وقت حراست میں لیا جس نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی تاہم سیکیورٹی حکام نے بروقت کارروائی کرکے اسے خود کو آگ لگانے سے روک دیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خود سوزی کرنے والے شخص کے طرز عمل سے وہ نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اسے متعلقہ حکام کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
اس حوالے سے اب تک مختلف اور متضاد خبریں ، سامنے آرہی ہیں ، بہر صورت یہ کنفرم ہے کہ کچھ ہوا ہے ، لیکن کیا ہوا ؟ اس پر کچھ کہنا مشکل ہے ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
پٹرول چھڑکنے کے واقعے کے بعد بیت اللہ کے متاثرہ حصے کی صفائی

بدھ 12 جمادی الاول 1438هـ - 8 فروری 2017م

ابها - مريم الجابر

سوشل میڈیا پر منگل کے روز ایک وڈیو کلپ گردش میں رہا جس میں مسجد حرام میں متعدد ورکر بیت اللہ کی بیرونی نچلی دیوار (شاذروان) کو دھو کر صاف کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس سے قبل مسجد حرام کی سکیورٹی فورس نے پیر کے روز مطاف میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بارے میں معلوم ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ اس شخص نے خانہ کعبہ کے بالکل قریب کھڑے ہو کر خود پر پٹرول چھڑکا تھا۔

مسجد حرام کی انتظامیہ کے مطابق صفائی کے ذمے دار منتظمین نے خانہ کعبہ کے مذکورہ حصے کی دھلائی اور صفائی کی کارروائی کی نگرانی کی۔
 
Top