• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اقرار میں شرط لگانا اور استثنا ء کر نا جائز ہے
(۱۱۹۳)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''اللہ کے ننانوے نام ہیں، یعنی ایک کم سو۔ جو شخص ان کو یاد کر لے وہ جنت میں داخل ہو گا۔ ''
نو ٹ :باب سے منا سب صرف ''استثنا ''میں ہے جو کہ ''مِا ئَۃًاِلاَّواحدًا'' یعنی حرفِاستثنا ''اِلَّا ''کے استعمال میں ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وصیتوں کا بیان

باب۔ وصیتوں کے بیان میں
(۱۱۹۴)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''کسی مسلمان کو، جس کے پاس وصیت کے لائق کچھ مال ہو، یہ جائز نہیں کہ دو شب بھی بغیر اس کے رہے کہ وصیت اس کے پاس لکھی ہو ئی نہ ہو۔ ''

(۱۱۹۵)۔ سید نا عمر و بن حارثؓ (رسول اللہﷺ کے بر ادر نسبتی ام المومنین جویریہ بنت حا رثؓ کے بھا ئی) کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اپنی وفات کے وقت نہ کوئی درہم و دینار چھوڑا اور نہ کو ئی غلا م، نہ کو ئی لونڈی نہ اور کو ئی چیز سو ا اپنے سپید خچر اور ہتھیار کے اور ایک زمین کے جن کو آپﷺ نے صدقہ کر دیا تھا۔

(۱۱۹۶)۔ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰؓ سے سوال کیا گیا کہ کیا نبیﷺ نے کچھ وصیت کی تھی؟ انھوں نے کہا نہیں۔ پو چھا گیا کہ پھر کیونکر وصیت فرض کی گئی یا انھیں کیونکر وصیت کا حکم دیا گیا؟ تو انھوں نے کہا کہ نبیﷺ نے کتاب اللہ (پر عمل کرنے) کی وصیت کی تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ مر تے وقت صدقہ دینا درست ہے یا نہیں؟
(۱۱۹۷)۔ سیدنا ابو ہر یر ہؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبیﷺ سے پو چھا کہ کو نسا صدقہ افضل ہے؟ آپﷺ نے فرمایا :''یہ کہ تم بحالت صحت جب کہ تمہیں (مال کی) حرص ہو، مالداری کی خواہش ہو، تنگدستی کا خوف ہو،اس وقت صدقہ دو اور صدقہ میں اتنی تا خیر نہ کر دو کہ جب جان حلق تک پہنچ جائے تو تم کہو کہ فلاں شخص کو اس قدر دینا اور فلاں شخص کو اس قدر دینا حالانکہ اب تو وہ فلاں شخص کا (یعنی وارث کا) ہو چکا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ عزیزوں میں عورتیں اور بچے بھی شا مل ہوں گے؟
(۱۱۹۸)۔ سیدنا ابو ہریر ہؓ کہتے ہیں کہ جب اللہ نے یہ آیت نا زل فرمائی ''اور اپنے قریب کے عزیز، رشتہ داروں کو عذاب الٰہی سے ڈ راؤ ''(شعر ا ء : ۲۱۶) تو رسول اللہﷺ کھڑے ہو گئے اور فرمایا :''اے گر وہ قریش ! (یا کو ئی اسی قسم کا اور لفظ فرمایا) تم اپنی جانوں کو بچاؤ ! میں اللہ (کو عذاب) سے تمہیں بھی نہیں بچا سکتا۔ اے بنی عبد مناف ! میں تمہیں اللہ (کے عذاب) سے نہیں بچا سکتا اور اے صفیہ ! رسول اللہﷺ کی پھوپھی ! میں تمہیں اللہ (کے عذاب) سے نہیں بچا سکتا اور اے فاطمہ بنت محمد (ﷺ) ! تم مجھ سے میر ا مال جس قدر چا ہو لے لو مگر میں اللہ (کے عذاب) سے تمہیں بھی نہیں بچا سکتا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ کفیل یتیم کے مال میں سے کس حد تک تصرف کر سکتا ہے اور کیا اس سے کچھ کھا بھی سکتا ہے؟
(۱۱۹۹)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ ان کے والد (امیر المومنین عمر بن خطا بؓ) نے اپنا ایک مال (باغ) رسول اللہؑﷺ کے عہد میں خیرات کیا تھا، جس کا نام ثمع تھا تو سیدنا عمرؓ نے عرض کی :''یا رسول اللہ ! میں نے ایک مال پا یا ہے اور وہ میرے نزدیک بہت نفیس ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس کو خیرات کر دوں۔ تو نبیﷺ نے فرما یا :''تم اصل درخت کو اس شرط پر خیر ات کر دو کہ وہ فروخت نہ کیے جائیں،نہ ہبہ کیے جائیں،نہ ان میں وراثت جاری ہو بلکہ اس کا پھل اللہ کی راہ میں خر چ ہو۔ ''چنانچہ سیدنا عمرؓ نے اس کو (اسی شرط پر) خیرات کر دیا اس طرح پر کہ اس کی آمدنی مجاہدین، غلاموں کے آزاد کرانے، مسکینوں، مہمانوں، مسافروں اور قرابت والوں میں (خرچ کی جا تی) تھی اور (انھوں نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ) جو شخص اس کا متوالی ہوا سے کچھ گناہ نہیں کہ دستور کے موافق کھا لے یا اپنے دوست کو کھلا دے بشرطیکہ وہ اس فعل سے مال جمع کرنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اللہ عزوجل کا (سورۂ نسا ء میں) فرمانا ''جو لو گ ظلم کر کے یتیموں کا مال کھا تے ہیں، وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھرتے ہیں اور عنقریب وہ دوزخ میں جائیں گے۔ ''
(۱۲۰۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کر تے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' سات تباہ کر نے والے گنا ہوں سے بچے رہو۔ ''لو گوں نے پو چھا کہ یا رسول اللہ ! وہ کون سے گناہ ہیں؟ آپﷺ نے فرما یا :''(۱) اللہ کے ساتھ شرک کرنا (۲) اور جا دو کرنا (۳)اور اس جان کا نا حق مارنا جس کو اللہ نے حرام کیا ہے (۴)سود کھا نا (۵)جنگ سے بھا گنا (۷) پاکدامنہ، بے خبر مو من عورتیں پر زنا کی تہمت لگا نا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ و قف کے منتظم کا خر چہ (کس مد سے دیا جائے؟)
سیدنا ابو ہریر ہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرما یا :'' میرے وارث نہ دینار تقسیم کریں نہ درہم، جو کچھ میں اپنی بیبیوں کے خرچ اور اپنی جائداد کے اہتمام کر نے والے کی مزدوری سے فا ضل چھوڑوں تو وہ صدقہ ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اگر کو ئی شخص کو ئی زمین یا کنو اں وقف کرے اور اپنے لیے یہ شرط کر لے کہ مثل دوسرے مسلما نوں کے وہ بھی اس سے فائدہ اٹھائے گا۔ تو یہ درست ہے
(۱۲۰۲)۔ سیدنا عثمان بن عفانؓ جب محاصرہ میں آ گئے تو وہ بلندی پر چڑھ کر باغیوں کے سا منے آئے اور کہا کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں اور یہ قسم میں صرف اصحاب نبیﷺ کو دیتا ہوں کہ کیا تم نہیں جانتے کہ رسول اللہﷺ نے فرما یا تھا کہ جو شخص رومہ (نامی) کنواں خرید لے (اور مسلمانوں کے لیے وقف کر دے گا) اسے جنت ملے گی۔ ''تو میں نے اسے خرید ا (اور وقف کر دیا) کیا تم نہیں جانتے کہ نبیﷺ نے فرمایا تھا :''جو شخص غزوۂ تبوک میں مجاہدین کو سا مان جنگ مہیا کر دے۔ اسے جنت ملے گی۔ ''تو میں نے سا مان مہیا کر دیا۔ (راوی) کہتا ہے کہ صحابہ کر امؓ نے عثمانؓ کی تصدیق کی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۂ مائدہ میں یہ) فرمانا :''اے مسلمانو ! جب تم میں سے کسی کو موت آئے تو وصیت کے وقت تم (مسلمانوں) میں سے یا تمہارے غیروں میں سے دو معتبر شخص گواہ ہو نے چاہئیں۔۔۔ اور اللہ تعالیٰ فا سق قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔ ''کا بیان
(۱۲۰۳)۔ سیدنا ابن عبا سؓ کہتے ہیں کہ قبیلۂ بنی سہم کا ایک شخص تمیم داری اور عدی بن بداء (رضی اللہ عنہ) کے ساتھ سفر کو نکلا۔ پھر وہ ایسی سر زمین میں فوت ہوئے کہ وہاں کو ئی مسلمان نہ تھا۔ جب تمیم اور عدیؓ اس کا تر کہ لائے تو چاندی کا ایک گلاس جس میں سنہری نقش تھے کھو گیا تو رسول اللہﷺ نے ان دونوں کو قسم دی اور انھوں نے قسم کھا لی۔ اس کے بعد وہ گلاس مکہ میں جن کے پاس ملا انھوں نے کہا کہ ہم نے اس کو تمیم اور عدی سے خرید ا ہے۔ پھر دو شخص میت کے اعزہ میں سے کھڑے ہو گئے اور انھوں نے قسم کھائی کہ ہماری شہادت بہ نسبت ان دونوں کی شہادت کے زیادہ قا بل قبول ہے ہم یہ گواہی دیتے ہیں کہ یہ پیالہ ہمارے (مر نے والے) عزیز کا ہے۔ (ابن عبا سؓ) کہتے ہیں کہ یہ آیت انہی کے حق میں نا زل ہو ئی :''اے مسلما نو !جب تم میں سے کسی کو موت آئے تو وصیت کے وقت دو انصاف والے تم میں سے یا تمہارے غیروں میں گواہ ہو نے چاہئیں۔۔۔ آخر آیت تک۔''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

------------------------------------------------------------------------​
الحمد للہ مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ) پر کام پورا ہوا​
------------------------------------------------------------------------​
 
Top