• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ''۔۔۔ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ۔۔۔ '' (المائدہ:۴۵)
(۲۱۷۱)۔ سیدنا عبداللہ بن (بن مسعود ) رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' مسلمان آدمی کا خون جو '' لا الہٰ الا اللہ '' (یعنی اللہ کی وحدانیت) اور میری رسالت کی گواہی دیتا ہو ان تین اسباب میں سے کسی ایک سبب کے حلال نہیں ہے (۱)جان کے بدلے میں جان (۲)شادی شدہ زانی (۳) دین اسلام سے نکل جانے والا جو کہ جماعت کو چھوڑ دیتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اس شخص کا بیان میں جو کسی کا خون ناحق کرنا چاہے۔
(۲۱۷۲)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ برے تین شخص ہیں (۱) حرم مکہ میں ظلم کر نے والا (۲) جو مسلمان ہو کر بھی جاہلیت کی رسموں پر چلنا چاہے (۳) وہ شخص جو ناحق کسی کا خون بہانا چاہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اگر کوئی اپنا بدلہ حق یا قصاص خود لے لے (یعنی) حاکم کے پاس فر یاد نہ کرے۔
(۲۱۷۳)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، آپﷺ نے فرمایا :'' اگر تیری اجازت کے بغیر تیرے گھر میں کسی نے جھانکا اور تو نے کنکر مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دی تو تجھے گناہ نہیں ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ انگلیوں کی دیت کے بیان میں۔
(۲۱۳۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' یہ اور یہ(یعنی چھنگلی اور انگوٹھا دونوں) برابر ہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
مرتدوں کے باغیوں سے توبہ کر انا اور ان سے لڑنا

باب۔ جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا ، اس کے گناہ کا بیان۔
(۲۱۷۵)۔ سیدنا ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگا کہ کیا ہم سے ان فعلوں کا بھی مواخذہ ہو گا جو دور جاہلیت میں ہم نے کیے ہیں ؟ تو نبیﷺ نے فرمایا:'' جس نے (حالت) اسلام میں اچھے کام کیے اس سے دور جاہلیت کے گناہوں کا مؤ اخذہ کیا جائے گا اور جس نے (حالت) اسلام میں نیک عمل نہ کیے تو اس سے اگلے پچھلے (یعنی دور جاہلیت اور دور اسلام ، دونوں ادوار کے) سب گناہوں کا مواخذہ ہو گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
خوابوں کی تعبیر کا بیان

باب۔ نیک لوگوں کے خواب کا بیان
(۲۱۷۶)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' نیک آدمی کے اچھے خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہیں۔
(۲۱۷۷)۔ سیدنا ابوسعید خدریؓ نے نبیﷺ سے سنا ہے آپﷺ نے فرمایا :'' جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اس کو اچھا معلوم ہو تو وہ اللہ کی طرف سے ہے ، اس پر اس کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے اور اس کو (اپنے دوستوں سے) بیان بھی کرے اور جو اس کے سوا ایسا خواب دیکھے جو برا معلوم ہو تو وہ شیطان کی طرف سے ہے ، اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے اور کسی سے اس کا ذکر نہ کرے کیونکہ پھر وہ اس کو نقصان نہ دے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اچھے خواب خوشخبریاں ہیں۔
(۲۱۷۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ، آپﷺ نے فرمایا :'' نبوت میں
سے فقط مبشرات (بشارتیں) باقی رہ گئی ہیں۔ ''صحابہ نے عرض کی مبشرات (خوشخبریاں) کیا ہیں ؟ آپﷺ نے فرمایا :'' اچھے خواب۔ ''(مبشرات یعنی خوشخبری اور بشارتیں ہیں)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جس شخص نے نبیﷺ کو خواب میں دیکھا۔
(۲۱۷۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس نے مجھ کو خواب میں دیکھا ، وہ عنقریب مجھ کو جاگتے میں بھی دیکھے گا اور شیطان میرا ہم شکل نہیں بن سکتا۔ ''

(۲۱۸۰)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس نے مجھ کو (خواب میں) دیکھا (تو تحقیق) اس نے مجھ کو ہی دیکھا کیونکہ شیطان میرے مشابہ نہیں ہو سکتا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ دن کے خواب کے بیان میں۔
(۲۱۸۱)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ام حرام بنت ملحانؓ کے پاس تشریف لے جایا کرتے تھے اور یہ عبادہ بن صامتؓ کی بیوی تھیں۔ ایک دن آپﷺ ان کے پاس تشریف لے گئے تو انھوں نے آپﷺ کو کھانا کھلایا اور آپﷺ کے سر کو اس طرح دیکھنے لگیں جیسے جوئیں دیکھتے ہیں۔ آپﷺ سو گئے اور پھر جب اٹھتے تو ہنستے ہوئے اٹھے۔ ام احرام نے عرض کی یا رسول اللہ ! کس سبب سے آپ ہنس رہے ہیں ؟ آپﷺ نے فرمایا :'' میری امت کے چند لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہوئے مجھ کو دکھائے گئے ، سمندر کے درمیان (جہازوں پر) سوار بادشاہوں کی طرح یا مثل بادشاہوں کے تختوں پر بیٹھے ہوئے۔ '' یہ شک اسحاق راوی کو ہوا ہے۔ ام حرامؓ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کی یا رسول اللہ ! اللہ سے دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو ان لوگوں میں سے کرے۔ آپﷺ نے ان کے لیے دعا مانگی اور پھر سر رکھ کر سو گئے۔ پھر ہنستے ہوئے جاگے۔ ام حرامؓ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کی یا رسول اللہ ! (اب) کس وجہ سے آپ ہنس رہے ہیں ؟ فر مایا :'' میری امت کے چند لوگ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے میرے سامنے پیش کیے گئے۔ '' جیسا کہ پہلی مرتبہ آپﷺ نے فرمایا تھا۔ یہ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کی کہ آپ اللہ سے دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو ان لوگوں میں سے کر دے۔ آپﷺ نے فرمایا :'' تم پہلوں میں سے ہو۔ '' چنانچہ ام حرامؓ سیدنا معاویہ بن ابو سفیانؓ کے دور حکومت میں (پہلی اسلامی) سمندر میں کشتی پر سوار ہوئیں اور سمندر سے نکلنے کے وقت اپنی سواری کے جانور سے گر کر فوت ہو گئیں۔
 
Top