• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مدینہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے 15 زائرین ہلاک

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
مدینہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے 15 زائرین ہلاک

سعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس مقام مدینہ منورہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے کم از کم 15 زائرین ہلاک ہو گئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی اور عرب نیوز کے مطابق سنیچر کو پیش آنے والے اس واقعے میں 130 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

جس وقت آگ لگی تو ہوٹل میں 700 کے قریب غیر ملکی زائرین موجود تھے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے مصر کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق مصر سے ہے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے ڈھائی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ہے

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق آگ کی وجہ سے متاثرہ ہوٹل کے نزدیک واقع ایک اور ہوٹل کو بھی خالی کروایا گیا۔

ابھی تک آتشزدگی کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا اور حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تصویر
تصویر

ہفتہ 8 فروری 2014
 
Top