• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذاہب اربعہ کا دنیا میں تناسب

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بہترین معلوماتی ۔ لیکن اس نقشے اور تناسب کی بنیاد کیا ہے؟
شافعی بہت کم دکھائے گئے ہیں ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
هندوستان میں شافعی کافی تعداد میں ہیں ۔ سب سے بڑی اقلیت شاید شافعی ہیں ۔ اگر کسی کے پاس معلومات ہوں تو ضرور پیش کرے ۔ پاکستان میں کیا تعداد میں ہیں شافعی ؟
کویت کا مصلی اور توقیت الصلاة شافعی ہے ۔
سری لنکا کا مصلی اور توقیت بهی شافعی ہے ۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
بہترین معلوماتی ۔ لیکن اس نقشے اور تناسب کی بنیاد کیا ہے؟
شافعی بہت کم دکھائے گئے ہیں ۔
محترم! یہ تصویر نیٹ پر موجود ”وکی پیڈیا“ سے لی ہے۔ انہوں نے یہ ”ڈیٹا“ کس طرح لیا معلوم نہیں۔ شائد انہوں نے اس کی تفصیل دی ہو جسے میں ملاحظہ نہیں کر پایا ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
مزید معلومات کے لیے:
چاروں ائمہ رحمھم اللہ میں سے کسی ایک نے بھی عوام الناس کو اپنے مسلک پر چلنے پر مجبور نہ کیا اور نہ اس کی دعوت دی۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
چاروں ائمہ رحمھم اللہ میں سے کسی ایک نے بھی عوام الناس کو اپنے مسلک پر چلنے پر مجبور نہ کیا اور نہ اس کی دعوت دی۔
فقیہ کا یہ منصب نہیں کہ وہ لوگوں کواس بات کی دعوت دے کہ اس کے فہم پر چلو۔ یہ لوگ ہوتے ہیں جو کسی کو ترجیع دیتے ہیں۔ قرونِ اولیٰ میں کافی فقہاء کو ترجیح حاصل رہی جو سمٹتے سمٹتے چار تک محدود رہ گئی اور ہے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرے خیال میں شاید بالکل نہ ہوں گے ۔ کبھی سنا نہیں ۔
کراچی میں ہیں! ان کی مساجد بھی ہیں، میرے پڑوسی جب کہ وہ بھی گجراتی ہی ہیں (یاد رہے وہ گجراتی نہیں جنہیں جوتی چور کہا جاتا ہے، بلکہ قائد اعظم، گاندھی اور مودی والا گجرات ، کوئی پاکستانی بھائی ناراض نہ ہو، مزاح میں لکھا ہے!) وہ بھی شافعی تھے، ان کے والد بچوں کو کہا کرتے تھے کہ شافعی کی مسجد میں جایا کرو، لیکن وہ ذرا دور تھی، پھر اولاد میں دیوبندی و حنفی طریقہ پر آگئی، کیونکہ وہ انہیں کے درمیان رہی۔ جب میں اہل حدیث ہوا تو اور پاکستان گیا تو اپنے گھر والوں کو اور پڑوسیوں کو بھی اس منہج کی دعوت دی، الحمدللہ میرے گھر والوں نے اہل حدیث منہج اختیار کیا، ایک بھائی باقی ہے، اور میرے ان پڑوسیوں کو بھی پھر یاد آیا کہ وہ تو شافعی تھے، الحمدللہ وہ بھی اب اہل حدیث منہج کے حامل ہیں!
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
میرے خیال میں شاید بالکل نہ ہوں گے ۔ کبھی سنا نہیں ۔
پاکستان میں شافعی بھی ہیں اور مالکی بھی ہیں۔ مالکیہ کا ایک مدرسہ میں نے غالبا بارہ پندرہ سال پہلے کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے کسی علاقے میں دیکھا تھا۔ اس وقت بہت چھوٹا تھا اور ابو سے پوچھا تھا کہ یہ مالکیہ کون ہوتے ہیں۔
اب و اللہ اعلم ہے یا نہیں۔ بچپن کی وجہ سے صحیح جگہ کا علم نہیں۔
اور شوافع کے بارے میں تو استاد محترم مفتی طارق مسعود صاحب فرماتے ہیں کہ ہماری مسجد کے ایک امام شافعی تھے۔ و اللہ اعلم کس زمانے کی اور کون سے علاقے کی بات ہے۔ استاد جی سے ملاقات ہوئی تو پوچھوں گا ان شاء اللہ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن یہ سعودی عرب کے نیچے جامنی رنگ والے کون ہیں؟ ان کا کسی نے رد نہیں کیا شاید اس لئے نا معلوم ہیں! ابتسامہ
 
Top