• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذاہب اربعہ کا دنیا میں تناسب

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ جامنی والے کہیں اباضیہ تو نہیں؟
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
بالکل صحیح فرما رہے ہیں ۔
یہ جامنی ۔۔۔ملک عمان ہے ۔۔۔یہ اباضیہ کا ملک ہے ۔
یہ تو یاقوت الحموی ۶۲۶ھ کے دور سے ہی اباضیہ ہیں ۔ جیسا کہ وہ ’’عمان ‘‘کے عنوان میں فرماتے ہیں۔
وأكثر أهلها في أيامنا خوارج إباضية۔
ہمارے زمانے میں عمان کے اکثر باشندے اباضی خوارج ہیں۔‘‘ (معجم البلدان ۴۔۱۵۰)

اور شاید شروع سے اباضیہ ادھر ہی رہے ہیں۔
اور آج بھی ایسا ہی ہے جیسا کہ انٹر نیٹ پہ عمان کے تعارف میں ہے ۔
اور اسی نقشے کے ایک دوسرے پیج سے بھی واضح ہے
https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/5/53/خريطة_المذاهب.png
 
Last edited:
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
شافعی بہت کم دکھائے گئے ہیں ۔
رنگ سے تو رقبہ ظاہر ہو رہا ہے ۔۔۔اب مالکی کا جو رنگ نظر آرہا ہے ۔ وہ دیکھنے میں بہت بڑا ہے ۔ لیکن وہ نارتھ افریقہ کا علاقہ ہے جو کئی ملکوں پر مشتمل ہے ۔ اور اس سارے کی آبادی 19 کروڑ سے تک ہے غالباََ۔
اور سارے مالکی بھی نہیں ۔ دوسرے بھی ہیں ۔
اور جو دائیں طرف بہت چھوٹا سا شافعیوں کا رنگ ہے ۔ وہ رنگ تو بہت چھوٹا ہے ۔۔۔لیکن وہ انڈونیشیا ہے اور ملائیشیا ہے ۔
اور ایک انڈونیشیا کی آبادی ہی 25 کروڑ سے زیادہ ہے ۔
واللہ اعلم۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
ایک بات سمجهنی ہے مجہے :
یہ تقسیم مذاہب کی بنیاد پر ہے ۔ ان مذاہب کو اسلام کے فرقوں میں گنا جاتا ہے ؟ یا یہ ان کو مجموعہ سمجہا جاتا ہے اہل سنت والجماعت کا؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
یہ تقسیم مذاہب کی بنیاد پر ہے ۔ ان مذاہب کو اسلام کے فرقوں میں گنا جاتا ہے ؟ یا یہ ان کو مجموعہ سمجہا جاتا ہے اہل سنت والجماعت کا؟
”Legend“ دیکھیں اس میں اہل السنت کو ”مسلم کہلانے والوں سے “ الگ درج کیا ہے۔
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
ایک بات سمجهنی ہے مجہے :
یہ تقسیم مذاہب کی بنیاد پر ہے ۔ ان مذاہب کو اسلام کے فرقوں میں گنا جاتا ہے ؟ یا یہ ان کو مجموعہ سمجہا جاتا ہے اہل سنت والجماعت کا؟
مذاہب اربعہ مکاتب فکر ہیں اور ان کے مجموعہ کا نام ہی اہل السنۃ و الجماعۃ ہے ۔اور اہل حدیث بھی اسی میں شامل ہیں اگرچہ ذکر نہیں ۔کیونکہ وہ شافعی الفروع(جیسے) اور حنبلی الاصول(جیسے) ہوتے ہیں۔ ان پر فرقوں کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔۔
البتہ شیعہ ، اسماعیلیہ، خوارج ، اباضیہ ۔۔۔فرقے ہی ہیں۔
اور یہ تقسیم نقشے میں بھی موجود ہے ۔ایک کو السنۃ کے نام سے ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔اور دوسروں کو الشیعہ کے نام سے ۔۔۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
مذاہب اربعہ مکاتب فکر ہیں اور ان کے مجموعہ کا نام ہی اہل السنۃ و الجماعۃ ہے ۔اور اہل حدیث بھی اسی میں شامل ہیں اگرچہ ذکر نہیں ۔کیونکہ وہ شافعی الفروع(جیسے) اور حنبلی الاصول(جیسے) ہوتے ہیں۔ ان پر فرقوں کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔۔
البتہ شیعہ ، اسماعیلیہ، خوارج ، اباضیہ ۔۔۔فرقے ہی ہیں۔
اور یہ تقسیم نقشے میں بھی موجود ہے ۔ایک کو السنۃ کے نام سے ذکر کیا گیا ہے ۔۔۔اور دوسروں کو الشیعہ کے نام سے ۔۔۔
جزاك الله خيرا
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مذاہب اربعہ کا تعلق فروعی مسلک و اختلاف سے ہے، اس بحث میں اختلاف عقیدہ زیر بحث نہیں ہوتا۔
جبکہ امت کی تقسیم ہونے کی حدیث کو علماء نے اختلاف عقیدہ کے تناظر میں بیان کیا ہے، اسے عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب غنیۃ الطالبین میں دیکھا جا سکتا ہے ، کہ انہوں نے 73 فرقوں کی جو تقسیم کی ہے اس کا تعلق عقیدہ کے اختلاف سے ہے، نہ کہ فروعی مسائل سے۔
اب ان فروعی مسائل میں کسی شخص کا ایک گروہ سے منسلک ہونے کے باوجود عقائد میں اہل سنت والجمات کے علاوہ دیگر گمراہ فرقوں سے بھی ہو سکتا ہے، بلکہ ہے! جیسا کہ عبد الحئی لکھنوی نے اپنی کتاب الرفع والتکمیل فی الجرح والتدیل میں بیان کیا ہے۔

الارجاء البدعي وَهَذَا مِمَّا اخْتَارَهُ عَليّ الْقَارِي
وَفِيه ايضل خدشة وَاضِحَة من حَيْثُ ان الشَّيْخ بصدد بَيَان فرق الضَّلَالَة وَذكر مِنْهَا المرجئة ثمَّ مِنْهَا الْحَنَفِيَّة فَلَا مجَال هُنَاكَ لهَذَا الِاحْتِمَال وان كَانَ مُسْتَقِيمًا فِي عِبَارَات غَيره من اهل الاكمال كَمَا مر فِيمَا مر
وَمِنْهُم من قَالَ ان مُرَاد الشَّيْخ من الْحَنَفِيَّة فرقة
مِنْهُم وهم المرجئة
وتوضيحه ان الْحَنَفِيَّة عبارَة عَن فرقة تقلد الامام ابا حنيفَة فِي الْمسَائِل الفرعية وتسلك مسلكه فِي الاعمال الشَّرْعِيَّة سَوَاء وافقته فِي اصول العقائد ام خالفته فان وافقته يُقَال لَهُ الْحَنَفِيَّة الْكَامِلَة وان لَو توافقه يُقَال لَهَا الْحَنَفِيَّة مَعَ قيد يُوضح مسلكه فِي العقائد الكلامية فكم من حَنَفِيّ حَنَفِيّ فِي الْفُرُوع معتزلي عقيدة كالزمخشري جَار الله مؤلف الْكَشَّاف وَغَيره وكمؤلف الْقنية وَالْحَاوِي والمجتبي شرح مُخْتَصر الْقَدُورِيّ نجم الدجين الزَّاهدِيّ وَقد ترجمتهما فِي الْفَوَائِد البهية فِي تراجم الْحَنَفِيَّة وكعبد الجبار وابي هَاشم والجبائي وَغَيرهم وَكم من حَنَفِيّ حَنَفِيّ فرعا مرجئ اَوْ زيدي أصلا
وَبِالْجُمْلَةِ فالحنفية لَهَا فروع بِاعْتِبَار اخْتِلَاف العقيدة فَمنهمْ الشِّيعَة وَمِنْهُم الْمُعْتَزلَة وَمِنْهُم المرجئة فَالْمُرَاد بالحنفية هَاهُنَا هم الْحَنَفِيَّة المرجئة الَّذين يتبعُون ابا حنيفَة فِي الْفُرُوع ويخالفونه فِي العقيدة بل يوافقون فِيهَا المرجئة الْخَالِصَة

ملاحظہ فرمائیں:صفحه 385 – 386 الرفع والتكميل في الجرح والتعديل - أبو الحسنات محمد عبد الحي اللكنوي الهندي - مكتب المطبوعات الإسلامية
یعنی کہ یہ کہنا درست نہيں کہ :
مذاہب اربعہ مکاتب فکر ہیں اور ان کے مجموعہ کا نام ہی اہل السنۃ و الجماعۃ ہے ۔
بلکہ اہل سنت والجماعت وہ ہے جو عقیدہ کے باب میں سلف الصالحین کے عقیدہ پر ہو، جہمیہ، معتزلہ و روافض و دیگر گمراہ فرقوں کے عقیدہ پر نہ ہو۔ مزید یہ کہ یہ اہل سنت والجماعت مذاہب اربعہ اور مذہب اہل حدیث میں ہیں!
اہل الحدیث: اہل الحدیث وہ ہیں کہ جن کا عقائد میں اہل سنت والجماعت کے عقیدہ پر ہونا لازم ہے، اور فروع میں وہ مذہب اصحاب حدیث یعنی امام شافعی،امام مالک، امام احمد بن حنبل، امام بخاری رحمہ اللہ علیہم وغیرہ کے مذہب پر ہو نہ کہ مذہب اہل الرائے کے!
 
Last edited:

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
اہل الحدیث: اہل الحدیث وہ ہیں کہ جن کا عقائد میں اہل سنت والجماعت کے عقیدہ پر ہونا لازم ہے، اور فروع میں وہ مذہب اصحاب حدیث یعنی امام شافعی،امام مالک، امام احمد بن حنبل، امام بخاری رحمہ اللہ علیہم وغیرہ کے مذہب پر ہو
اصحاب حدیث یعنی امام شافعی،امام مالک، امام احمد بن حنبل، امام بخاری رحمہ اللہ علیہم وغیرہ میں پائے جانے والے باہمی اختلاف میں کیا لائحہ عمل ہوگا؟
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ
اکثر مترجمین نے
عَبْدُ القَادِرِ الجِيْلِيُّ
لکھا ہے۔ واللہ اعلم۔
 
Top