• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذاہب اربعہ کا دنیا میں تناسب

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
صحاب حدیث یعنی امام شافعی،امام مالک، امام احمد بن حنبل، امام بخاری رحمہ اللہ علیہم وغیرہ میں پائے جانے والے باہمی اختلاف میں کیا لائحہ عمل ہوگا؟
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا (سورة النساء 59)
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایک گروہ سے منسلک ہونے کے باوجود عقائد میں اہل سنت والجمات کے علاوہ دیگر گمراہ فرقوں سے بھی ہو سکتا ہے
وعلیکمُ السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
برادر عزیز ۔ میرے خیال میں جب کسی چیز کا مطلق ذکر کیا جائے ۔تو اس چیز کی سب سے مستند اور اصل مراد ہوتی ہے ۔ نہ کے اس کے اندر کا تھوڑا سا کمزور حصہ۔
اس وقت ہم جس تھریڈ میں بات کر رہے ہیں ۔۔اس کے ضمن میں بات کی گئی ہے ۔
یعنی اسی طرح اگر ہم نقشے میں مسلمان ملکوں کو ہائیلائٹ کر دیں ۔۔۔کہ ۔۔دیکھو جی مسلمان اتنے ارب ہیں۔۔۔۔اور کوئی سوال پوچھے بھئی یہ اربوں مسلم ۔۔۔اسلام کو پسند تو نہیں کرتے ، زندگی کافروں والی گزارتے ہیں۔ کدھر ہے تمہارا اسلام ۔۔۔
جواب ظاہر ہے یہی ہے کہ ۔۔۔یہ جو مسلم ہیں ۔۔۔یہ اسلام نہیں بلکہ ۔۔۔اسلام تو وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی کتاب فرماتی ہے ۔۔اور نبی کریمﷺ فرماتے ہیں۔ ہم اس ایک ایک مسلم کے جواب دے نہیں۔۔۔نہ وہ اسلام کے نمائندہ ہیں۔۔بد قسمتی سے ۔۔
اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت دے۔
دوسری مثال پاکستان میں رہنے والوں سے کہ ایک طبقہ ہے بریلوی۔۔۔اس سے لاکھوں لوگ منسوب ہیں۔۔۔
ہر مزار کا مجاور بھی اسی طبقے میں گنا جاتا ہے ۔۔۔
لیکن میرا نظریہ یہ ہے کہ آج کل بریلوی مسلک کی کوئی بات اگر زیر بحث آئے بھی تو ۔۔۔اس کے لئے ۔۔۔کسی قبر پرست کا عمل یا نظریہ نہیں پیش کرنا چاہیے بلکہ ۔۔۔۔ان کے سب سے مستند ادارے یا عالم مثلاََ مفتی منیب الرحمٰن وغیرہ کی بات کو بریلوی مسلک کہنا چاہیے ۔۔۔۔
جیسے کسی ہر مسلم سکالر کی بات ۔۔۔اسلام نہیں ۔۔۔
کیونکہ آج کل آپ کو اکثر حرام چیزوں کے حلال کا بھی ’’حکم ‘‘ مل جائے گا۔۔
ہر مسلک میں سے بندے چننے بیٹھ گئے تو بات لمبی ہو جائے گی۔۔۔کسی کا ذمہ نہ لیں ۔۔۔ہر مکتب فکر میں بڑی قسمیں ہوتی ہیں۔۔۔
واللہ اعلم
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ابن عثمان بھائی! آپ نے جو بات فرمائی ہے ، اس سے معاملہ اور خراب ہو جائے گا! کیونکہ اسی مطلق استعمال کی زد سے بچنے کے لئے عبد الحئی لکھنوی نے یہ تفصیل بیان کی ہے! عقلمد را اشارہ کافی!
ہم نے اپنی تحریر میں دلیل سے فقہ ناجیہ اہل سنت والجماعت اور گمراہ فرقوں کی تقسیم کا معاملہ بیان کیا ہے۔
 
Last edited:
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ابن عثمان بھائی! آپ نے جو بات فرمائیں ہے ، اس سے معاملہ اور خراب ہو جائے گا
یہ آپ کی رائے ہے ۔۔
میرے خیال میں تو معاملہ دوسری طرح خراب ہوگا۔۔
کیونکہ میں ان ’’گمراہ‘‘ کے وجود کا منکر نہیں ہوں ۔۔ بس مثبت انداز سے دیکھنے کا عادی ہوں۔۔اسی لئے میری تحریر میں آپ کو بہت اجمال نظر آیا ۔۔۔
اگر اس کو آپ کے طرز میں آگے بڑھانا ہوتو پھر تو آپ کی تحریر بھی مجمل ہے ۔۔۔ پھر تو آپ کو بات مزید پھیلانی پڑے گی ۔۔۔ہر فرقے کی ذیلی در ذیلی شاخیں (مزید بھی بن رہی ہیں آ پ کے علم میں ہوگا)۔۔۔کا ذکر کرتے رہیں تو پھر معاملہ رکنے کا نہیں۔۔۔پھر یہ جو نقشہ ہے اس کے رنگ ختم ہو جائیں گے۔۔۔۔اور ہم مذاق بن جائیں گے۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیونکہ میں ان ’’گمراہ‘‘ کے وجود کا منکر نہیں ہوں ۔۔ بس مثبت انداز سے دیکھنے کا عادی ہوں۔۔اسی لئے میری تحریر میں آپ کو بہت اجمال نظر آیا ۔۔۔
متفق! مگر معاملہ یہ تھا کہ اس اجمال میں اگر کسی حقیقت کی نفی ہو، تو وہ مناسب نہیں!
اگر اس کو آپ کے طرز میں آگے بڑھانا ہوتو پھر تو آپ کی تحریر بھی مجمل ہے ۔۔۔ پھر تو آپ کو بات مزید پھیلانی پڑے گی ۔۔۔ہر فرقے کی ذیلی در ذیلی شاخیں (مزید بھی بن رہی ہیں آ پ کے علم میں ہوگا)۔۔۔کا ذکر کرتے رہیں تو پھر معاملہ رکنے کا نہیں۔۔۔پھر یہ جو نقشہ ہے اس کے رنگ ختم ہو جائیں گے۔۔۔۔اور ہم مذاق بن جائیں گے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَأَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ، لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ، حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللهِ وَهُمْ كَذَلِكَ»، وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ قُتَيْبَةَ: وَهُمْ كَذَلِكَ
ملاحظہ فرمائیں:صحيح مسلم » كِتَابُ الْإِمَارَةِ » بَابُ قَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَالَفَهُمْ»

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي الأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لاَ تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى الحَقِّ ظَاهِرِينَ لاَ يَضُرُّهُمْ مَنْ يَخْذُلُهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللَّهِ.
وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، سَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْمَدِينِيِّ يَقُولُ: _ وَذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ _ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لاَ تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي ظَاهِرِينَ عَلَى الحَقِّ فَقَالَ عَلِيٌّ: هُمْ أَهْلُ الحَدِيثِ.

ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' میں اپنی امت پر گمراہ کن اماموں (حاکموں) سے ڈرتاہوں '، نیزفرمایا:''میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ حق پرغالب رہے گی ، ان کی مددنہ کرنے والے انہیں کو ئی نقصان نہیں پہنچاسکیں گے یہاں تک کہ اللہ کا حکم (قیامت) آجائے''۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے ، میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سناکہ میں نے علی بن مدینی کوکہتے سنا کہ انہوں نے نبی اکرمﷺ کی یہ حدیث ''میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ حق پرغالب رہے گی'' ذکرکی اور کہا: وہ اہل حدیث ہیں۔
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
علی بن مدینی کوکہتے سنا کہ انہوں نے نبی اکرمﷺ کی یہ حدیث ''میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ حق پرغالب رہے گی'' ذکرکی اور کہا: وہ اہل حدیث ہیں۔
حدیث نبویﷺ کے آگے کس کو کلام ہو سکتا ہے ۔ سر آنکھوں پر۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن دیکھیں آپ نے بھی جو طائفہ منصورہ کی تشریح ابن مدینیؒ سےنقل کی ۔۔۔اس سے متفق ہونے کے باوجود۔۔۔آپ نے میری طرح ہی کیا ۔۔۔۔کہ اس سیاق میں جس میں ہم بات کر رہے ہیں ۔۔آپ نے بھی میری طرح مجمل لفظ ’’اہل حدیث‘‘ نقل کیا۔۔۔اس پہ وہ اعتراضات وارد ہو جاتے ہیں جو آپ نے میری عبارت پر کئے۔
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
اصحاب حدیث یعنی امام شافعی،امام مالک، امام احمد بن حنبل، امام بخاری رحمہ اللہ علیہم وغیرہ میں پائے جانے والے باہمی اختلاف میں کیا لائحہ عمل ہوگا؟
يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا (سورة النساء 59)
یعنی آپ کا کہنا ہے کہ وہ ”اہلِ قرآن“ بن جائے۔۔۔ ابتسامہ
آپ نے لکھا تھا؛
اہل الحدیث: اہل الحدیث وہ ہیں کہ جن کا عقائد میں اہل سنت والجماعت کے عقیدہ پر ہونا لازم ہے، اور فروع میں وہ مذہب اصحاب حدیث یعنی امام شافعی،امام مالک، امام احمد بن حنبل، امام بخاری رحمہ اللہ علیہم وغیرہ کے مذہب پر ہو نہ کہ مذہب اہل الرائے کے!
اس پر میں نے کہا؛
اصحاب حدیث یعنی امام شافعی،امام مالک، امام احمد بن حنبل، امام بخاری رحمہ اللہ علیہم وغیرہ میں پائے جانے والے باہمی اختلاف میں کیا لائحہ عمل ہوگا؟
کیوں کہ بقول آپ کے یہ تمام ”اصحابِ حدیث“ ہیں ان میں اختلاف ہو جائے تو۔۔۔۔۔ دو طبقے باقی بچے ”اہلِ قرآن“ اور بقول آپ کے ”اہل الرائے“۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
یعنی آپ کا کہنا ہے کہ وہ ”اہلِ قرآن“ بن جائے۔۔۔ ابتسامہ
آپ نے لکھا تھا؛

اس پر میں نے کہا؛

کیوں کہ بقول آپ کے یہ تمام ”اصحابِ حدیث“ ہیں ان میں اختلاف ہو جائے تو۔۔۔۔۔ دو طبقے باقی بچے ”اہلِ قرآن“ اور بقول آپ کے ”اہل الرائے“۔
؟؟؟
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یعنی آپ کا کہنا ہے کہ وہ ”اہلِ قرآن“ بن جائے۔۔۔ ابتسامہ
کیوں کہ بقول آپ کے یہ تمام ”اصحابِ حدیث“ ہیں ان میں اختلاف ہو جائے تو۔۔۔۔۔ دو طبقے باقی بچے ”اہلِ قرآن“ اور بقول آپ کے ”اہل الرائے“۔
انسان میں اگر عقل نہ ہو تو اس کی نمائش نہیں کرنی چاہئے!
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,410
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حدیث نبویﷺ کے آگے کس کو کلام ہو سکتا ہے ۔ سر آنکھوں پر۔
درحقیقت تو ہو تو نہیں سکتا، لیکن اپنے فقہا کے کلام کو آگے کرنے کے لئے بہت سے لوگوں نے علم الکلام کا سہارا لیتے باقاعدہ اصول وضع کئے ہیں!
لیکن دیکھیں آپ نے بھی جو طائفہ منصورہ کی تشریح ابن مدینیؒ سےنقل کی ۔۔۔اس سے متفق ہونے کے باوجود۔۔۔آپ نے میری طرح ہی کیا ۔۔۔۔کہ اس سیاق میں جس میں ہم بات کر رہے ہیں ۔۔آپ نے بھی میری طرح مجمل لفظ ’’اہل حدیث‘‘ نقل کیا۔۔۔اس پہ وہ اعتراضات وارد ہو جاتے ہیں جو آپ نے میری عبارت پر کئے۔
میں نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ اہل حدیث کون ہیں، اب آپ وہ اعتراض وارد کیجئے!
 
Top