• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرتد۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
كَيْفَ يَہْدِي اللہُ قَوْمًا كَفَرُوْا بَعْدَ اِيْمَانِہِمْ وَشَہِدُوْٓا اَنَّ الرَّسُوْلَ حَقٌّ وَّجَاۗءَھُمُ الْبَيِّنٰتُ۝۰ۭ وَاللہُ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الظّٰلِمِيْنَ۝۸۶ اُولٰۗىِٕكَ جَزَاۗؤُھُمْ اَنَّ عَلَيْہِمْ لَعْنَۃَ اللہِ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃِ وَالنَّاسِ اَجْمَعِيْنَ۝۸۷ۙ خٰلِدِيْنَ فِيْہَا۝۰ۚ لَا يُخَفَّفُ عَنْھُمُ الْعَذَابُ وَلَا ھُمْ يُنْظَرُوْنَ۝۸۸ۙ اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَاَصْلَحُوْا۝۰ۣ فَاِنَّ اللہَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ۝۸۹ اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بَعْدَ اِيْمَانِہِمْ ثُمَّ ازْدَادُوْا كُفْرًا لَّنْ تُقْبَلَ تَوْبَتُھُمْ۝۰ۚ وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الضَّاۗلُّوْنَ۝۹۰
خدا ایسے لوگوں کو کیوں کر ہدایت کرے گا جو ایمان لانے کے بعد کافرہوگئے اور وہ پہلے گواہی دے چکے تھے کہ رسول سچا ہے اور ان کے پاس کھلی باتیں پہنچ چکی تھیں اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا۔(۸۶)ایسے لوگوں کی سزایہ ہے کہ ان پر خدا اور فرشتوں اور سب آدمیوں کی لعنت ہے۔(۸۷) اسی لعنت میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ نہ ان کا عذاب ہلکا کیاجائے گا اور نہ انھیں مہلت ملے گی۔(۸۸) مگرجنھوں نے اس کے بعد توبہ کی اور نیک کام کئے ۔ توبے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔(۸۹)جو لوگ ایمان لانے کے بعد کافر ہوگئے۔ کفر ہی میں بڑھتے رہے۔ ان کی توبہ ہرگز قبول نہ ہوگی اور وہی گمراہ ہیں۔۱؎(۹۰)
مر تد
۱؎ وہ لوگ جو اسلام کوقبول کرکے چھوڑ دیتے ہیں، قرآن کی اصطلاح میں مرتد ہیں۔ قرآن حکیم کہتا ہے:یہ ہر نوع کی ہدایت سے محروم رہتے ہیں۔ ان پر اللہ کا غضب ہوتا ہے ۔ یہ فرشتوں اورتمام نیک لوگوں کی ناراضی خریدتے ہیں۔ یہ لوگ جہنم کا کندہ ہیں۔

ان کے عذاب میں کوئی تخفیف نہ ہوگی اور نہ یہ اس قابل ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی طرف نظرالتفات کرے،لبتہ وہ لوگ جو توبہ کر لیں اورپھر سے اسلام میں داخل ہوکر اصلاح اعمال میں مصروف ہوجائیں، ان کے لیے اللہ کی بخششیں عام ووسیع ہیں اور وہ جو معاند ہوں اور کفر کے بعد ان کا بغض وعناد زیادہ ترقی کرجائے، ان کی توبہ ہرگز قبول نہیں۔

آخرت میں مرتدین کے لیے کوئی روحانی اعانت قبول نہ کی جائے گی اور نہ کوئی مادی صلہ ان کو عذاب الیم سے بچا سکے گا۔یہ اس لیے کہ انھوں نے اسلام ایسی سچائی کو ٹھکرا دیا اور ایک ایسے نظام عمل و ایمان کی توہین کی جو ساری دنیا کے لیے مشترکہ آئین کی حیثیت رکھتا ہے ۔ترک اسلام کے معنی یہ ہیں کہ اس نے ساقی ازل کی بخشش عام کی تحقیر کی ہے اور مئے معرفت کے ساغر کا انکارکیا ہے۔جس کا ہرقطرہ وجرعہ آب حیات ہے ۔
حل لغات
{لَعْنَۃٌ} دوری اور بعد۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَمَاتُوْا وَھُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ يُّقْبَلَ مِنْ اَحَدِھِمْ مِّلْءُ الْاَرْضِ ذَھَبًا وَّلَوِ افْتَدٰى بِہٖ۝۰ۭ اُولٰۗىِٕكَ لَھُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ وَّمَا لَھُمْ مِّنْ نّٰصِرِيْنَ۝۹۱ۧ
بے شک جوکافر ہوئے اور کفرہی کی حالت میں مرگئے تو ان میں سے کسی سے زمین بھرکر سونا بھی ہرگز قبول نہیں کیاجائے گا۔ اگرچہ وہ اس کو فدیہ میں دینا چاہے۔ ان کے لیے دکھ دینے والا عذاب ہے اور کوئی ان کا مددگار نہ ہوگا۔(۹۱)
حل لغات

{ذَھَبٌ} سونا۔
 
Top