• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مردوں اور عورتوں کے الگ الگ فرائض ہیں۔ تفسیر السراج۔ پارہ:۵

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللہُ بِہٖ بَعْضَكُمْ عَلٰي بَعْضٍ۝۰ۭ لِلرِّجَالِ نَصِيْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبُوْا۝۰ۭ وَلِلنِّسَاۗءِ نَصِيْبٌ مِّمَّا اكْتَسَبْنَ۝۰ۭ وَسَْٔلُوا اللہَ مِنْ فَضْلِہٖ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمًا۝۳۲ وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَالْاَقْرَبُوْنَ۝۰ۭ وَالَّذِيْنَ عَقَدَتْ اَيْمَانُكُمْ فَاٰتُوْھُمْ نَصِيْبَھُمْ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ كَانَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ شَہِيْدًا۝۳۳ۧ
اورخدا نے تم میں سے بعض کو بعض پر جوفضیلت بخشی ہے تم اس کی تمنا نہ کرو ۔مردوں کے لیے ان کی کمائی سے حصہ ہے اورعورتوں کے لیے ان کی کمائی کا حصہ ہے اور اللہ سے اس کا فضل مانگو۔بے شک اللہ کو سب کچھ معلوم ہے۔۱؎ (۳۲)جوکچھ والدین اور قرابتی چھوڑیں، اس میں ہرکسی کے وارث ہم نے مقرر کردیئے ہیں اورجن سے تم نے اقرار باندھا ہے ان کا حصہ انھیں دو۔ بے شک ہر شے خدا کے روبرو ہے۔۲؎ (۳۳)
مردوں اور عورتوں کے الگ الگ فرائض ہیں

۱؎ اس آیت میں بتایا ہے کہ مردوعورت کے لیے کسب واکتساب کا ایک وسیع میدان موجود ہے ۔ دونوں کے الگ الگ فرائض ہیں اورالگ الگ دائرۂ عمل، اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں خدا کی رضا جوئی مشترکہ طورپر حاصل کریں۔ نہ یہ کہ مرد تانث کے زیور سے آراستہ ہوں اور عورتیں مردانہ اسلحہ سے مسلح۔

۲؎ مقصدیہ ہے کہ میراث میں سب کے ورثہ ہیں اور ان میں باہمی تفاوت ہے ۔ خدا خوب جانتا ہے کون کتنے حصے کا مستحق ہے ۔ تم ان کاحصہ بہرحال حسب ہدایت ان تک پہنچادو۔آیت کی ترکیب کچھ اس طرح ہے کہ والدین واقرباء وغیرہ وارث بھی قرار دیئے جاسکتے ہیں اور موروث بھی۔ وَالَّذِیْنَ عَقَدَتْ اَیْمَانُکُمْ سے مراد میاں بیوی ہیں۔
حل لغات

{مَوَالِیَ} جمع مَوْلیٰ۔ آزاد کنندہ۔آزاد شدہ غلام۔حلیف۔ ابن عم۔ ولی اورعصبہ۔ تمام معانی میں اس کا استعمال ہوتا ہے ۔
 
Top