• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرد کا قابل ستر حصہ

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
میرے خیال سے جس مراسلہ میں عمر اثری بهائی نے دارالعلوم دیوبند کے فتوی کا لنک دیا هے ، اس مراسلہ کو اس سلسلہ کا آخری مراسلہ رکها جائے اور آگے کے مراسلات ضرورت نہیں هے ۔ اگر تمام شرکاء متفق هوں تو ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
امام بخاری نے تو باب میں بے خیالی اور جلدی کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو بھی چادر کے بارے میں ارشاد فرمایا تھا۔ بہرحال یہ ایک نئی چیز ملی تھی اسلئے آپ کے گوش گذار کردی۔ہم دونوں اس پر مزید بحث کرنے پر متفق ہوچکے ہیں۔
جی لیکن انکا مقصود یہی معلوم ہوتا ہے. آپ اس باب پر تو غور کر لئے ہیں. ایک اور باب امام بخاری رحمہ اللہ نے باندھا ہے ”مَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ فَهُوَ فِي النَّارِ“ اس پر بھی غور کر لیجئے گا.
تصحیح:
ہم دونوں اس پر مزید بحث نہ کرنے پر متفق ہوچکے ہیں۔
جی. بالکل. شکریہ. جزاک اللہ خیرا
 
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
83
محترم یوسف صاحب
السلام علیکم
یہ حدیث ضعیف ہے ۔ اسی فورم پر اس کی سند کے متعلق ایک طویل بحث ہوچکی ہے۔ جس میں رضا میاں نے ثابت کیا ہے کہ یہ ضعیف ہے۔

لباس کا ٹخنوںسے نیچے ہونے پر جہنم کی وعید کنڈیشنل ہے یعنی اگرتکبر کے ساتھ لٹکائے یا پھر یہ ایک عام حکم ہے ۔
اگر یہ عام حکم ہے تو میری ناقص عقل میں یہ بات نہیں آتی کہ اللہ رب العزت جو روز قیامت ان کو بھی جہنم سے نکال دے گا جن کے دل میں رائی کے برابر بھی ایمان ہوگا ۔وہ صرف اس وجہ سے مخلوق کو داخل جہنم کرے گا کہ لباس ٹخنوں سے نیچے پہنا۔؟
یہ حدیث ثابت ہے۔۔۔ شیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ، تنویر الحق شاہ، حافظ ندیم ظہیر، رفیق طاہر، محترم غلام مصطفی ظہیر حفظہم اللہ کی تحقیق میں یہ ثابت ہے اور یہ تمام محققین ہیں۔۔۔ جن کے مقابلہ میں رضا میاں (جنہوں نے شیخ البانی رحمہ اللہ سے نقل کیا) کا قول اجتہادی خطا ہے ۔

واللہ اعلم بالصواب
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
Top