• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرزا قادیانی کے دجال ہونے کا دعوی

صدیقی

رکن
شمولیت
نومبر 05، 2014
پیغامات
52
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
30
مرزا غلام احمد قادیانی دجال تھا پڑھیں مرزا غلام احمد قادیانی کی زبانی

مرزا غلام احمد قادیانی دجال کے متعلق بتاتے ہوئے لکھتا ہے کہ:
دجال کے معنی بجر اس کے اور کچھ نہیں کہ جو شخص دھوکا دینے والا اور گمراہ کرنے والا اور خدا کے کلام میں تحریف کرنے والا ہو اس کو دجال کہتے ہیں۔

(روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 456)

اب ہم مرزا غلام احمد قادیانی کی قرآن مجید میں کی جانے والی تحریف لکھتے ہیں:
مرزا غلام احمد قادیانی لکھتا ہے کہ
عسى ربکم ان يرحم علیکم و ان عدتم عدنا و جعلنا جهنم للکفرين حصيرا

(روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 601)
قرآن مجید کی اصل آیت یہ ہے۔
عسى ربکم ان يرحمکم و ان عدتم عدنا و جعلنا جهنم للکفرين حصيرا

(سورۃ نبی اسرائیل، آیت نمبر: 8، پارہ نمبر 15)
ناظرین!
غور فرمائیں مرزا غلام احمد قادیانی نے اس آیت میں "یرحمکم" میں سے " کُم" کو کاٹ کر "یرحم" بنا دیا ہے اور اپنی طرف سے اس آیت میں یرحم لکھنے کے بعد ایک لفظ علیکم شامل کر دیا ہے۔

بعض قادیانی حضرات کہتے ہیں کہ انبیاء سے غلطیاں ہو جاتی ہیں ۔ میں کہتا ہوں کہ جس جس نبی سے بھی خطاء ہوئی ہے اس نبی نے اس خطاء کی تلافی اپنی زندگی میں ہی کر لی تھی۔آپ جس مرضی نبی کی مثال لے لیں۔
جبکہ مرزا غلام احمد قادیانی کا بھی دعوی ہے کہ:
و إنّ اللہ لا یترکنی علی خطأ طرفۃ عین

(روحانی خزائن جلد ۸- نور الحق: صفحہ 272)
ترجمہ: وہ خدا مجھے ایک لمحے کیلئے بھی غلطی پر نہیں رہنے دیتا۔
مرزا غلام احمد قادیانی دجال تھا.png
 
Top