• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مروان بن حکم کے بارے میں تفصیل درکار ہے ؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
حافظ ذہبی المغنی فی الضعفاءجلد 2،صفحہ651 میں لکھتے ہیں
مَرْوَان بن الحكم قَالَ البُخَارِيّ لم ير النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم قلت هُوَ تَابِعِيّ لَهُ تِلْكَ الأفاعيل
مطلب یہ کہ حافظ ذہبی کی نگاہ میں مروان ضعیف ہے،اسی طرح حافظ ذہبی نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے مصائب اورمشکلات کا ذمہ دار بھی تاریخ الاسلام میں مروان کو ہی قراردیاہے،ویسے بھی مروان کی سوانح کا مجموعی جائزہ اسی جانب اشارہ کرتاہے۔
جہاں تک قاضی ابوبکر ابن عربی اور ابن خلدون کی بات ہے تو ان کا ابنوامیہ کا طرفدار ہونا مورخین کے نزدیک معروف ومشہور امر ہے لہذااس باب میں ضرورت ہے کہ غیرجانبدار مورخین کی آراء پیش کی جائیں۔
رحمانی بھائی اگر کوئی مورخ بنو امیہ پر تہمتوں اور الزامات کے خلاف بات کرے تو وہ جانبدار ہوتا ہے اور جو بنو امیہ کے خلاف بات کرے وہ محقق اور غیر جانبدار ہوتا ہے ۔۔۔ یہ تو ہماری سوچ کا حال ہے
ویسے کسی ایسے مورخ کا بتا دیں جو بنو امیہ کی حمایت یا مخالفت کے اثرات سے بچا ہو تاکہ بقول اآپ کے اسے غیر جانبدار کہا جا سکے
صرف ایک غیر جانبدار مورخ؟؟؟؟؟؟؟
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ویسے اگر آنکھیں بند کر کہ تاریخ کا مطالعہ کیا جائے اور اعتبار کیا جائے تو مروان کی شخصیت کچھ اس طرح بنتی ہے
آپ آنکھ کھول کر کسی فریق کیلئے جانبداری اور کسی بھی قسم کے تعصب سےبری ہوکر تاریخ کا مطالعہ کریں گے تو اپنے الزامات میں سے کچھ کوضرور سچ پائیں گے۔
2) یہ صحابہ کا گستاخ تھا
بعض روایات سے اس کی تائید ہوتی ہے۔
4) اسی نے طلحہ رضہ کو شہید کیا تھا
اس کی تاحال مجھے تحقیق نہیں ہوسکی ہے۔
5) امیر المومنین عثمان رضہ پر اکثر الزامات اسی کے وجہ سے لگتے تھے
یہ بات توحافظ ذہبی نے بھی کی ہے۔
6) امیر المومنین علی رضہ سے یہ نفرت کرتا تھا
اہل بیت کو معلون اورحضرت علی رضی اللہ عنہ کو برسرمنبر برابھلاکہنے کا ذکر حافظ ذہبی نے بھی کیاہے۔
7) حسن رضہ کو پیغمبر علیہ السلام کے پہلو میں دفن کرنے اسی سے نہ دیا
یہ کوئی پوشیدہ بات تونہیں ہے۔
8) عبدالرحمن بن ابی بکر رضہ سے جھگڑ پڑا ان کو الفاظ نکالئ یہاں تک ام المومنین عائشہ رضہ کو اپنے بھائی کی صفائی دینا پڑی۔
اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے اس بات کا ذکر علامہ سید سلیمان ندوی نے حضرت عائشہ کی سوانح میں بھی کیاہے۔
9) حسین رضہ کو مدینہ میں قتل کرنا چاہتا تھا اسی لئے وہ مکہ چلے گئے
حضرت امیر معاویہ کے عہد خلافت میں جب وہ یزید کیلئے بیعت لے رہے تھے تواس وقت مروان مدینہ کا والی نہیں تھا بلکہ دوسراتھا،ہاں مروان نے اس وقت کے والی کو تحریض ضرور دلائی کہ حضرت حسین اورحضرت عبداللہ بن زبیر سے زبردستی بیعت لی جائے اوران کو مہلت نہ دی جائے
10) ابن زبیر رضہ کے خلاف بغاوت اسی نے کی تھی
اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے۔
بھائی جن روایات سے تائید ہوتی ہے وہ نقل کریں اور ان پر جرح و تعدیل کی مکمل کیفیات بھی نقل کریں تاکہ آپ کی بات کو تقویت حاصل ہو سکے صرف یہ کہہ دینا کہ روایات سے ثابت ہوتا ہے کافی نہیں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
تاریخ مسلمانان عالم کی مظلوم شخصیات کی فہرست اگر مرتب کی جائے تو اس میں سر فہرست
سید نا علی رضی اللہ عنہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ
مروان بن الحکم رحمہ اللہ
یزید بن معاویہ رحمہ اللہ
حجاج بن یوسف رحمہ اللہ

اتنی متضاد قسم کی روایات پائی جاتی ہیں کہ ہر فکر کا حامل اپنی سوچ کے مطابق دلائل کتب سے نکال لیتا ہے صحیح اور غلط کا معاملہ تو بہت بعد میں آتا ہے بالخصوص اآخر الذکر دونوں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
تاریخ مسلمانان عالم کی مظلوم شخصیات کی فہرست اگر مرتب کی جائے تو اس میں سر فہرست
سید نا علی رضی اللہ عنہ
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ
مروان بن الحکم رحمہ اللہ
یزید بن معاویہ رحمہ اللہ
حجاج بن یوسف رحمہ اللہ

اتنی متضاد قسم کی روایات پائی جاتی ہیں کہ ہر فکر کا حامل اپنی سوچ کے مطابق دلائل کتب سے نکال لیتا ہے صحیح اور غلط کا معاملہ تو بہت بعد میں آتا ہے بالخصوص اآخر الذکر دونوں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
میری زندگی میں آپ پہلے انسان ہیں جنہوں نے حجاج بن یوسف کو "رحمہ الله" کہا ہے - ورنہ جس نے بھی حجاج بن یوسف کے متعلق بات کی- تو یہی کہا کہ وہ ایک فاسق و فاجر انسان تھا- یقیناً حجاج بھی ان شخصیات میں سے ایک ہیں جنہیں اکثر تاریخ دانوں نے ظالم و جابر قرار دیا- جب کہ حقیقت کچھ اور تھی-
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میری زندگی میں آپ پہلے انسان ہیں جنہوں نے حجاج بن یوسف کو "رحمہ الله" کہا ہے - ورنہ جس نے بھی حجاج بن یوسف کے متعلق بات کی- تو یہی کہا کہ وہ ایک فاسق و فاجر انسان تھا- یقیناً حجاج بھی ان شخصیات میں سے ایک ہیں جنہیں اکثر تاریخ دانوں نے ظالم و جابر قرار دیا- جب کہ حقیقت کچھ اور تھی-
میں نے شاید سابقہ کسی پوسٹ میں لکھا تھا کہ تاریخ کے باب میں عمومی طور پر ہم ون وے ٹریفک کے قائل ہیں تو اس کے بعد حجاج بن یوسف رحمہ اللہ نے فاسق و فاجر بننا ہی تھا جس طرح یزید رحمہ اللہ کا معاملہ ہے
سچ تو یہ ہے کہ اگر میں جامعہ اسلامیہ میں کلیۃ الدعوۃ میں نہ داخلہ لیتا اور قسم التاریخ کے اساتذہ کی رہنمائی نہ ملتی تو میں بھی ون ویل بائک چلا رہا ہوتا
وقت ملے تو محمود شاکر کا تاریخ بنو امیہ پر مقدمہ پڑھیں خاصا مفید ہے
 

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
امیر حجاج کے میرے خیال سے دو کارنامے ایسے ہیں، جنکی وجہ سے انکے تمام سابقہ جرائم (اگر ہوں تو) معاف کئے جانے کے لائق ہیں، ان میں پہلااور سب سے عظیم کارنامہ قرآن پاک پر اعراب و نقاط کا اضافہ کروانا (یہ انکا ایک ایسا احسان ہے جو اس امت مرحومہ کے لئے واقعی بہت نفع بخش رہا، سیدنا عثمان غنی رض جامع القرآن کے کانامے کے بعد) اور دوسرا اس خطے جسکو ہم اور آپ برصغیر پاک و ہند کہتے ہیں میں اسلام کا باقاعادہ آغاز (فتح سندھ، باب السلام)
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
اگر مجھے اجازت ہو تو میں حجاج بن یوسف کے حوالے سے الگ تھریڈ بنا دیتا ہوں جس میں ایک تحقیقی مقالہ کے کچھ صفحات پوسٹ کرتا ہوں گو کہ عربی میں ہیں لیکن اہل علم کے لیے قابل فہم ہوں گے ان شاء اللہ
http://forum.mohaddis.com/threads/حجاج-بن-یوسف-رحمہ-اللہ-خدمات-کا-مختصر-تعارف.30716/
@محمد فیض الابرار بھائی، اگر ہوسکے تو انکا اردو ترجمہ بھی جلد از کردیجئے تاکہ ہم جیسے عربی سے نابلد افراد بھی مستفیذ ہوسکیں۔ شکریہ
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
میں نے شاید سابقہ کسی پوسٹ میں لکھا تھا کہ تاریخ کے باب میں عمومی طور پر ہم ون وے ٹریفک کے قائل ہیں تو اس کے بعد حجاج بن یوسف رحمہ اللہ نے فاسق و فاجر بننا ہی تھا جس طرح یزید رحمہ اللہ کا معاملہ ہے
سچ تو یہ ہے کہ اگر میں جامعہ اسلامیہ میں کلیۃ الدعوۃ میں نہ داخلہ لیتا اور قسم التاریخ کے اساتذہ کی رہنمائی نہ ملتی تو میں بھی ون ویل بائک چلا رہا ہوتا
وقت ملے تو محمود شاکر کا تاریخ بنو امیہ پر مقدمہ پڑھیں خاصا مفید ہے
جی صحیح فرمایا آپ نے - ہم تاریخ کے معاملے میں واقعی ون وے ٹریفک کے قائل ہیں جب ہی تو ان معتبر شخصیتوں کی عزت و عظمت کا خیال نہیں کیا گیا-

جی وقت نکال کر ضرور محمود شکر کا بنو امیہ کا مقدمہ پڑھوں گا - اگر لنک مل جائے تو بہت شکریہ-
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top